یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏94 ص.‏ 8
  • جنوری کے دوران بائبل مطالعے شروع کرنا۔‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جنوری کے دوران بائبل مطالعے شروع کرنا۔‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • یہ سیکھنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنے کو واپس جائیں کہ وہ کس طرح ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • گریٹسٹ مین بک سے بائبل مطالعے شروع کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خدا کے بیٹے، یسوع مسیح کی بابت سیکھنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 1/‏94 ص.‏ 8

جنوری کے دوران بائبل مطالعے شروع کرنا۔‏

۱ یسوع نے اپنے شاگردوں کو خوشخبری کے معلم بننے کا حکم دیا۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ دوسروں کو تعلیم دینے کا ہمارا اولین ذریعہ بائبل مطالعے کرانا ہے۔ کیا آپ اس کام میں حصہ لے رہے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ کسطرح مطالعہ شروع کر سکتے ہیں تاکہ آپ دوسروں کو تعلیم دینے میں زیادہ شرکت کا لطف اٹھا سکیں؟‏

۲ ہو سکتا ہے کہ ہم نے صاحب‌خانہ کو ایک ٹریکٹ دیا ہو اور اس کے نفس‌مضمون پر گفتگو کرنے کیلئے واپس آنے کا وعدہ کیا ہو۔‏

جب ہم اس صاحب‌خانہ کے پاس واپس جائیں جس کے پاس ہم نے ٹریکٹ ”‏ول دس ورلڈ سروائیو؟“‏ چھوڑا تھا تو ہم کہہ سکتے ہیں:‏

”‏چند دن پہلے جب میں یہاں تھا تو ہم نے اپنے زمانے کی اہمیت پر بات‌چیت کی تھی اور یہ کہ یسوع نے ان حالات کا درست طور پر بیان کیا جو ہمارے زمانہ میں موجود ہیں۔ میں چند منٹ صرف کرنا اور جو ٹریکٹ میں نے آپ کے پاس چھوڑا تھا اس میں سے معلومات پر مختصراً بات کرنا پسند کرونگا۔ ذیلی سرخی ”‏دی سائن“‏ (‏نشان)‏ کے تحت جو بیان کیا گیا ہے اس پر غور کریں۔“‏ ٹریکٹ کے صفحہ ۳ پر توجہ کریں اور اسی ذیلی سرخی کے تحت پہلے دو یا تین پیراگرافوں پر بات‌چیت کریں اور اگر وقت اجازت دے تو حوالہ‌شدہ صحائف پڑھیں۔ نمایاں کریں کہ آجکل یسوع کی پیشینگوئی کس طرح تکمیل پا رہی ہے۔ دوبارہ آنے کا اور اسی ذیلی‌سرخی کے تحت دوسرے پراگرافوں پر بات کرنے کا بندوبست کریں۔ صاحب‌خانہ کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ آپکے واپس آنے سے پہلے مواد کو پڑھے۔‏

۳ یا آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:‏

”‏پچھلی مرتبہ جب ہم نے بات کی تو میں نے آپ کے پاس ایک ٹریکٹ بعنوان ول دس ورلڈ سروائیو؟ چھوڑا تھا۔ اس وقت ہم نے دنیا کے معاملات میں یسوع کے کردار کی بابت بات کی تھی۔ بائبل میں ہم یوحنا ۱۷:‏۳ میں درج اس کے یہ الفاظ پڑھتے ہیں۔ [‏پڑھیں۔]‏ چونکہ یہ ضروری ہے کہ اگر ہم ابدی زندگی چاہتے ہیں تو خدا اور یسوع کی بابت جانیں، اس لئے ایسے علم کو حاصل کرنے کیلئے جو کچھ ہم کر سکتے ہیں وہ کرنا سودمند ہے۔ جب یسوع زمین پر تھا، تو اس نے خدا کی بہتیری شاندار صفات کو منعکس کیا۔ کیا یہ ایمان رکھنا معقول نہیں کہ جتنا زیادہ ہم یسوع اور اسکی خدمتگزاری کی بابت جان لیتے ہیں، اتنا ہی زیادہ ہم اسکے باپ کی بابت جان جاتے ہیں [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہ کتاب دی گریٹسٹ مین ھو ایور لوڈ جو کچھ کہتی ہے اس پر غور کریں۔ باب ۱۱۶ کے دسویں صفحہ پر پہلے اور دوسرے پیراگراف کو پڑھیں۔ اس بات پر زور دیں کہ یہ کتاب یسوع کی بابت چاروں انجیلوں میں تمام معلومات پر مشتمل ہے اور واقعات جس ترتیب سے وقوع‌پذیر ہوئے انہیں اسی ترتیب سے پیش کرتی ہے۔ باب کے خصوصی عنوانوں، تصاویر اور کتاب کے شروع کے نقشے کو واضح کریں۔ اگر وہ شخص حقیقی دلچسپی رکھتا ہے تو اشاعت پیش کریں۔‏

۴ صاحب‌خانہ کو جس نے ”‏گریٹسٹ مین“‏ بک قبول کی تھی سلام کرنے کے بعد، ہم کہہ سکتے ہیں:‏

”‏جیسا کہ میں نے گذشتہ ملاقات پر ذکر کیا، گریٹسٹ مین بک کو بائبل مطالعے کیلئے مرتب کیا گیا ہے۔ میں مختصر طور پر مظاہرہ کرنا چاہوں گا کہ اسے کس طرح موثر طریقہ سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔“‏ پہلے باب پر کتاب کھولیں، ”‏آسمان سے پیغامات۔“‏ صاحب‌خانہ کی توجہ چھپے ہوئے سوالات پر دلائیں۔ پہلا سوال پڑھیں، پھر ابتدائی پیراگرافوں پر غور کریں۔ دوسرے صفحہ پر دی ہوئی تصویر کو اسکے ساتھ مربوط کریں۔ باقی سوالات پر بات کریں اور اگر وقت اجازت دے تو جوابات کو اجاگر کریں۔ ملاقات ختم کرنے سے پہلے، واپس آنے اور گفتگو کو جاری رکھنے کا بندوبست کریں۔‏

۵ مثبت نظریہ رکھنے، اچھی تیاری کرنے، اور ہر موقع سے فائدہ اٹھانے سے، ہم جنوری کے دوران بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے خوب لیس ہوں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں