”تعلیم دو ... ان سب باتوں [کی] ... جنکا میں نے تم کو حکم دیا“
۱ شاگرد بنانے میں تعلیم دینا شامل ہے۔ اس پہلے کہ ایک شخص مسیح کا شاگرد بن سکے، اسے ”ان تمام باتوں پر عمل [کرنے]“ کی تعلیم دینا ضرور ہے جنکا حکم یسوع نے دیا۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) اس کام کو سرانجام دینے کا بہترین طریقہ گھریلو بائبل مطالعے کے ذریعے سے ہے۔
۲ بائبل مطالعے شروع کرانا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اگر آپ بائبل مطالعہ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا کر رہے ہیں تو بےحوصلہ نہ ہوں۔ بائبل مطالعے شروع کرانے میں کامیابی عزممصمم اور دوسروں تک سچائی پہنچانے کی مخلص خواہش کا تقاضا کرتی ہے۔—گلتیوں ۶:۹۔
۳ دلچسپی کی نشوونما کرنا: آپکی پہلی گفتگو شاید صرف محدود دلچسپی پیدا کرے۔ حالات پر انحصار کرتے ہوئے، ایک اشتہار، ایک بروشر، یا ایک رسالے صاحبخانہ کے پاس چھوڑے جا سکتے ہیں۔ شاید آپ گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرانے کیلئے ان میں سے کسی ایک کو استعمال کرنے کے قابل ہوں۔ اگر صاحبخانہ پیغام میں مزید دلچسپی دکھاتا ہے تو بعد کی ملاقات پر اسکی کسی دوسری موزوں اشاعت کی طرف راہنمائی کی جا سکتی ہے۔
۴ تیاری کامیابی کی کنجی ہے۔ کیوں نہ وقت سے پہلے ہی ایک صیحفائی عبارت کا انتخاب کر لیں جسکا حوالہ اس اشتہار، بروشر، یا رسالے میں دیا گیا ہے جسکو آپ اپنی واپسی ملاقات پر استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں؟ اس طرح آپ اشاعت سے تبصروں کو اپنی گفتگو کیساتھ ملانے کے قابل ہوں گے۔ آپ اشاعت سے براہراست ایک یا دو پیراگراف پڑھنے کے قابل بھی ہو سکتے ہیں۔
۵ آپ یہ کہہ سکتے ہیں:
”ہم ایک ایسی غیرمعمولی پیشینگوئی کی بابت معلومات پیش کر رہے ہیں جو اس وقت پوری ہو رہی ہے۔“ متی ۲۴:۳ پڑھیں اور پھر ”دیکھو!“ بروشر کے صفحہ ۲۴ پر تبصروں اور تصویر کو شامل کریں۔ اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ پیش کرتے وقت اسی قسم کی رسائی استعمال کی جا سکتی ہے۔
۶ جب حقیقی دلچسپی بھانپ لی جاتی ہے تو بلاتاخیر اسکی پیروی کی جانی چاہیے۔ ایک ہفتے کے اندر واپس جانے کی کوشش کریں اسطرح پچھلی گفتگو ابھی تک صاحبخانہ کے ذہن میں تازہ ہوگی۔ ہر دفعہ جب آپ جائیں، اس اشاعت سے چند پیراگرافوں پر غور کریں جو آپ نے چھوڑی تھی۔ پھر، مناسب وقت پر، آپ اسی طریقکار کو جاری رکھتے ہوئے لو فار ایور بک کو متعارف کرا سکتے ہیں۔
۷ جس عظیم کٹائی کا پیشینگوئی یسوع نے کی تھی اس میں آجکل ابھی تک بہت زیادہ کام کیا جانا ہے۔ (متی ۹:۳۷، ۳۸) جبکہ ہم خلوصدل اشخاص کو تعلیم دینا جاری رکھتے ہیں، تو ہمارے پاس یسوع کی تقویتبخش یقیندہانی ہے کہ وہ ”دنیا کے آخر تک ہمیشہ [ہمارے] ساتھ“ ہے۔