سوالی بکس
ایک امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کو کیسا خیال کیا جانا چاہیے؟
امدادی پائنیرنگ کو ایک شرف اور ایک سنجیدہ ذمہداری دونوں کے طور پر خیال کیا جانا چاہیے۔ ہر ماہ ہزاروں پبلشروں کو خدمت کرنے کیلئے امدادی پائنیروں کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے اور بعض باقاعدگی سے ایسا کرتے ہیں۔ ہم ان سرگرم پبلشروں کی تعریف کرتے ہیں جن کے حالات انکو ہر ماہ میدانی خدمت میں مطلوبہ ۶۰ گھنٹے صرف کرنے کی اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ بطور امدادی پائنیروں کے خدمت کر سکیں۔ بزرگوں اور دیگر اشخاص کو ان پبلشروں کی حوصلہافزائی کرنی چاہیے جو امدادی پائنیر خدمت کیلئے درخواست دیتے ہیں کہ اپنی تقرری کو سنجیدگی سے لیں اور لاپرواہی کے رویے کے کسی بھی رجحان سے گریز کریں۔
باقاعدہ پائنیروں کی طرح، وہ جو ایک یا زیادہ مہینوں کیلئے امدادی پائنیروں کے طور پر رضاکارانہ خدمت پیش کرتے ہیں انہیں پہلے لاگت کا حساب لگانا چاہیے۔ (لوقا ۱۴:۲۸) اس میں پیشازوقت اس بات کا تعین کرنا شامل ہے کہ آیا وہ معقول طور پر دیگر مسیحی ذمہداریوں کو نظرانداز کئے بغیر میدانی خدمتگزاری میں مطلوبہ وقت کی مقدار صرف کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ ایک شخص کو بطور ایک امدادی پائنیر کے اندراج کرانے کا فیصلہ اپنے ذاتی حالات پر دعائیہ غوروخوض کے بعد کرنا چاہیے۔ اس کو جذبات سے تحریک نہیں پانی چاہیے اس لئے کہ دوسرے درخواست دے رہے ہیں۔ تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تحریرشدہ جدول بنانے کے ساتھ ساتھ اسے ایک سوچاسمجھا فیصلہ ہونا چاہیے۔ درخواست کو احتیاط سے پڑھنا اور کسی کا دل میں یہ فیصلہ کرنا بہت اہم ہے کہ جو کچھ مطلوب ہے وہ اسکے لئے دیانتداری سے حامی بھر سکتا ہے۔
یقیناً، اضافی جدوجہد شامل ہے۔ سال کے دوران خاص مہینے خوشخبری کی منادی کے کام میں [”ازحد مشغول“، NW] رہنے میں انکی خوب مدد کرتے ہیں۔ (اعمال ۱۸:۵) ان میں مارچ اور اپریل کے میموریل کا وقت اور وہ مہینے شامل ہیں جن میں سرکٹ اوورسئیر کلیسیا کا دورہ کرتا ہے۔ بہتیرے پبلشر کسی حد تک بہت سخت جدول پر عملپیرا ہونے کیلئے خوشی سے اپنی تربیت کرتے ہیں تاکہ خاص کارگزاری کے ان اوقات کے دوران منادی کے کام میں اضافی حصہ لے سکیں، اس بات کی قدر کر سکیں کہ نتیجہ اکثر باافراط برکات ہوتی ہیں۔ (۲-کرنتھیوں ۹:۶) بہتیرے پبلشر تعطیلاتی مہینوں کے دوران اور سال کے کسی ایسے مہینے کے دوران پائنیر خدمت کرنے کیلئے خاص کوششیں کرتے ہیں جن میں پورے پانچ ویکاینڈز ہوں۔ لیکن دستخط کرتے وقت، وہ ہر اس مہینے جس میں وہ بطور امدادی پائنیروں کے خدمت کرتے ہیں ۶۰ یا اس سے زیادہ گھنٹوں کی رپورٹ دینے کیلئے اپنی حتیالوسع کوشش کرنے سے اس اصول سے وابستہ رہنے کی ضرورت کی قدر کرتے ہیں کہ ”تمہارا کلام ہاں ہاں ... ہو۔“—متی ۵:۳۷۔
ایسے پبلشر جو شاید پائنیر خدمت کرنے کے قابل نہ ہوں وہ انکے ساتھ قطعی ملاقاتوں کا بندوبست بنانے سے، امدادی پائنیروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے خود کو دستیاب رکھنے سے مدد کر سکتے ہیں۔ جب ممکن ہو تو پائنیروں کیساتھ زیادہ دیر تک باہر خدمت میں رہنا سودمند ہے۔ پائنیر صبح کے وقت، بعدازدوپہر، یا شام کے اوائلی گھنٹوں میں دوسرے پبلشروں کی معاونت کی خاص طور پر قدر کر سکتے ہیں۔ امدادی پائنیر دوسروں کے ساتھ واپسی ملاقاتوں پر جانے اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے کیلئے مدعو کئے جانے سے بھی خوش ہوتے ہیں۔ لہذا وہ جو امدادی پائنیروں کیلئے معاون ثابت ہو سکتے ہیں لازماً اس بڑی خوشی سے لطفاندور ہوتے ہیں جو دینے سے حاصل ہوتی ہے۔—اعمال ۲۰:۳۵۔
بہتیرے امدادی پائنیروں کی طرف سے تندہی کی بڑی قدر کی جاتی ہے۔ وہ جو انکے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل ہیں باافراط برکات کی توقع کر سکتے ہیں۔ (امثال ۱۰:۴) آئندہ آپ کب بطور ایک امدادی پائنیر کے اضافی کارگزاری کی خوشیوں میں شریک ہو سکتے ہیں؟