اپنی خدمت میں جی سے کام کرنے والے بنیں
۱ یسوع کے شاگردوں کے طور پر، ہمیں خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنے اور یسوع مسیح کے شاگرد بنانے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ (متی ۲۴:۱۴، ۲۸:۱۹، ۲۰) اس زمین پر کوئی دوسرا کام نہیں ہے جو اہمیت یا ضرورت کے لحاظ سے اسکا مقابلہ کر سکے۔ لاکھوں لوگوں کی زندگیاں الجھی ہوئی ہیں۔ یہ ہماری بہترین کوشش کا مستحق ہے۔ پولس کی فہمائش خوب عائد ہوتی ہے: ”جو کام کرو جی سے کرو۔ یہ جان کر کہ خداوند کیلئے کرتے ہو۔“ (کلسیوں ۳:۲۳) ”جی“ کی تعریف ”شدید گرمجوشی یا لگن والی یکسو عقیدت“ رکھنے کے طور پر کی گئی ہے۔ کیا آپ اپنی خدمت میں پورے جی سے کام کرنے والے ہیں؟
۲ جی سے کام کرنے والا ہونا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یہوواہ نے قابلقبول خدمت کا دہیکی، یا دسویں حصے کے طور پر حوالہ دیا۔ (ملاکی ۳:۱۰) کسی مخصوص مقدار کا تعین کرنے کی بجائے، دسواں حصہ وقت اور کوشش کی نمائندگی کرتا ہے جو اسکے لئے ہماری محبت کے اظہار اور اسکے لئے ہماری مخصوصیت کی قدرافزائی کے طور پر یہوواہ کی خدمت کیلئے ہم وقف کرتے ہیں۔ (مینارنگہبانی ۹۳ ۴/۱ صفحہ ۱۲) ہماری کارگزاری کو یہوواہ کیلئے ہماری مخصوصیت اور محبت کی گہرائی کو ظاہر کرنا چاہیے۔ جی سے کام کرنے والا شخص جتنا ممکن ہو سکے پورے طور پر یہوواہ کی خدمت کرنے کیلئے آمادہ ہوتا ہے جہانتک کہ اسکی صحت اور حالات اجازت دیتے ہیں۔
۳ پولس نے ان مسیحیوں کا بڑے اچھے الفاظ میں ذکر کیا جو امید کی بنیاد پر ”محنت اور جانفشانی“ کرتے ہیں۔ (۱-تیمتھیس ۴:۱۰) انہیں یہوواہ کی برکت سے نوازا گیا ہے جو ”انہیں دولت بخشتی ہے۔“ (امثال ۱۰:۲۲) اسکے برعکس، وہ جو دریغ یا لاچاری والے انداز سے دیتے ہیں وہ اس خوشی کا تجربہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو دینے سے ملتی ہے۔ (اعمال ۲۰:۳۵) ہماری طرف سے بہترین چیز دینے میں غفلت، حقیقت میں یہوواہ کو ”دہیکی“ میں ٹھگنا ہے جو اسے واجبالادا ہے۔—ملاکی ۳:۸۔
۴ اپنی بہترین چیزیں دینا: جب ہم میدانی خدمت میں حصہ لیتے ہیں اور اپنی رپورٹ پیش کرتے ہیں تو کیا رپورٹ صحیح ہے؟ آور منسٹری بک، صفحہ ۱۰۴، بیان کرتی ہے: ”آپکے میدانی خدمت کے وقت کو اس وقت شروع ہونا چاہیے جب آپ اپنے گواہی کے کام کو شروع کرتے ہیں اور اس وقت ختم ہونا چاہیے جب آپ گواہی دینے کے دورانیہ میں اپنی آخری ملاقات کو ختم کرتے ہیں۔ میدانی خدمت کے وقت کے دوران کھانوں یا مشروبات کیلئے صرف کئے گئے وقت کا شمار نہیں کیا جانا چاہیے۔“ جس وقت کے دوران ہم میدانی خدمت میں ہوتے ہیں اس وقت زیادہ سے زیادہ کام انجام دینے کیلئے اچھی منصوبہبندی اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔
۵ اپنی بہترین چیزیں دینے کا یہ مطلب ہے کہ جب ہم خدمت میں حصہ لیتے ہیں تو جتنا زیادہ کام کر سکتے ہیں اسے کریں۔ وہ جو پورے جی سے کام کرتا ہے وہ جانبوجھ کر گھرباگھر کی منادی میں حصہ لینے کی بجائے اپنی منادی کو صرف کبھی کبھار غیررسمی گواہی دینے کی کوششوں تک محدود نہیں کریگا۔ جی سے کام کرنے والا ایک نوجوان، غیربپتسمہیافتہ پبلشر، دروازوں پر جانے یا پیشکش کرنے میں حصہ لینے کیلئے بہت کم دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے صرف اپنے والدین کے اصرار پر منادی میں نہیں جائیگا۔
۶ پولس ہمیں تلقین کرتا ہے کہ اپنے محنت سے کام کرنے کو جاری رکھیں تاکہ سست نہ ہو جائیں۔ (عبرانیوں ۶:۱۱، ۱۲) اپنی ذاتی خدمت کا جائزہ لینے کے قابل ہونا اور شرمندہ ہونے کیلئے کسی وجہ کا نہ پانا کتنی خوشی کی بات ہے—کیونکہ ہم پورے جی سے کام کرنے والے رہے ہیں۔ (۲-تیمتھیس ۲:۱۵) ہماری عظیمترین خوشی اس وقت پوری ہوگی جب ہم بڑی مصیبت میں سے بچنے والوں میں ان اشخاص کو دیکھینگے جنکی ہم نے ذاتی طور پر مدد کی ہے۔ یقینی طور پر، یہوواہ انکو کثیر انعام دیتا ہے جو پورے جی سے اسکی خدمت کرتے ہیں۔