دلچسپی لینے والے اشخاص کی تلاش کرنے کیلئے بروشروں کو نمایاں کرنا
۱ بروشر زبردست آلات ہیں۔ صرف ۳۲ صفحات میں، ایک بروشر مضبوطی سے صحیفائی سچائیاں قائم کر سکتا اور خدا کے علم کے برعکس دلیلوں اور تعلیمات کو الٹ سکتا ہے۔—۲-کرنتھیوں ۱۰:۵۔
۲ جہوواز وٹنسز—یونائیٹڈلی ڈوئنگ گاڈز ول ورلڈوائیڈ بروشر پڑھنے کے بعد، ایک آدمی نے یہ لکھنے کی تحریک پائی: ”میں نے کبھی ایسی تنظیم نہیں دیکھی۔ ... ایسے لوگوں کو پانا شاندار بات ہے جو بہت زیادہ مذہبی ریاکاری کے اس دور میں بھی خدا کی مرضی کو اتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔“ افریقہ میں ایک جادوگر نے زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں! بروشر کا مطالعہ کیا۔ اس پر اس کا کیا اثر ہوا؟ اس نے اپنی جادوگری کے کام کو ترک کردیا اور اپنی پہلی بیوی کے سوا ان عورتوں کو چھوڑ دیا جن کے ساتھ وہ رہتا تھا۔ پھر اس نے اس کے ساتھ قانونی طور پر شادی کر لی۔
۳ شڈ یو بیلیو ان دی ٹرنیٹی؟ بروشر سچائی کا عمدگی سے دستاویزکردہ، مدلل، مؤثر آلہ ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے، ویسٹ انڈیز، جمیکا میں دی سنڈے گلینر کے ایک مذہب کی بابت لکھنے والے نے کہا: ”یہ اشاعت ... گواہوں کی ماہرانہ چال ہے اور اب کوئی بھی تثلیثپرست—یا تنویثپرست—محفوظ نہیں ہے۔ کتابچہ یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ عقیدہَتثلیث بائبل میں سے نہیں لیا گیا تاریخی اور دینیاتی ذرائع سے اقتباس پر اقتباس کا انبار لگاتا ہے۔ ... اس مذہب کی بابت لکھنے والے کیلئے یہ دیکھنا نہایت مشکل ہے کہ کیسے اوسطاً—یا اوسط سے زیادہ چرچ ممبر—اس نظریے کے خلاف کہ یسوع خدا ہے گواہوں کی ترتیب دی ہوئی زبردست اور پراثر دلیلوں کا جواب دے سکتے ہیں۔“
۴ ان کا خوب استعمال کریں: مؤثر ہونے کیلئے، یہ دلکش اور مستند آلات ان لوگوں کو دئے جانے چاہئیں جو ان کو پڑھیں گے۔ جبکہ ہمارے پاس ہر ایک فرق عنوان پر بات کرنے والے، مختلف بروشر ہیں، ہمیں اس کو پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کو ہم اس فرد کیلئے نہایت موزوں سمجھتے ہیں جسے ہم گواہی دے رہے ہیں۔ اپنے بروشروں کو جاننا اور ان کی ورائٹی دستیاب رکھنا ان کے استعمال کرنے کو ہمارے لئے آسان بنائے گا چاہے ہم میدانی خدمت میں، گھر پر، یا کہیں اور ہیں۔
۵ مثال کے طور پر، اگر کسی ایسے شخص سے بات کرتے ہوئے جو مسیحی دنیا کے عقیدہَتثلیث کی بابت پریشان ہے یا جو خیال کرے کہ یسوع خدا ہے، آپ کونسا بروشر استعمال کریں گے؟ اگر کوئی سوال کرتا ہے کہ کیوں پرمحبت خدا اس قدر تکلیف کی اجازت دے گا تو کونسا بروشر ضرورت پر پورا اترے گا؟ اگر ایک شخص ایک حکومت کی ضرورت کی بابت فکرمندی کا اظہار کرتا ہے جو لوگوں کی بھلائی کا کام کرتی ہے تو کونسا بروشر اس کے لئے موزوں ہوگا؟
۶ اس بات کو جاننے کے علاوہ کہ کونسا بروشر استعمال کیا جائے، اسکے مضامین کی بابت شخص کی اشتہا کو تیز کرنے کی کوشش کریں۔ اگر حالات اجازت دیں تو ایک تبصرے یا تصویر کو نمایاں کریں جو شاید مواد کو پڑھنے میں اس کی دلچسپی کو ابھارے۔ یا آپ اس کے ساتھ ایک یا دو پیراگراف پڑھ سکتے، حوالہشدہ اقتباس کو دیکھ سکتے، اور مواد پر باتچیت کر سکتے ہیں۔ بہت سارے عمدہ بائبل مطالعے اسی طرح شروع ہوئے ہیں۔
۷ ہمارے بروشر صحیفائی جوابات مہیا کرتے اور ان لوگوں میں امید جاگزین کرتے ہیں جو اس دنیا میں ہونے والے نفرتی کاموں پر آہیں مارتے اور روتے ہیں۔ (مقابلہ کریں حزقیایل ۹:۴۔) جو لوگ بھیڑخصلت ہیں ایسے لٹریچر میں موجود پیغام پر جوابی عمل دکھائیں گے۔ جب ہم دلچسپی لینے والے اشخاص کی تلاش کرتے ہیں تو یہ ہمارا شرف ہے کہ اپنی خدمتگزاری کے تمام پہلوؤں میں بروشروں کا اچھا استعمال کریں۔