کیا آپ صحائف میں سے دلیل دیتے ہیں؟
ایک تجربہکار فوجی جنگ پر جانے کیلئے پوری طرح مسلح اور محفوظ ہوگا۔ ایک ہنرمند دستکار ایک بڑے تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کی تیاری کیلئے اس خاص کام کو مکمل کرنے کی غرض سے، ان اوزاروں کو اپنے ساتھ رکھے گا جنکی اسے ضرورت ہوگی۔ میدانی خدمتگزاری میں مشغول یہوواہ کا ایک خادم ہاتھ میں اپنی ”تلوار“ رکھے گا اور مہارت کے ساتھ اسے چلائے گا جب کبھی اس کے پاس موقع ہوگا۔ (افسیوں ۶:۱۷) کیا یہ آپکی ذات کے سلسلے میں سچ ہے؟ جب آپ خدمت میں حصہ لیتے ہیں، تو کیا آپ خدا کے کلام کو بولنے دیتے ہیں تاکہ پاک روح آپ کے سننے والوں کے دلوں کو چھو سکے؟—امثال ۸:۱، ۶۔
۲ منادی کرنا ہمیشہ آسان کام نہیں ہے۔ بعض علاقوں میں لوگ شاذونادر ہی گھر پر ہوتے ہیں، اور وہ جو دستک کا جواب دیتے ہیں اکثر مصروف ہوتے ہوئے بائبل پر لمبی باتچیت کیلئے بہت کم موقع دیتے ہیں۔ چونکہ بائبل ہماری اولین درسی کتاب ہے، ہم خدمت میں اسے کیسے زیادہ استعمال کر سکتے اور اسکے الہامی پیغام کو اپنے سننے والوں پر اثرانداز ہونے دے سکتے ہیں؟
۳ ہر موقع پر: صاحبخانہ کو متحرک کرنے کیلئے ہم ہر دروازے پر بائبل کا استعمال کرنا چاہیں گے۔ پیش کی جانے والی اشاعت سے قطعنظر ہمیں ایسا کرنے کیلئے ضرور تیار رہنا چاہئے۔ اگر وہ شخص مصروف ہے اور وقت ناکافی ہے کہ بائبل کھولیں اور ایک یا دو آیات پڑھیں، تو کیا لٹریچر پیش کرنے سے پہلے آپ ایک صحیفے کا حوالہ دے سکتے یا اسے اپنے الفاظ میں بیان کر سکتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ صرف یہی چیز اس شخص کے رکنے اور سننے کا سبب بنے۔—عبرانیوں ۴:۱۲۔
۴ مثال کے طور پر، اگر آپ اردو میں اکتوبر، ۱۹۹۳ کا جاگو! ”اسقاطحمل—کسی کی زندگی کو تشکیل دینا اور اسے ختم کر دینا،“ مضمون کے ساتھ نمایاں کر رہے ہوں تو سرورق پر تصویر کی نشاندہی کرتے ہوئے، سوال اٹھائیں، ”کیا آپ یقین کرتے ہیں کہ زندگی کی قصداً تباہی کبھی ختم ہوگی، ایک ایسا وقت جب ہر کوئی عمدہ صحت سے لطف اٹھائے گا؟ ردعمل خواہ کچھ بھی ہو، آپ براہراست اپنی بائبل سے ایک صحیفہ پڑھنے یا اپنے لفظوں میں بیان کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں، جیسے کہ یسعیاہ ۳۳:۲۴ یا مکاشفہ ۲۱:۴۔ اس طرح آپ خدا کے کلام کو بات کرنے دیتے ہیں۔
۵ واپسی ملاقاتوں پر: ہمیں واپسی ملاقاتیں کرنے سے پہلے تیاری کرنی چاہئے۔ تاہم، اکثر ایسے مضمون سامنے آئینگے جو ہم نے تیار نہیں کئے۔ تب ریزننگ فرام دی سکرپچرز ایک بیش قیمت اوزار ثابت ہو سکتی ہے۔ ہمارا ریزننگ بک سے حمایت کرنے والے صحیفوں کا پڑھنا یا انکا حوالہ دینا لوگوں کی یہ دیکھنے میں مدد کریگا کہ ہم خدا کے خادم ہیں اور کلام میں آمیزش کرنے والے نہیں ہیں۔—۲-کرنتھیوں ۲:۱۷۔
۶ ایسی دوبارہ ملاقات کرتے وقت جہاں کوئی خاص مضمون زیربحث نہیں لایا گیا تھا، آپ محض مناسب مضمون پر ریزننگ بک کھولیں، جیسے کہ ”یسوع مسیح“ ”آخری ایام“ یا ”قیامت“ اور انکی ذیلیسرخیوں میں سے کسی ایک کو بحث شروع کرنے کیلئے استعمال کریں۔ اصحابخانہ کو اسکی ذاتی بائبل سے کچھ صحیفے پڑھنے کی دعوت دی جا سکتی ہے۔ اسطرح بائبل انکے لئے پرمطلب اور دلچسپ ہوگی، اور اگر وہ راستی کی طرف مائل ہیں تو یہوواہ کی پاک روح ان پر اثرانداز ہوگی۔
۷ خوشخبری کی منادی کرنا اور شریر کو آگاہ کرنا ہماری سنجیدہ ذمہداری ہے۔ یہ یہوواہ کا پیغام ہے، نہ کہ ہمارا۔ اسکے کلام، روح کی تلوار، کو اپنی مدد کرنے دیں۔