ایک سننے والا کان حاصل کرنے کی کوشش کریں
۱ بہت سے لوگ جن سے ہم گھرباگھر کی خدمتگزاری میں ملتے ہیں انکے ذہنوں میں روحانی معاملات نہیں ہوتے۔ ہو سکتا ہے وہ خاندانی افراد، معاشی مشکلات، یا ذاتی مسائل میں الجھے ہوں۔ گفتگو شروع کرنے کیلئے، اکثر یہ بہتر ہوتا ہے کہ ان دلچسپی کے معاملات کے متعلق باتچیت کریں جو علاقے کی آبادی میں زیادہ لوگوں کیلئے مشترک ہوں۔ دلچسپی کو ابھارنے کیلئے سوالات کو استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ ایسا کرنا صاحبخانہ کو گفتگو میں شامل کرتا ہے۔ نظریاتی سوال جو لوگوں کو پریشان نہیں کرتے، نہایت مؤثر ہیں۔
۲ آپ کچھ اس طرح کی رسائی استعمال کرنے سے ایک سننے والا کان حاصل کر سکتے ہیں:
”صبحبخیر۔ میرا نام _ _ _ _ ۔ ہے میں اسی علاقے میں رہتا ہوں۔ بہتیرے جن سے آج صبح میں نے باتچیت کی وہ [علاقے کی آبادی کی کسی حالیہ خبر یا مقامی فکر والے معاملے کا ذکر کریں] کی بابت فکرمند ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ خدا کا ارادہ تھا کہ دنیا اس طرح کی ہو؟ جواب دینے دیں۔ اس نکتے پر پرامن نئی دنیا میں زندگی اشتہار پیش کیا جا سکتا ہے۔ مختصراً صفحہ ۱ کی تصویر اور اگر وقت اجازت دے تو ۱-۳ پیراگرفوں میں معلومات پر غور کریں۔ اگر دلچسپی استوار ہو گئی ہے تو لو فارایور بک متعارف کرائی جا سکتی ہے۔ آپ زبور ۳۷:۹، ۱۰ پر توجہ دلا سکتے ہیں جیسے صفحہ ۱۵۷ پر پیش کی گئی ہیں اور انہیں کتاب سے پڑھیں۔ ۱۵۶-۱۵۷ کے صفحات پر کی تصویروں کو استعمال کرتے ہوئے، راست حالتوں کی وضاحت کریں جو اس وقت پوری زمین پر موجود ہونگی جب بدکاری ختم ہو جائے گی۔
۳ ہمیشہ مینارنگہبانی اور جاگو! پیش کرنے کیلئے تیار رہیں۔ لوگ ہر جگہ پر اخلاقیات میں گراوٹ سے آگاہ ہیں۔ جب آپ تازہترین رسالے پڑھتے ہیں تو چند نکات منتخب کر لیں جنکو آپ سمجھتے ہیں کہ آپکے علاقے کے لوگوں میں دلچسپی پیدا کرینگے۔ حالیہ بری حالتوں کی بابت دیر تک باتچیت کئے بغیر، صاحبخانہ کی توجہ خدا کے کلام کی مشورت کی پابندی کے فوائد پر دلائیں۔ رسالے پیش کرنے کیلئے مخصوص کئے گئے خاص دنوں کے علاوہ مینارنگہبانی اور جاگو! کے تازہترین نیز نسبتاً پرانے شماروں کو کسی بھی وقت پیش کیا جا سکتا ہے۔
۴ یاد رکھیں کہ ہمارا مقصد بادشاہتی پیغام میں دلچسپی ابھارنا ہے۔ ایک سننے والا کان حاصل کرنے کیلئے، ضرور ہے کہ ہم پہلے صاحبخانہ کی توجہ حاصل کریں اور اسکی سوچ کو تحریک دیں۔ یہ بھیڑخصلت لوگوں کو بنیآدم کیلئے اپنے مقصد کی بابت [”برحق خدا یہوواہ جو کچھ فرماتا ہے اسے سننے،“ NW] کی خواہش رکھنے کا سبب بنے گا۔—زبور ۸۵:۸۔