یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏93 ص.‏ 4
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 9/‏93 ص.‏ 4

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

۱ دی گریٹسٹ مین ھو ایور لوڈ کے ہمارے مطالعے نے یسوع مسیح کیلئے ہماری قدردانی کو بڑھایا ہے۔ موزوں طور پر، ستمبر سے شروع ہونے والا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام عنوان ”‏اپنے عظیم نمونہ دینے والے کی پوری طرح سے پیروی کرنا“‏ کو ترقی دیگا، جو یہ سمجھنے میں پوری طرح سے ہماری مدد کرتا ہے کہ اسکی پیروی کرنے کا مطلب کیا ہے۔‏

۲ قطع‌نظر اس سے کہ کسی کی عمر کیا ہے یا وہ کتنے سالوں سے سچائی میں ہے، وہ سب جو اسمبلی پر حاضر ہوتے ہیں وہ اور زیادہ مسیح کی مانند بننے کی حوصلہ‌افزائی حاصل کرینگے۔ پروگرام کا حصہ خاص طور پر نوجوانوں کیلئے مشورت پیش کریگا۔ یہ تعلیم، تفریح‌طبع، اور مادہ‌پرستی کے سلسلے میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے انہیں لیس کریگا۔ ایسی تقاریر، تجربات، اور مظاہرے پیش کئے جائینگے جو اس چیز کو نمایاں کرینگے کہ کس طرح سے دنیا کے دباؤ کا مقابلہ کریں اور خود کو مسیح کے نمونے کے مطابق بنائیں۔—‏۱-‏پطرس ۲:‏۲۱‏۔‏

۳ حال ہی میں مخصوصیت کرنے والے اشخاص کے پاس بپتسمہ پا کر یہ اعلانیہ اقرار کرنے کا موقع ہوگا کہ وہ مسیح کے پیروکار ہیں۔ بپتسمے کی رسم سے پہلے اس مضمون پر ایک تحریک دینے والا صحیفائی مباحثہ پیش کیا جائیگا۔ جو سپیشل اسمبلی ڈے پر بپتسمہ پانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں کافی پہلے اپنے صدارتی نگہبان کو اپنی خواہش سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بپتسمے کے امیدواروں کیلئے مقررکردہ سوالوں پر نظرثانی کرنے کیلئے بزرگوں کا انتظام کرے۔‏

۴ ایک مہمان مقرر خاص تقریر، بعنوان ”‏اپنے عظیم نمونہ دینے والے کی پیروی کرنا—‏کس چیز کا باعث ہے؟“‏ پیش کریگا۔ تمام دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو حوصلہ‌افزا اور ایمان کو مضبوط بنانے والے اس پروگرام کیلئے ضرور دعوت دیں۔ اپنے عظیم نمونہ دینے والے، یسوع مسیح کی پیروی کرنے سے بڑی یا زیادہ بااجر روش کوئی نہیں ہو سکتی۔—‏متی ۱۹:‏۲۷-‏۲۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں