کہتے رہیں: ”آ!“
۱ یہوواہ نے یسوع کے فدیہ کی قربانی کے وسیلے سے کیا ہی شاندار اہتمام کیا ہے! اس میں ہم ان تمام چیزوں کی بنیاد پاتے ہیں جو لوگوں کو واقعی خوش کرنے کیلئے درکار ہے۔ (یوحنا ۳:۱۶) تاہم، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بہت کم نے پختگی سے اس سچائی کو جانا اور اسکا یقین کیا ہے۔ پھر بھی، نوعانسانی کیلئے اپنی پرمحبت فکرمندی میں، یہوواہ نے ہر جگہ لوگوں کو اس خوشخبری سے واقف کرانے کا بندوبست کیا ہے۔ اپنے بیٹے، یسوع مسیح، کے وسیلے سے اس نے خوشی اور ابدی زندگی کی امید حاصل کرنے کا موقع سب لوگوں کو فراہم ہے۔—یوحنا ۱۷:۳۔
۲ ہزاروں سالوں تک، اس شخص کی شناخت نامعلوم تھی جو گناہ اور موت سے نوعانسانی کا فدیہ دے گا۔ یہ اس وقت تک ایک ”[پاک، NW] بھید“ تھا جب یسوع مسیح نے آ کر ”زندگی اور بقا کو اس خوشخبری کے وسیلہ سے روشن کر دیا۔“ (رومیوں ۱۶:۲۵، ۲-تیمتھیس ۱:۱۰) یسوع کے پیروکاروں نے پہلی صدی میں اس خوشخبری کا اعلان کرنے کی ذمہداری اٹھائی، اب ہم جو جدید زمانہ میں رہ رہے ہیں اسی خوشخبری کو بیان کرنے کا ممتاز شرف رکھتے ہیں۔ جب ہم بادشاہتی پیغام کی منادی کرتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا، یسوع مسیح، اور مسیح کے بھائیوں کے ساتھ شریک ہو رہے ہوتے ہیں، جو زندگی کے ہر شعبہ کے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے دعوت دیتے ہیں: ”آ۔ ... آبحیات مفت لے۔“—مکاشفہ ۲۲:۱۷۔
۳ بےشک، ہر کوئی اس خوشخبری کو نہیں سنیگا۔ بہت کم لوگ بغور توجہ دیتے ہیں۔ بعض گستاخی کیساتھ خدا کے خادموں کو رد کرتے ہیں جو انہیں سچائی کے زندگیبخش پانیوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ پھر بھی، یہوواہ کی طاقت کیساتھ، ہم اس کام میں ثابتقدم رہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سچائی بیان کرنے اور ہر کوئی جو سنیگا اسکی مدد کرنے کیلئے ہماری رضامندی یہوواہ کو خوش کرتی اور اسکی برکت لاتی ہے۔
۴ اپریل کیلئے اپنی خدمتگزاری کے دوران، ہم سچائی کے متلاشیوں کی ریویلیشن کلائمکس بک پڑھنے اور اس امید میں خوش ہونے کیلئے حوصلہافزائی کریں گے جو یہ پیش کرتی ہے۔ ایسا کرنے سے وہ بہت سی برکات حاصل کریں گے۔ بہرصورت، مکاشفہ کی کتاب مستقبل—انکے اور ہمارے مستقبل—کی بابت ہے۔ بعض جو اب یہوواہ کے مخصوصشدہ خادم ہیں پہلےپہل سوسائٹی کی مطبوعات میں سے کسی ایک میں مکاشفہ کی کتاب کی تشریحات پڑھنے کے بعد سچائی میں دلحسپی لینے لگے۔ حال ہی میں ریویلیشن کلائمکس بک کا خود مفصل مطالعہ کر لینے کے بعد، ہم ان راستدل لوگوں کیلئے اسکی اہمیت کی قدر کر سکتے ہیں جو سچائی کے بھوکے ہیں۔ جب ہم کو اپنی خدمتگزاری میں ایسے اشخاص ملتے ہیں تو ہم ان پر ریویلیشن کلائمکس بک کی قدروقیمت ظاہر کرنے کیلئے اس میں سے ایک یا دو خاص نکات کی نشاندہی کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری چیزوں کیساتھ، ہم بائبل کی ان پیشینگوئیوں کیلئے اسکی واضح تشریحات کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جو اس ۲۰ ویں صدی میں پوری ہوئی ہیں، جیسے کہ مکاشفہ کے چھٹے باب میں بیانکردہ علامتی گھڑسواروں کی غیرمعمولی سواری۔
۵ حال ہی میں مسیح کی موت کی یادگار منانے کے بعد کی نوعانسانی کیلئے خاطر یہوواہ کی پرمحبت فراہمیوں کی بابت کلام کرنا ہمارے لئے نہایت موزوں ہے۔ خواہ لوگ سننے کا انتخاب کریں یا نہ کریں، ہم ہر اس شخص کو یہ ہمتافزا دعوت دینے کیلئے اپنی خداداد تفویض میں ثابتقدم رہتے ہیں جو خواہش رکھتا ہے: ”آ ... آبحیات مفت لے۔“