اکثروبیشتر کئے گئے علاقے میں کام کرنا
۱ ہم ایسی رپورٹیں حاصل کرنے سے خوش ہوتے ہیں کہ بہتیری کلیسیائیں اپنے علاقے میں اکثروبیشتر کام کرتی ہیں۔ (متی ۲۴:۱۴، ۱-تیمتھیس ۲:۳، ۴) اگرچہ ایسا کرنا ایک منفرد چیلنج پیش کرتا ہے، تو بھی تجربے نے ظاہر کیا ہے کہ اگر ہم اچھی طرح سے تیار ہیں اور مختلف حالات سے نپٹنے کیلئے لیس ہیں تو اسکا کامیابی سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
۲ مؤثر تعارفات اسکی کنجی ہیں: یہ بہت اہم بات ہے کہ خوب سوچے سمجھے ایک یا زیادہ تعارفات کو استعمال کرنے کیلئے تیار رہیں۔ ان میں برمحل بیان شامل ہونے چاہئیں جو ہماری اکثروبیشتر کی ملاقاتوں کی نہایت اہم وجوہات کو واضح کریں۔
۳ ریزننگ بک استعمال کرنے کیلئے موزوں تعارفات کی بہت عمدہ مثالیں فراہم کرتی ہے۔ صفحہ ۱۵ پر ”اکثروبیشتر کئے گئے علاقے“ کے عنوان کے تحت تین کو درج کیا گیا ہے۔ ان کی مشق کریں جنہیں آپ اپنے علاقے میں استعمال کرنا پسند کرینگے۔
۴ بعض پبلشر اکثروبیشتر کئے گئے علاقے میں گفتگو شروع کرنے کیلئے مقامی اخبارات کی باتوں کے استعمال کو کامیاب پاتے ہیں۔ ریزننگ بک تین مثالیں دیتی ہے کہ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ صفحہ ۱۰ پر ”جرم/تحفظ“ کے عنوان کے تحت دوسرے تعارف اور ۱۰ اور ۱۱ صفحات پر ”حالیہ واقعات“ کے عنوان کے تحت پہلے دو تعارفات پر غور کریں۔
۵ تعارفات جو آپ تیار کرتے ہیں: ریزننگ بک میں پیش کئے گئے تعارفات کے نمونے پر موزوں تعارفی بیانات کو تشکیل دینے اور استعمال کرنے میں جھجک محسوس نہ کریں۔ اپنے ذاتی الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے، انکا اپنے بےتصنع طریقے سے اظہار کریں۔ انہیں میدان میں استعمال کرنے سے پہلے آپ کسی تجربہکار پبلشر کے ساتھ انکی مشق کر سکتے ہیں۔
۶ مثال کے طور پر آپ کچھ اسطرح سے کہہ سکتے ہیں:
”پچھلی بار ہماری ملاقات کے بعد سے، [حالیہ واقعے کا ذکر کریں جسکی بابت لوگ علاقے میں باتچیت کر رہے ہیں]۔ کیونکہ کسی نہ کسی طرح سے ہم سب کے سب متاثر ہوئے ہیں اسلئے ہمارے پڑوسیوں میں سے بہتیروں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاید آپ نے بھی اس پر کچھ سوچبچار کی ہے۔ [ممکنہ جواب کی اجازت دینے کیلئے مختصر سا وقفہ دیں۔] آجکل دنیا کی حالتوں کے پیشنظر، جو کچھ یرمیاہ نبی نے ۱۰ باب، ۲۳ آیت میں لکھا کیا آپ اس سے متفق نہ ہونگے؟“ صحیفے کو پڑھنے کے بعد، صاحبخانہ سے اظہارخیال کرائیں، اسکے بعد کسی خاص صحیفے پر توجہ مبذول کرائیں جو ظاہر کرتا ہو کہ کسطرح یہوواہ زیربحث مخصوص مسئلے کو حل کریگا۔
۷ یا آپ کہہ سکتے ہیں:
”بلاشبہ آپ نے آج کی خبروں میں دیکھا ہوگا [مخصوص واقعات کا ذکر کریں]۔ شاید آپ متفق ہونگے کہ یہ ہم سب پر اثرانداز ہوتا ہے۔ [ممکنہ جواب کی اجازت دینے کیلئے مختصر سا وقفہ دیں۔] ہم امید کر سکتے ہیں کہ حکام ایک قلیلالمدت علاج تجویز کریں گے، تاہم، بائبل ظاہر کرتی ہے کہ مسائل مستقل طور پر کیسے حل ہونگے۔“ کسی خاص صحیفے پر توجہ مبذول کرائیں جو وضاحت کرتا ہو کہ خدا کیا کچھ کریگا۔
۸ ”آپ اسقدر اکثروبیشتر ملاقات کرنے کیوں آتے ہیں؟“ اس امکانی قاطع گفتگو کیلئے موزوں جوابات ”آپ لوگ اسقدر ملاقات کرنے کیوں آتے ہیں؟“ کے عنوان کے تحت ریزننگ بک کے صفحہ ۲۰ پر دئے گئے ہیں۔ اس سوال کے پوچھے بغیر بھی، ہم عمدہ گواہی دے سکتے ہیں بشرطیکہ ہم اس چیز کی قدر کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنے کی خاطر ہر مناسب موقع کو استعمال کرتے ہیں کہ خدا کیلئے اور پڑوسی کیلئے حقیقی محبت ہمیں تحریک دیتی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اکثر ملاقات کریں۔ اس سلسلے میں یوحنا ۲۱:۱۵-۱۷ میں یسوع کے الفاظ پر باتچیت بہت فائدہمند ثابت ہو سکتی ہے۔
۹ جبتک یہوواہ یہ نہیں کہتا کہ کافی ہے، آئیں ہم اکثروبیشتر کئے گئے علاقے میں کام کرنے کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کو جاری رکھیں۔ اس عزم کے ساتھ، ہم آخر تک اسکی راہنمائی، تحفظ، اور برکت کا اعتماد رکھ سکتے ہیں۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔