مکاشفہ میں ہیجان خیز پیغام کا اعلان کریں
۱ مکاشفہ کی کتاب میں قلمبند ہیجان خیز پیغام کو سمجھنے کیلئے مکاشفہ کا عروج کتاب نے ہماری مدد کی ہے۔ اپریل کے دوران خدمتگزاری میں اس کتاب کو پیش کرنے سے دوسروں کو اس بات کی قدردانی کرنے میں مدد دیں کہ یہ پیغام ان پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے۔ اپنی پیشکش کو تیار کرنے میں آپ درجذیل تجاویز کو مفید پا سکتے ہیں۔
۲ موزوں سلام کے بعد، آپ کچھ اس طرح کی بات کہہ سکتے ہیں:
” کیا آپ نے کبھی مکاشفہ کے چار گھڑسواروں کی بابت سنا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ گھڑسوار جس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں اس کی بابت مختلف تشریحات پیش کی گئی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے تھے کہ ان کا علامتی سوار ہونا درحقیقت ایسے واقعات کی پیشگوئی کرنے والی اس بائبل پیشینگوئی کا حصہ ہے جو ہمارے زمانہ میں واقع ہوئے ہیں اور یہ کہ ہم سب کسی نہ کسی طریقے سے ان میں شامل ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] کیا آپ اس پیشینگوئی کو اور ہمارے لئے اس کی تکمیل کا جو مطلب ہے اسکو سمجھنے میں دلچسپی رکھیں گے؟“ اگر حقیقی دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو آپ مکاشفے کا عروج (انگریزی) کتاب کے باب ۱۶ کی تصاویر پر توجہ دلا سکتے اور جلی حروف والی آیات میں سے چند کیساتھ مربوط کر سکتے ہیں۔ یا آپ کیا یہ دنیا بچے گی؟ (انگریزی) اشتہار کو استعمال کرتے ہوئے رویا کے چند پہلوؤں پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو کتاب پیش کریں یا رویا اور اسکے مطلب کی بابت مزید باتچیت کرنے کیلئے واپس آنے کا بندوبست بنائیں۔
۳ یا آپ شاید اس طرح کی رسائی کو آزمانا پسند کریں:
” کیا آپ نے کبھی ” ہرمجدون“ کی اصطلاح سنی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیروں نے خیال کیا ہے کہ ہمارے زمانہ میں یہ ایک تباہکن نیوکلیئر جنگ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ درحقیقت، ہرمجدون اس سے بالکل مختلف ہے۔ بائبل کے مطابق، اس کا مطلب بہتری کی جانب بڑی تبدیلیاں ہوگا جو ابدی امن کی ایک دنیا پر منتج ہونگی۔“ اس شخص کے جوابی عمل کے پیش نظر، آپ مکاشفہ ۱۶:۱۶ یا زبور ۳۷:۱۰، ۱۱ جیسے صحیفے کی جانب اشارہ کر سکتے اور پھر مکاشفے کا عروج کتاب کے باب ۳۹ پر توجہ دلا سکتے ہیں۔ اگر حقیقی دلچسپی ظاہر ہو جاتی ہے تو آپ شاید کتاب پیش کرنا چاہیں۔ بصورتدیگر، آپ کیا یہ دنیا بچے گی؟ (انگریزی) اشتہار میں سے مناسب نکات پر غور کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
۴ آپ اس تجویز کو استعمال کرنے سے دلچسپی پیدا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں:
” سال کے اس وقت میں، ساری دنیا میں بہتیرے یسوع مسیح کی موت اور قیامت کی بابت سوچ رہے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وہ اپنی قیامت کے وقت سے کیا کرتا رہا ہے؟ ہمارے زمانہ کے بہت سے ہیجان خیز واقعات خدا کے مقصد میں یسوع کے موجودہ کردار کیساتھ وابستہ ہیں۔ ان میں سے بعض مکاشفہ کی کتاب میں بیان کئے گئے ہیں۔ اپنے بیٹے کو زمین پر بھیجنے کیلئے خدا کے مقصد اور آپ کے لئے اور آپکے عزیزوں کیلئے جو اسکا مطلب ہے کیا آپ اسکی بابت مزید جاننا پسند کرینگے؟“ آپ مکاشفے کا عروج کتاب کے باب ۴۱ اور اس کے پیراگراف ۱ اور ۲ پر توجہ مبذول کرانے یا مینارنگہبانی یا جاگو! کے حالیہ شماروں میں سے موزوں نکات کو اجاگر کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یا آپ شاید دلچسپی کو مزید ابھارنے کیلئے پرامن نئی دنیا میں زندگی کے اشتہار کو استعمال کرنا چاہیں۔
۵ جو کوئی بھی دلچسپی ظاہر کرتا ہے اس کو اجلاس پر حاضر ہونے کیلئے دعوت ضرور دیں۔ یہوواہ کی برکت کیساتھ ، آپ ” اس نبوت کی باتوں کو سننے اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اس پر عمل کرنے کیلئے“ کسی شخص کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ مکاشفہ ۱:۳۔