بائبل طالبعلموں کی اپنے مطالعے تیار کرنے کیلئے مدد کریں۔
۱ بائبل طالبعلم جو ہر ہفتے اپنے مطالعے کیلئے تیاری کرتے ہیں مطالعے میں حقیقی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے اور عموماً ان کی نسبت جو تیاری نہیں کرتے زیادہ تیزی سے روحانی ترقی کرتے ہیں۔ بعضاوقات ایک طالبعلم شاید تیاری نہ کرے کیونکہ وہ جانتا ہی نہیں کہ تیاری کیسے کی جاتی ہے۔ یہ ضروری ہو سکتا ہے کہ اسکو سکھایا جائے کہ تیاری کیسے کی جائے۔ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟
۲ شروع ہی سے لے کر، یہ یقین کرنے کیلئے تھوڑا سا وقت لیں کہ طالبعلم اس بات کو سمجھتا ہے کہ تیاری میں ذاتی مطالعہ شامل ہوتا ہے۔ بہتیرے لوگ اگرچہ پڑھنے کے قابل ہوتے ہیں تو بھی جس طرح مطالعہ کیا جاتا ہے انہیں سکھایا نہیں گیا ہوتا۔ تھیوکریٹک منسٹری اسکول گائیڈ بک میں ۳۳-۴۳ صفحات میں بہتیرے مددگار مشورے فراہم کیے گئے ہیں جو آپ شاید طالبعلم کو ضرورت کے مطابق بتا سکتے ہیں۔
۳ طالبعلم پر مطالعے کی قدروقیمت ظاہر کریں: آپ شاید طالبعلم کو اپنی مطالعے کی کتاب دکھائیں جس پر آپ نے کلیدی الفاظ اور جملوں پر نشان لگائے یا انکو خطکشیدہ کیا ہے۔ اسکو دیکھنے دیں کہ کیسے نشانکردہ حصوں پر نظر ڈالنا اسکو وہ خیال یاد کرا سکتا ہے جسکا وہ اپنے الفاظ میں اظہار کرنے کے قابل ہوگا۔ اس طرح وہ جواب دیتے وقت کتاب میں سے سارے حصے کو پڑھنے کی آزمائش میں نہیں ہوگا۔ اس موقع پر مناسب تربیت بعد میں کلیسیائی اجلاس پر پرمطلب تبصرے کرنے میں اسکی مدد کریگی۔ اسکے تبصرے زیرغور مواد کیلئے قدردانی اور اسکی سمجھ کی گہرائی کو ظاہر کرینگے۔
۴ اسکو بائبل استعمال کرنا سکھائیں: طالبعلم کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ مطالعے کے مواد میں حوالہشدہ صحیفہ کے اقتباس کو کیسے تلاش کریں۔ جب وہ اسکو اثرآفرین طریقہ سے کرنے کے قابل ہوتا ہے تو وہ اسکی اور زیادہ قدر کریگا کہ وہ واقعی بائبل کا طالبعلم ہے۔ اگرچہ پہلے پہل شاید اسے بائبل کے شروع میں کتابوں کی فہرست کے استعمال کی ضرورت ہو، طالبعلم کی بائبل کی ۶۶ کتابوں کی ترتیب کے ساتھ واقفیت کیلئے حوصلہافزائی کی جانی چاہئے۔ جب وہ ایک صحیفے کے اقتباس کی تلاش کرتا اور اسے پڑھتا ہے تو اسکی مدد کریں کہ اس حصے کی شناخت کرے جو زیربحث پیراگراف میں بتائے گئے نکتے کی حمایت کرتا ہے اور یہ کہ ان حصوں سے انتشارخیال میں نہ پڑ جائے جن کا موجودہ مطالعہ سے براہراست کوئی تعلق نہیں۔
۵ جب طالبعلم ترقی کرتا ہے، تو اسکی حوصلہافزائی کریں کہ شروع سے لیکر آخر تک بائبل پڑھے۔ اس بات پر زور دیں کہ ساری بائبل خدا کا الہامی کلام ہے اور سچے مسیحیوں کو لازماً اس سے روحانی طور پر پرورش پانی چاہیے۔—متی ۴:۴، ۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷۔
۶ دیگر تھیوکریٹک حوالہجات کی کتابوں کو متعارف کرائیں: جب طالبعلم کافی حد تک ترقی کر لیتا ہے، تو وہ دیگر تھیوکریٹک حوالہجات کی کتابوں کا استعمال کرنا شروع کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے وہ کلیسیائی اجلاس پر حاضر ہوتا ہے، بصیرت کے ساتھ، اسکی حوصلہافزائی کریں کہ سوسائٹی کی مطبوعات میں سے اضافی معلومات دیکھے جن سے وہ واقفیت حاصل کریگا۔ اسکو سکھائیں کہ کیسے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کی خاص خصوصیات استعمال کریں، جیسے کہ ”بائبل ورڈز انڈیکس۔“ جوں جوں وہ اپنی ذاتی تھیوکریٹک لائبریری بنانا شروع کرتا ہے، اسے دکھائیں کہ کمپریہنسو کنکارڈینس، ریزننگ فرام دی سکرپچرز، انڈیکس اور انسائٹ کی جلدوں کا کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔
۷ اگر ہم بائبل طالبعلموں کو سکھاتے ہیں کہ اپنے بائبل مطالعے کیلئے کیسے تیاری کریں تو انکے ذاتی گھریلو بائبل مطالعہ ختم ہونے کے بعد بھی ہم بطور لائق بائبل طالبعلموں کے سچائی میں مسلسل ترقی کرنے کیلئے انکو لیس کر دینگے۔