دن اور رات پاک خدمت کریں
۱ ہمیں ایک غیرمعمولی استحقاق بخشا گیا ہے۔ یہ یہوؔواہ کے گواہ ہو نے کا ہے۔ ہم اُس عظیمترین بادشاہتی اعلان کے کام کو جس کا کبھی بیڑا اُٹھایا گیا ہو انجام دینے کیلئے یہوؔواہ کے ذریعے استعمال کئے جانے والے مبشروں کی عالمگیر تنظیم کا حصہ ہیں! (مرقس ۱۳:۱۰) ہمارے زمانے کی نزاکت کے پیشِنظر، کیا ہم اس کام میں ممکنہ طور پر پورا حصہ لے رہے ہیں؟
۲ ہم نہیں جانتے کہ انجامکار کتنے لوگ ہماری منادی سے اثرپذیر ہوں گے۔ یہوؔواہ ہمیں یقین دلاتا ہے کہ یہ ایک ”بڑی بِھیڑ“ ہوگی، ان سب کی شناخت ”رات دن اُسکی عبادت [”پاک خدمت،“ اینڈبلیو]“ کرنے سے ہوتی ہے۔ (مکاشفہ ۷:۹، ۱۵) پانچ ملین سے زائد گواہ جو پہلے ہی خدا کی خدمت میں مصروف ہیں محض دلچسپی رکھنے والے سامعین نہیں ہیں، نہ وہ محض اجلاس پر حاضر ہونے والے ہیں۔ وہ کام کرنے والے ہیں جو عالمگیر پیمانے پر خوشخبری کا اعلان کرتے ہیں!
۳ ہر روز، خواہ میدانی خدمت میں یا غیررسمی طور پر یہوؔواہ کی حمد کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ اگر ہم میں سے ہر ایک ہر روز صرف ایک شخص تک سچائی پہنچانے کے لئے پیشقدمی کرتا ہے تو اُس عظیمالشان گواہی کی بابت سوچیں جو اسطرح دی جا سکتی ہے۔ یہوؔواہ کے لئے ہماری قدردانی کو ہمیں اس کی بابت جوشوخروش سے باتچیت کرنے کی تحریک دینی چاہئے۔—زبور ۹۲:۱، ۲۔
۴ پاک خدمت کر نے کے لئے دوسروں کی مدد کریں: یہوؔواہ ہمیں اضافے کیساتھ برکت دینا جاری رکھتا ہے۔ (حجی ۲:۷) پاکستان میں گزشتہ خدمتی سال کے دوران، ہر ماہ اوسطاً ۴۳۸ گھریلو بائبل مطالعے کرائے گئے تھے۔ ان لوگوں کے ساتھ مطالعہ کرانے کا ہمارا مقصد یسوؔع کے شاگرد بننے میں انکی مدد کرنا ہے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) ان میں سے بہتیروں نے پہلے ہی اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہوکر عمدہ ترقی کی ہے۔ ”خدا کے بڑے بڑے کاموں کی بابت“ جو وہ سیکھ چکے ہیں اُنہوں نے اپنے واقف کاروں سے اس پر باتچیت کرنا شروع کر دیا ہے۔ (اعمال ۲:۱۱) کیا اب انہیں میدانی خدمت میں شریک ہونے کی دعوت دی جا سکتی ہے؟
۵ اپریل کے دوران ہمیں اُن نئے اشخاص کو جو اس لائق ہیں اپنے ساتھ میدانی خدمت میں شامل ہونے کی دعوت دینے کیلئے خصوصی کوشش کرنی چاہئے۔ کیا آپ کے طالبعلم نے ایسا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا وہ روحانی تقاضوں پر پورا اُترتا ہے؟ (دیکھیں آور منسٹری کتاب، صفحات ۹۷-۹۹۔) جب طالبعلم میدانی خدمت میں شرکت کرنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے تو صدارتی نگہبان کیساتھ اسکے امکانات پر باتچیت کریں، جو معاملے کا جائزہ لینے کیلئے دو بزرگوں کا انتظام کرے گا۔ اگر طالبعلم ایک غیربپتسمہیافتہ پبلشر کے طور پر قبول کئے جانے کے لائق ٹھہرتا ہے تو اسے اپنے ساتھ میدانی خدمت میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔ خدمتی نگہبانوں اور کتابی مطالعہ کے کنڈکٹروں کو ایسے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے خاص طور پر باخبر رہنا چاہئے جو اپریل میں منادی شروع کرنے کے لائق ہو سکتے ہیں۔
۶ والدین غور کر سکتے ہیں کہ آیا ان کے بچے غیربپتسمہیافتہ پبلشر بننے کے لائق ٹھہرتے ہیں۔ (زبور ۱۴۸:۱۲، ۱۳) اگر آپ کا بچہ بادشاہتی خدمت میں اپنا اظہار کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کا چالچلن اچھا ہے تو آپ صورتحال پر باتچیت کرنے کیلئے سروس کمیٹی کے بزرگوں میں سے کسی ایک تک رسائی کر سکتے ہیں۔ آپ اور بچے کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد، دو بزرگ اس بات کا تعیّن کریں گے کہ آیا وہ ایک پبلشر کے طور پر شمار کئے جانے کے لائق ٹھہرتا ہے۔ جب بچے خدا کی حمد کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں تو شادمان ہونے کی خاص وجہ ہوتی ہے!
۷ صرف یہوؔواہ ہی ہماری پاک خدمت کا مستحق ہے۔ (لوقا ۴:۸) دُعا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اُسکی ”بڑی“ حمد کرنے کے اپنے شاندار استحقاق کو استعمال کرے۔—زبور ۱۰۹:۳۰؛ ۱۱۳:۳۔