یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏93 ص.‏ 4
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • پُرانی کتابوں اور رسالوں سے فائدہ حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • کیا آپ کو وقت پر روحانی خوراک مل رہی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • اپنی مطبوعات کو اچھی طرح استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 4/‏93 ص.‏ 4

سوالی بکس

کیا دوسروں میں تقسیم کرنے کیلئے سوسائٹی کی مطبوعات کی نقلیں تیار کرنا مناسب ہے؟‏

سالوں کے دوران، سوسائٹی نے عملاً بائبل علم کے ہر پہلو سے متعلقہ کئی قسم کی مطبوعات شائع کی ہیں۔ وہ افراد جنہوں نے حالیہ سالوں میں سچائی سیکھی ہے شاید محسوس کریں کہ انہوں نے ماضی میں شائع‌کردہ مواد سے استفادہ کرنے کا اچھا موقع کھو دیا ہے اور اب وہ سوسائٹی کی طرف سے دستیاب نہیں ہیں۔ بعض نے پرانی مطبوعات کی کاپیاں حاصل کرنے کیلئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں، اور دیگر نے ازخود سوسائٹی کی مطبوعات کی نقلیں تیار کرنے اور انہیں کئی طریقوں سے دستیاب کرنے کی جسارت کی ہے۔ اس میں اشاعتوں کی دوبارہ اور حقیقی چھپائی اور بذریعہ کمپیوٹر نقلیں تیار کرنا شامل ہوگیا ہے۔ بعض حالتوں میں، مالی نفع کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔‏

دیانتدار ”‏نوکر“‏ ہماری روحانی ضروریات سے باخبر ہے اور ”‏وقت پر“‏ خوراک فراہم کرتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵‏)‏ جب ماضی میں شائع‌کردہ مواد کو دوبارہ شائع کرنے کی ضرورت ہوئی ہے تو سوسائٹی نے اسکے لئے انتظامات کئے ہیں۔ مثال کے طور پر، ۱۹۶۰ تا ۱۹۸۵ کے دی واچ‌ٹاور کی مجلد جلدیں دوبارہ چھاپی گئی ہیں اور سب کیلئے دستیاب کی گئی ہیں۔ تاہم، جب افراد ایسے مواد کی نقل تیار کرنے اور اسے بانٹنے کیلئے اپنے آپ پیش‌قدمی کرتے ہیں تو غیرضروری مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔‏

جب مالی فائدے کیلئے اس مواد کی نقل تیار کی جاتی اور تقسیم کی جاتی ہے تو سنگین مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ جولائی ۱۹۷۷ کی آور کنگڈم سروس میں سوالی بکس نے بیان کیا:‏ ”‏یہ بہت اچھا ہے کہ کنگڈم ہال میں، کلیسیائی کتابی مطالعوں پر اور یہوواہ کے لوگوں کی اسمبلیوں پر تجارتی فائدہ کیلئے کوئی اشیاء یا خدمات کی فروخت کا آغاز کرنے یا اشتہاربازی کرنے سے تھیوکریٹک رفاقتوں سے ناجائز فائدہ نہ اٹھانا بہتر ہے۔ یہ روحانی مفادات پر پوری توجہ دینے میں جس کے وہ مستحق ہیں اور کاروباری کارگزاری کو اسکے مناسب مقام پر رکھنے میں ہماری مدد کریگا۔“‏ اسلئے، یہ اہم ہے کہ جب خدا کے کلام یا اس سے متعلقہ معاملات کو کاروبار بنانے کی بات ہو تو ہم نفع کمانے کا میلان رکھنے والا بننے سے گریز کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں