یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏93 ص.‏ 6
  • سادہ اور موثر پیشکشیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سادہ اور موثر پیشکشیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • اشتہارات کو دوسرے لٹریچر کیساتھ مربوط کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • اگست میں موثر طریقے سے بروشروں کو استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • کیا آپ اِن بروشروں کو استعمال کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 3/‏93 ص.‏ 6

سادہ اور موثر پیشکشیں

۱ یسوع نے ایک سادہ اور بے‌باک طریقے سے خدا کی بادشاہت کا اعلان کیا۔ وہ جانتا تھا کہ بھیڑخصلت لوگ جب سچائی کو سنیں گے تو وہ سازگار ردعمل دکھائیں گے۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ لوگ اپنی سوچ، دلچسپیوں، اور استدلال کی قوت میں مختلف ہوتے ہیں۔ اسی لئے، اس نے اپنے سامعین کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے اور انکے دلوں کو چھونے کیلئے مختلف قسم کے غیرپیچیدہ تعارفوں، سوالوں، اور تمثیلوں کو استعمال کیا۔ ہم اسکے نمونے کی نقل کر سکتے ہیں اور سادہ اور موثر پیشکشوں کا اچھا استعمال کر سکتے ہیں۔‏

۲ موثر طریقے سے ریزننگ بک کو استعمال کریں:‏ ریزننگ بک کے صفحہ ۱۱ پر ”‏روزگار/رہائش“‏ کی سرخی کے تحت پہلا تعارف پیش کرنے کے لئے بروقت اور آسان ہے۔‏

آپ شاید کہیں:‏

‏”‏ہم آپکے پڑوسیوں سے اسکی بابت گفتگو کر رہے ہیں کہ اس بات کا یقین دلانے کیلئے کیا کیا جا سکتا ہے کہ ہر ایک کے لئے روزگار اور رہائش ہوگی۔ کیا آپ مانتے ہیں کہ یہ توقع رکھنا معقول ہے کہ انسانی حکومتیں اس کام کو انجام دیں گی؟ .‏.‏.‏ لیکن کوئی ہے جو جانتا ہے کہ ان مسائل کو کیسے حل کیا جائے، وہ نوع‌انسانی کا خالق ہے۔“‏ یسعیاہ ۶۵:‏۱۲-‏۲۳ پڑھیں۔ پھر آپ صاحب‌خانہ سے پوچھ سکتے ہیں کہ یہ اسے کیسا لگتا ہے۔‏

۳ صفحہ ۱۲ پر ”‏ناانصافی/تکلیف“‏ کی سرخی کے تحت تعارف آجکل بہتیروں کو اپیل کرے گا۔‏

آپ پوچھ سکتے ہیں:‏

‏”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے:‏ کیا خدا واقعی اس ناانصافی اور تکلیف کی بابت فکر رکھتا ہے جسکا انسان تجربہ کرتے ہیں؟“‏ صاحب‌خانہ کو جواب دینے دیں اور پھر واعظ ۴:‏۱ اور زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴ پڑھیں۔ اگر لو فار ایور بک پیش کرنا مناسب ہے تو صفحات ۱۵۰-‏۱۵۳ پر تصاویر کو کھولیں اور مختصراً واضح کریں کہ کیسے آجکل دنیا کی حالتیں بائبل پیشینگوئی کی تکمیل ہیں۔ پھر یہ ظاہر کرنے کیلئے صفحات ۱۶۱-‏۱۶۲ پر جائیں کہ انسان کو برکت دینے کیلئے خدا نے پیشتر ہی سے مزید کیا بتا دیا ہے۔ صاحب‌خانہ سے پوچھیں کہ اسے کونسا پہلو سب سے زیادہ اپیل کرتا ہے۔‏

۴ صاحب‌خانہ کیساتھ ایک مختصر بات‌چیت کے بعد، شاید آپ فیصلہ کریں کہ لو فار ایور بک کی بجائے رسالوں میں سے کسی ایک کے مضمون پر، بروشر پر، یا ایک اشتہار پر اسکی توجہ دلانا زیادہ موزوں ہوگا۔‏

مثال کے طور پر، اس مضمون کے پیراگراف ۲ میں دئے گئے تعارف کو استعمال کرنے کے بعد، آپ شاید کہیں:‏

‏”‏یہ بروشر، ڈز گاڈ رئیلی کئیر اباؤٹ اس؟، صاف طور پر وضاحت کرتا ہے کہ ہماری روزمرہ کی ضروریات کی نگہداشت کرنے کیلئے خدا نے کیا کرنے کا وعدہ کیا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اس سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔“‏ بروشر کے صفحات ۲۶ اور ۲۷ کھولیں اور پیراگراف ۲۱ پر توجہ مبذول کرائیں۔‏

۵ یا پیراگراف ۳ میں دئے گئے تعارف کو استعمال کرنے کے بعد، اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔‏

آپ شاید کہیں:‏

‏”‏آجکل دنیا میں بہت زیادہ غم اور تکلیف ہے۔ یہ اشتہار ظاہر کرتا ہے کہ جنگ، خوراک کی قلت، اور صحت کے مسائل، سب کی بائبل میں پیشینگوئی کر دی گئی تھی۔ لیکن خدا نے نوع‌انسانی کیلئے ایک شاندار تبدیلی لانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔“‏ اشتہار کے صفحہ ۵ پر آخری پیراگراف کو پڑھیں۔‏

۶ سادہ اور موثر پیشکش کیساتھ جو دل کو چھو لیتی ہے، لوگوں میں ہماری مخلص دلچسپی یقیناً بھیڑخصلت اشخاص کو اپیل کرے گی۔—‏یوحنا ۱۰:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں