اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر کے ساتھ تعاون کرنا
۱ کلیسیائی کتابی مطالعہ خوشخبری کے خادموں کے طور پر ہماری لیاقتوں کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بائبل اور سوسائٹی کی مطبوعات میں سے کسی ایک کا مطالعہ کرنے کی غرض سے گروپوں کو ایک پرتپاک، خاندان جیسے ماحول کی حوصلہافزائی کرنے کیلئے جانبوجھ کر چھوٹا رکھا جاتا ہے۔ یہ چھوٹی اکائیاں میدانی خدمتگزاری میں مزید موثر ہونے کیلئے ہمیں تربیت دینے کی خاطر بہترین حالتیں بھی مہیا کرتی ہیں۔ کتابی مطالعہ کے بندوبست کے ذریعے افراد کو ذاتی حوصلہافزائی اور توجہ بآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ ہم کنڈکٹر کیساتھ کیسے بھرپور تعاون کر سکتے اور اس عمدہ فراہمی سے استفادہ کر سکتے ہیں؟
۲ میدانی خدمتگزاری میں ایک سرگرم حصہ: کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر کی نہایت اہم ذمہداریوں میں سے ایک گروپ کے ہر ممبر کی خدمتگزاری میں سرگرم حصہ لینے کیلئے مدد کرنا ہے۔ اس سلسلے میں، آور منسٹری بک صفحہ ۴۴ پر ہمیں یاد کراتی ہے کہ ”باقاعدگی، جوش اور ولولہ جو وہ میدانی کارگزاری کیلئے دکھاتا ہے پبلشروں سے منعکس ہوگا۔“ بعض اوقات کنڈکٹر خدمت میں اپنے خاندان کے ممبروں کیساتھ کام کریگا، لیکن جب اسکے حالات اجازت دیں تو وہ خدمتگزاری کے مختلف پہلوؤں میں دوسروں کیساتھ جا کر بھی خوش ہوگا۔ کیا آپ باقاعدگی سے اجلاس برائے میدانی خدمت کی حمایت کر سکتے ہیں؟ آپ کا کتابی مطالعہ کا کنڈکٹر اور دیگر پبلشر آپکے ایسا کرنے کی بڑی قدر کریں گے۔
۳ اجلاس برائے میدانی خدمت کے بندوبست مناسب مقامات پر کئے جاتے ہیں تاکہ سب منادی کے کام میں سرگرم حصہ لے سکیں۔ مقامی حالات کا لحاظ رکھتے ہوئے، ہر گروپ خدمتگزاری میں جلدی کام شروع کرنا چاہے گا۔ بہت سے پبلشر اور پائنیر عمدہ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جب وہ ہفتے کے آخر پر خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔
۴ کیا آپ خدمتگزاری کے بعض پہلوؤں میں مدد حاصل کرنا پسند کریں گے؟ شاید آپکے کتابی مطالعہ کا کنڈکٹر آپ کیساتھ کام کرنے کیلئے گروپ میں کسی لائق پبلشر کا بندوبست کر سکتا ہے۔ مہینے کے آخر پر، بلاتاخیر اپنی میدانی خدمت کی رپورٹ ضرور ڈالیں۔ کتابی مطالعہ کا کنڈکٹر اور سیکریٹری دونوں اس اہم حلقے میں بھی آپکے تعاون کی قدر کریں گے۔—مقابلہ کریں لوقا ۱۶:۱۰۔
۵ جب خدمتی نگہبان گروپ کا دورہ کرتا ہے: خدمتی نگہبان میدانی خدمتگزاری میں نمایاں اور زیادہ پرمعنی سرگرمی کی حوصلہافزائی کرنے کی غرض سے عموماً ہر مہینے ایک کتابی مطالعہ کے گروپ کا دورہ کرتا ہے۔ اس ۱۵ منٹ کی تقریر کو پوری توجہ دیں جو وہ کتابی مطالعہ کے اختتام پر پیش کرتا ہے کیونکہ یہ خصوصی مشورت فراہم کریگی جو گروپ کی منادی کے کام کے مختلف پہلوؤں میں بہتری پیدا کرنے کیلئے مدد کریگی۔ خدمتی نگہبان ہفتے کے آخر پر کتابی مطالعہ کے مختلف ممبروں کیساتھ کام کرنے کا بھی شوق رکھتا ہے۔ اس خاص فراہمی سے ضرور فائدہ اٹھائیں تاکہ آپ میدان میں اسکے تجربے اور لیاقت سے استفادہ کر سکیں۔
۶ جب ہم ”سب کے ساتھ نیکی [کرتے ہیں] خاصکر اہل ایمان کے ساتھ“ تو تعاون کرنے کا ہمارا ذاتی نمونہ اور کم تجربہکاروں کی اعانت کرنے کے لئے ہماری رضامندی، کلیسیائی کتابی مطالعہ پر پرتپاک، دوستانہ فضا کو پیدا کرنے میں مدد دیگی۔“—گلتیوں ۶:۱۰۔