گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانا
۱ سچے مسیحیوں کیلئے سب سے بااجر اور تسکینبخش تجربوں میں سے ایک کسی کو گھریلو بائبل مطالعے کے ذریعے سچائی سکھانا ہے۔ پھر بھی، بعض شاید خدمتگزاری کے اس بااجر اور تسکینبخش خصوصی کام میں حصہ نہیں لے رہے کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ بائبل مطالعہ شروع کرنے اور کرانے کے ناقابل ہیں۔ بہتیرے نمایاں پبلشر اور پائنیر پہلے اسی طرح محسوس کرتے تھے۔ تاہم، یہوواہ پر بھروسہ رکھنے اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے تجاویز کا اطلاق کرنے سے، انہوں نے سیکھا کہ کیسے بائبل مطالعے شروع کریں اور کرائیں، اور انہوں نے خدمتگزاری میں اپنی خوشی کو بڑھایا۔ آپ بھی اسی طرح کا نصبالعین رکھ سکتے ہیں۔
۲ براہراست طریقہ اور اشتہارات استعمال کرنا: مطالعہ شروع کرانے کیلئے سب سے آسان طریقوں میں ایک براہراست طریقہکار کے ذریعے ہے۔ کچھ لوگوں کو بائبل کا مطالعہ کرنے کیلئے فقط گرمجوش دعوت کی ضرورت ہے۔ صاحبخانہ سے صرف یہ پوچھنے سے اسے کیا جا سکتا ہے: ”کیا آپ ذاتی گھریلو بائبل مطالعہ اور بائبل کے اور زمین کیلئے خدا کے مقصد کے اپنے علم کو بڑھانا چاہیں گے؟“ یا آپ صاحبخانہ کو بتا سکتے ہیں کہ جس طریقہ سے گھریلو بائبل مطالعہ کرایا جاتا ہے آپ اس کا مظاہرہ کرکے خوش ہونگے۔ اگرچہ بہتیرے اس پیشکش کو ٹھکرا سکتے ہیں، کسی شخص کو تلاش کرنے میں جو اسے قبول کر لیتا ہے اپنی اس خوشی کے بارے میں تو ذرا سوچیں!
۳ بائبل مطالعہ شروع کرانے کا ایک اور طریقہ ہمارے اشتہارات میں سے ایک کو استعمال کرنا ہے۔ اگرچہ یہ سائز میں چھوٹے ہیں، یہ وہ پیغام پیش کرتے ہیں جو زوردار اور قائل کرنے والا ہے۔ اشتہار میں سے مطالعہ کیسے شروع کرایا جا سکتا ہے؟ صاحبخانہ کو فقط وہ اشتہار دینے سے جو آپ یقین رکھتے ہیں کہ اس کی دلچسپی کا باعث ہوگا۔ تب، پہل کریں، اور صاحبخانہ کو اپنے ساتھ پہلا پیراگراف پڑھنے کی دعوت دیں۔ حوالہشدہ صحائف کو دیکھیں، اور باتچیت کریں کہ کیسے ان کا اطلاق مواد پر ہوتا ہے۔ پہلی ملاقات پر، آپ شاید صرف ایک یا دو پیراگرافوں پر غور کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی صاحبخانہ قدردانی کرنے پر آتا ہے کہ وہ بائبل سے دلچسپ باتیں سیکھ رہا ہے، آپ شاید اس وقت کو بڑھانے کے قابل ہو سکتے ہیں جو آپ اپنے مباحثوں میں صرف کرتے ہیں۔
۴ صرف بائبل کا استعمال کرنا: بعضاوقات ایک شخص بائبل پر باتچیت کرنے کیلئے متفق ہوتا ہے لیکن باضابطہ مطالعہ کو قبول کرنے یا ہماری اشاعتوں میں سے کسی ایک کا استعمال کرنے کیلئے ہچکچاتا دکھائی دے۔ پھر بھی آپ لو فارایور بک یا ریزننگ بک کے حصوں پر مبنی دلچسپ صحیفائی مباحثوں کی تیاری کرنے سے بائبل مطالعہ شروع کر سکتے اور کرا سکتے ہیں، لیکن جب دلچسپی لینے والے شخص سے ملاقات کریں تو اس وقت صرف بائبل استعمال کریں۔ صورتحال کے پیشنظر، ایسے مباحثے ۱۵ سے ۲۰ منٹ تک یا زیادہ دیر تک جاری رہ سکتے ہیں۔ اگر باقاعدگی اور بائبل سچائیوں کو سکھانے کیلئے ترقیپذیر طریقہکار کیساتھ کرایا جائے ہے تو آپ نے ایک بائبل مطالعہ شروع کرا دیا ہے، اور اسی حیثیت سے اس کی رپورٹ دی جا سکتی ہے۔ جب وقت موزوں ہو تو لو فارایور بک کو متعارف کرائیں، اور اس میں سے دستور کے مطابق مطالعہ کرائیں۔
۵ میدانی خدمتگزاری میں مواقع تلاش کرنے کے علاوہ، کیا آپ نے پڑوسیوں، رفقاء، یا خاندانی ممبران کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرانے کی کوشش کی ہے؟ کیا یہ کچھ عرصہ پہلے تھا؟ کیا آپ نے حال ہی میں دوبارہ کوشش کی ہے؟ اگر ایک طریقہکار کارگر نہیں ہے تو کیا آپ نے دوسرے کو آزمانے پر غور کیا ہے؟
۶ اگر آپ دی گئی تجاویز کا اطلاق کریں، میدانی خدمت میں ثابتقدم رہیں، اور یہوواہ کی برکت کیلئے اس پر توکل کریں تو آپ مطالعے شروع کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ کبھی بھی سچائی کی اس طاقت اور مدد کو جو یہوواہ دیتا ہے حقیر نہ جانیں۔ دعا ہے کہ آپ خدمتگزاری میں گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے اور کرانے سے اپنی خوشی کو بڑھاتے رہیں۔