یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏93 ص.‏ 2
  • بائبل مطالعے تلاش کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل مطالعے تلاش کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • حصہ ۱:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے منعقد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • زیادہ بائبل مطالعوں کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 9/‏93 ص.‏ 2

بائبل مطالعے تلاش کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں

۱ اس بات کی بڑھتی ہوئی شہادت موجود ہے کہ اس پرانی دنیا کا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏)‏ اسکا مطلب کیا ہے؟ اسکا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ تاہم، بچنے کیلئے بعض کی مدد کرنا ہماری استطاعت میں ہے۔ (‏امثال ۳:‏۲۷‏)‏ اس مقصد کیلئے ہمیں بائبل مطالعے شروع کرنے اور کرانے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے۔‏

۲ بائبل پر مبنی ہمارے لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے بہت عمدہ کام انجام پا چکا ہے۔ لیکن جس چیز کی لوگوں کو زیادہ ضرورت ہے وہ باقاعدگی سے کرائے جانے والے گھریلو بائبل مطالعے کے ذریعے ذاتی مدد ہے۔ ہم اسکی قدر کرنے کیلئے انکی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۳ ہم ایسے سوالات پوچھ سکتے ہیں جنکے لئے بہت سے لوگ فکر رکھتے ہیں۔ اس طرح کے سوالوں پر توجہ دلائی جا سکتی ہے کہ کیوں اخلاقیات شدت سے تنزلی کا شکار ہو گئی ہے، خاندانی زندگی اتنی غیرمستحکم کیوں ہے، جرم اور تشدد ایسا خطرہ کیوں ہیں، ایک محبت کرنے والا خدا موجودہ حالتوں کی اجازت کیوں دیتا ہے اور وغیرہ وغیرہ۔ ایسے مسائل اور دوسرے واقعات کی بابت چوکس رہیں جو آپکے علاقے کے لوگوں کی خاص دلچسپی کا باعث ہیں۔ ان سوالات کیلئے بائبل کے واضح جوابات کی طرف توجہ دلائیں۔ ظاہر کریں کہ جو لٹریچر ہم تقسیم کرتے ہیں ان کی یہ سیکھنے میں کیسے مدد کرسکتا ہے کہ ان اور دوسرے نہایت اہم مسائل کی بابت بائبل کیا کہتی ہے جو ہم سب کو متاثر کرتے ہیں۔‏

۴ یہ ضروری ہے کہ صاحب‌خانہ کو گفتگو میں شامل کیا جائے۔ یہ جاننے کیلئے چوکس رہیں کہ وہ کس چیز کی بابت فکر رکھتا ہے۔ اپنی گفتگو کو اسکی دلچسپیوں اور پریشانیوں کے چوگرد استوار کریں۔ ایک کتاب، بروشر، رسالے، یا اشتہار میں معلومات پر توجہ دلائیں جو نوع‌انسانی کے مسائل کیلئے بائبل کے حل کی وضاحت کرتی ہے۔ جانے سے پہلے، ایک یا دو سوال اٹھائیں جنکی بابت آپ یقین رکھتے ہیں کہ وہ آپکی آئندہ ملاقات کیلئے اسکی توقع کو بڑھائیں گے۔ جب آپ واپس جائیں تو اسے وہ سوال ضرور یاد کرائیں، اور پھر بائبل کے جوابات تلاش کرنے میں اسکی مدد کرنے کیلئے لٹریچر کو استعمال کریں۔‏

۵ ہمارا مطالعے شروع کرنا اور باقاعدگی سے انہیں کرانا لوگوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کے تفکرات میں حقیقی دلچسپی ظاہر کرنے کی ضرورت ہے جن سے ہم میدانی خدمتگزاری میں یا غیررسمی ماحول میں ملتے ہیں۔ انکی دلچسپی کو بتدریج ابھارنے کیلئے اچھی تیاری درکار ہے۔ واپسی ملاقات کرتے رہنے کیلئے صبر درکار ہے جبتک کہ آپ انہیں روحانی خوراک لیتے رہنے کے ایک باقاعدہ طریقے پر نہیں لے آتے۔ اس کیلئے لوگوں کی ذات میں پرمحبت دلچسپی لینا درکار ہے۔ ہمیں ضرور سر پر کھڑی تباہی سے بچنے کیلئے انکی مدد کرنی چاہئے۔ ہمیں بائبل مطالعے کے کام کو باقاعدہ اور سنجیدہ دعا کا معاملہ بنانا چاہئے۔—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۱۷‏۔‏

۶ یہ دیکھنا بڑی حوصلہ‌افزائی کی بات ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں تقریباً ایک ملین لوگ بپتسمہ‌یافتہ شاگرد بن گئے ہیں۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ ہم اب ہر ماہ تقریباً ساڑھے چار ملین بائبل مطالعے کروا رہے ہیں، اور یہ دوسروں کی زندگیوں کیلئے ہماری فکرمندی کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کی بابت کیا ہے؟ کیا آپ گھریلو بائبل مطالعے کے کام میں حصہ لینے کیلئے سنجیدہ کوشش کرتے رہے ہیں؟ یاد رکھیں، ہماری اور دوسروں کی زندگیوں کا انحصار اس سلسلے میں ہماری وفاداری پر ہے۔—‏حزقی‌ایل ۳:‏۱۷-‏۱۹۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں