گریٹسٹ مین بک سے بائبل مطالعے شروع کرانا
۱ گھریلو بائبل مطالعہ کرنا آپ اور صاحبخانہ دونوں کیلئے بہت زیادہ پرلطف اور بااجر ہوگا۔ کوئی اور چیز دوسروں کو بائبل کا علم بانٹنے کی خوشی کے مقابلے کی نہیں۔—امثال ۱۱:۲۵۔
۲ آخری ایام کا نشان: اگر آپ نے مندرجہبالا مضمون کی تجویز کو استعمال کیا اور اپنی گفتگو کا آغاز اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟، کے ساتھ کیا تھا تو اب آپ کیسے گریٹسٹ مین بک کے باب ۱۱۱ کو استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کر سکتے ہیں؟ کتاب کو باب ۱۱۱ پر کھولیں اور پہلے تین پیراگراف پڑھیں۔ پھر آپ باب کے آخر پر پہلا سوال پوچھ سکتے ہیں: ”رسولوں کے سوال کو کیا چیز تحریک دیتی ہے، لیکن ظاہراً ان کے ذہنوں میں اور کونسی بات ہے؟“ جواب پر استدلال کرنے کیلئے صاحبخانہ کی مدد کریں اور سکھانے کی غرض سے کوئی تمثیل استعمال کریں۔ چوتھے پیراگراف سے چھٹے تک پڑھنے کے بعد دوسرا سوال پوچھیں: ”یسوع کی پیشینگوئی کا کونسا حصہ ۷۰ ق۔س میں پورا ہوتا ہے، لیکن کیا چیز اس وقت رونما نہیں ہوتی؟“ اگر صاحبخانہ دلچسپی لیتا ہوا دکھائی دے اور اس کے پاس وقت ہو تو اپنی گفتگو جاری رکھیں۔
۳ جب ایسا معلوم ہو کہ صاحبخانہ کیلئے کوئی دوسرا وقت زیادہ موزوں ہوگا تو آپ پوچھ سکتے ہیں: ”کیا آپ اسکی بابت مزید جاننا چاہینگے کہ اس دستورالعمل کا خاتمہ کب ہوگا؟“ پھر آپ سوال کا جواب دینے کیلئے واپس آنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔
۴ کیا پرامن دنیا ممکن ہے؟ اگر آپ نے گریٹسٹ مین بک کی طرف راہنمائی کرنے کیلئے اشتہار پرامن نئی دنیا میں زندگی استعمال کیا تھا تو باب ۱۳۳ بائبل مطالعہ شروع کرانے میں کیسے مفید ہو سکتا ہے؟
۲-پطرس ۳:۱۳ پڑھنے کے بعد، آپ اشتہار کے صفحہ ۳ پر دوسرے پیراگراف کو پڑھ سکتے یا اسکا خلاصہ بیان کر سکتے ہیں اور پھر کہہ سکتے ہیں:
”خدا کا بیٹا، یسوع مسیح، یہوواہ کی بادشاہت کا بادشاہ ہوگا۔ نوٹ کریں کہ کیسے گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ بک یسوع کی بابت بتاتی اور اسکی بابت ہمیں آگاہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں کیا کام سرانجام دیگا۔“ پھر سارا باب پڑھیں۔ صاحبخانہ سے باب کے آخر پر پہلا سوال پوچھیں: ”ہرمجدون سے بچنے والوں اور انکے بچوں کے پاس کیا مبارک شرف ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔ اسی طرح سے دوسرے سوالوں پر باتچیت کی جا سکتی ہے۔] کیا آپ اس نئی زمین کا ایک حصہ بننا پسند کریں گے جس پر یسوع بطور بادشاہ کے حکمرانی کریگا؟ بائبل سے یہ دیکھنے میں کہ کیسے یہ آپکا تجربہ ہو سکتا ہے میں ہر ہفتے آپکی مدد کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہونگا۔“
۵ بعض اشخاص اس ملاقات پر یسوع مسیح کی بابت مزید گفتگو کرنے میں بھی دلچسپی لے سکتے ہیں۔
آپ کہہ سکتے ہیں:
”اس کتاب میں یسوع کی زمینی زندگی کو اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جیسے کہ چار اناجیل میں بیان کی گئی ہے۔ کیا آپ زمین پر یسوع کی زندگی کی بابت مزید سیکھنا پسند کریں گے؟“ اگر صاحبخانہ راضی ہے تو آپ باب ۱۵ میں یسوع کے معجزات میں سے پہلے معجزہ پر باتچیت کرنے کی خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔
۶ ابھی بہتیرے ایسے خلوصدل لوگ ہیں جو راستبازی کیلئے محبت رکھتے ہیں اور جو ان مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں جنکا سامنا ہے۔ واقعی، بائبل مطالعہ کے ذریعہ یسوع مسیح کی تعلیمات دوسروں کو بتانے کی پیشکش کرنا ایک نہایت بااجر کوشش ہے۔