تھیوکریٹک خبریں
مندرجہذیل ممالک سے جہاں حال ہی میں ہمارے کام کو سرکاری منظوری حاصل ہوئی ہے نومبر میں بائبل مطالعہ کی نمایاں کارگزاری کی رپورٹ دی گئی ہے:
البانیہ: ۹۹ پبلشروں کی کل تعداد نے ۲۱۰ بائبل مطالعے کرائے۔
ریاستہائے بالٹک: ان ممالک نے ۲،۱۹۹ پبلشروں اور ۴،۶۳۲ بائبل مطالعوں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ دی۔
بلغاریہ: انکے ۲۹۶ پبلشروں نے ۶۵۷ بائبل مطالعوں کی رپورٹ دی۔
افریقہ سے بھی کئی حوصلہافزا رپورٹیں آئی ہیں:
وسطی افریقی ریپبلک: اکتوبر میں ۱،۶۰۰ پبلشروں کی ایک نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی، اور انہوں نے ۲،۹۶۶ گھریلو بائبل مطالعوں کی رپورٹ دی۔
چاڈ: اکتوبر میں ۳۴۵ پبلشروں کیساتھ، انکے چھ سپیشل اسمبلی ڈے پروگراموں پر حاضری ۶۵۴تھی۔
رواندا: نومبر میں رپورٹ دینے والے ۱،۷۶۲ پبلشروں نے ۶،۲۷۰ گھریلو بائبل مطالعے کرائے۔
یہ مجموعی رپورٹیں اس بات کا نمایاں ثبوت دیتی ہیں کہ یہوواہ اب ہمارے وقت میں جمع کرنے کے کام کی رفتار کو تیز کرنے کے اپنے وعدہ کو پورا کر رہا ہے۔—یسعیاہ ۶۰:۲۲۔