یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏93 ص.‏ 10
  • اپنی خدمتگزاری میں ہمہ‌گیر ہوں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی خدمتگزاری میں ہمہ‌گیر ہوں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم بات‌چیت کا مؤثر آغاز کرنے کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • سادہ اور موثر پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • کیا آپ کتابچہ ”‏بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ“‏ استعمال کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • اکثروبیشتر کئے گئے علاقے میں کام کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 4/‏93 ص.‏ 10

اپنی خدمتگزاری میں ہمہ‌گیر ہوں

۱ یہ کہا گیا ہے کہ تغیر ہی سے زندگی باذوق ہے۔ اکثر، کسی موضوع کیلئے ایک فرق رسائی اسے زیادہ دلچسپ بنا سکتی ہے۔ یہ ہماری خدمتگزاری کے سلسلے میں کچھ کم سچ نہیں ہے۔ اگر ہم محتاط نہیں ہیں تو ہماری گھرباگھر کی پیشکشیں بآسانی گھسی پٹی بن سکتی ہیں۔ ایک جیسے تعارفات کا باربار دوہرایا جانا ہمارے لئے اور اصحاب‌خانہ دونوں کیلئے تھکا دینے والا بن سکتا ہے۔ اسلئے، اپنی خدمتگزاری میں ہمہ‌گیر ہوں۔ لیکن آپ اسے کیسے سرانجام دے سکتے ہیں؟‏

۲ کچھ اسطرح کہنے کی بجائے کہ، ”‏صبح بخیر۔ ہم بادشاہت کی خوشخبری کیساتھ اپنے ہمسایوں سے ملاقات کر رہے ہیں،“‏ کیوں نہ اپنے افتتاحی الفاظ کو بدلنے کے طریقوں کی بابت سوچیں؟ ریزننگ بک تعارفات کے سلسلے میں معلومات کا خزانہ رکھتی ہے۔ ۹-‏۱۵ صفحات پر، ۱۸ مختلف موضوعات پر تعارفات دئے گئے ہیں۔ اور اکثر موضوعات کیلئے دو، تین یا زیادہ ممکنہ تعارفات دئے گئے ہیں۔‏

۳ اگر آپ ”‏ڈز گاڈ رئیلی کئیر اباؤٹ اس؟“‏ بروشر استعمال کر رہے ہیں تو صفحہ ۱۳ پر ”‏زندگی/خوشی“‏ کے حصے سے یہ تعارف مددگار ہو سکتا ہے:‏

‏”‏ہم ان لوگوں سے گفتگو کر رہے ہیں جو آجکل زندگی کے معیار کی بابت واقعی فکرمند ہیں۔ بہتیرے سوچتے ہیں، کیا ایک حقیقی خوشحال زندگی ممکن ہے؟ یہ بروشر ایک حوصلہ‌افزا اور سوچ کو ابھارنے والا نقطۂ‌نظر فراہم کرتا ہے۔“‏ بروشر کو صفحہ ۲۵ پر کھولیں اور پیراگراف ۱۵ اور ۱۶ سے ایک یا دو خاص نکات کو پڑھیں۔‏

۴ بعض بادشاہتی پبلشروں نے—‏بالخصوص نوجوان اور نئے اشخاص، لیکن عمررسیدہ نے بھی—‏یہ پایا ہے کہ اشتہارات کے استعمال سے دروازوں پر ایک دلچسپ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔‏

ایک نوجوان پبلشر اشتہار ”‏انجوائے فیملی لائف“‏ استعمال کر سکتا اور کہہ سکتا ہے:‏

‏”‏میرے پاس آپ کیلئے اس بات کی بابت ایک مختصر پیغام ہے کہ کسطرح خدا خاندانوں کو خوشی میں متحد کر سکتا ہے۔ میں آپکو یہ اشتہار دینا پسند کرونگا جسکا عنوان ہے انجوائے فیملی لائف۔“‏ نوجوان شخص کیساتھ کام کرنے والا عمررسیدہ پبلشر صاحب‌خانہ کے ردعمل پر انحصار کرتے ہوئے پھر اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ آیا مزید خیالات یا تبصروں کا اضافہ کیا جائے۔‏

۵ اگر صاحب‌خانہ دلچسپی دکھاتا ہے تو عمر میں بڑا پبلشر کہہ سکتا ہے:‏

‏”‏بائبل خاندانی بندوبست میں شوہر، بیوی، اور بچوں کے مناسب کردار پر ہدایت فراہم کرتی ہے۔ چونکہ خدا خاندان کا بانی ہے، کیا آپ اس سے اتفاق نہیں کریں گے کہ وہ ہمیں یہ بات بتانے کیلئے بہترین حالت میں ہے کہ خاندان کو کیسے عمل کرنا چاہیے؟ میں خاندان کے ممبروں کیلئے بائبل کی صافگو مشورت پر آپکی رائے سننا پسند کرونگا۔“‏ پھر افسیوں ۵:‏۲۲، ۲۳،‏ ۲۸-‏۳۱ کو پڑھیں۔‏

۶ اگر آپ ریویلشن کلائمکس بک پیش کرتے ہیں تو کیوں نہ مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴ میں نمایاں‌کردہ مستقبل کی بابت مثبت نظریہ کو اجاگر کریں؟ پھر کتاب کے صفحہ ۳۰۳ پر پیراگراف ۷ کو پڑھیں۔ صاحب‌خانہ سے پوچھیں کہ آیا یہ یقین کرنا حقیقت‌پسندانہ ہے کہ خدا ان وعدوں کو پورا کریگا۔ بائبل کی ان پیشینگوئیوں پر جو پیشتر ہی سے پوری ہو چکی ہیں ایک مختصر سی گفتگو کو نسل‌انسانی کو برکت دینے کیلئے خدا کی لیاقت پر صاحب‌خانہ کے اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے۔‏

۷ تمام بادشاہت کا اعلان کرنے والے جہاں ممکن ہے سچائی کے بیجوں کو بوتے ہوئے اور ظاہرکردہ دلچسپی کو بڑھاتے ہوئے تمام بادشاہتی مناد تھیوکریٹک مفادات کو ترقی دینے میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اپنا حصہ ادا کرکے، ہم آئندہ کی نشوونما کو خوشی سے یہوواہ کے ہاتھوں میں چھوڑ سکتے ہیں۔ ہمارے پاس اپنے پڑوسیوں کو سنانے کیلئے سب سے بہترین خبر ہے۔ ہمیشہ تیار رہنے سے، ہم بادشاہتی پیغام پھیلانے میں ہمہ‌گیر اور اپنی مطبوعات پیش کرنے میں صاحب‌تمیز ہو سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں