ان سب کی مدد کرنا جنہوں نے دلچسپی دکھائی ہے
۱ ہمارا ایمان اور دوسروں کیلئے ہماری محبت مارچ کے دوران ان سب لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں میموریل پر بلانے کیلئے ہمیں تحریک دیں گے جنہوں نے بادشاہتی پیغام میں دلچسپی دکھائی ہے۔ ایسے اشخاص کو یہوواہ کی نجات کی فراہمی کی طرف لیجانے کی ضرورت ہے جو مسیح کے فدیے کی قربانی پر مرکوز ہے۔—عبرانیوں ۹:۲۸۔
۲ ان اشخاص کی فہرست بنانا جنہیں آپ میموریل پر مدعو کرنا چاہتے ہیں ایک اچھا خیال ہے۔ ہر اس شخص کو شامل کریں جو کبھیکبھار اجلاسوں پر حاضر ہوتا ہے اور انہیں بھی جنہوں نے پہلے مطالعہ کیا ہے یا دیگر طریقوں سے دلچسپی دکھائی ہے۔ بےایمان بیاہتا ساتھیوں اور خاندان کے دوسرے افراد کو مت بھولیں۔ اپنی فہرست بنا لینے کے بعد، ہر ایک سے ملاقات کرنے کی خاص کوشش کریں۔ بعض ملاقاتیں کرنے میں اپنی مدد کیلئے آپ بزرگوں سے درخواست کرنے کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔
۳ ملاقات پر آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟
ایک پرتپاک پیغامتہنیت کے بعد، آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:
”ماضی میں، آپ نے روحانی باتوں میں دلچسپی دکھائی ہے، اور میں نے سوچا کہ آپ ایک خاص موقع کیلئے اس دعوتنامے کی قدر کریں گے۔ [میموریل کیلئے چھپا ہوا دعوتنامہ صاحبخانہ کے ہاتھ میں دیں۔] مسیح کی موت کی یادگار ہی صرف ایسا موقع ہے جسکی یادگار منانے کا خداوند یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا تھا۔ ہم اس بات پر نظرثانی کرنے کے مشتاق ہیں کہ مسیح نے اپنی موت سے کیا کام سرانجام دیا اور کیسے ہم اسکے ذریعے ابدی زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ گذشتہ سال، ۱۱ ملین سے زیادہ لوگ اس خاص اجلاس پر حاضر تھے۔ اس سال حاضر ہونے کیلئے آپکا میرے ساتھ ہونا خوشی کی بات ہوگی۔“ اس وقت اور اس جگہ کو جہاں آپکی کلیسیا میموریل منائے گی ضرور تحریر فرما لیں۔ نیز، اگر اسکی ضرورت ہو تو سواری مہیا کرنے کی پیشکش کریں۔
۴ جب نئے آنے والے اشخاص حاضر ہوتے ہیں تو انکا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ مقامی پبلشروں کیساتھ واقفیت پیدا کرنے کیلئے انکی مدد کریں اور انہیں کسی بھی ایسے دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے متعارف کرائیں جو شاید انکے گھر کے قریب رہتے ہیں۔ یہ بات انکی یہ جاننے میں حوصلہافزائی کرے گی کہ انکے اپنے پڑوس میں کافی لوگ سچائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر ایسا ممکن ہو تو میموریل کی تقریب کے دوران انہیں اپنے خاندان کیساتھ بیٹھنے کی دعوت دیں۔
۵ بےشک، محض میموریل پر حاضر ہونا انکی نجات کو یقینی نہیں بنا دے گا۔ لیکن بہتوں کیلئے جنہیں آپ دعوت دیتے ہیں، یسوع کے بہائے ہوئے خون پر ایمان ظاہر کرنے میں یہ انکا پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ اجلاس سے گھر آتے ہوئے، حاضر ہونے والے شخص سے پوچھیں کہ آیا وہ آنے والے جمعہ کو پبلک اجلاس اور مینارنگہبانی کے مطالعہ پر حاضر ہونا پسند کرے گا۔ گرمجوش اور نرمطبیعت ہوں۔ اسے معلوم ہونے دیں کہ آپ ہر اس طریقے سے مدد کرنے کیلئے تیار ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ جتنی جلدی وہ باقاعدگی سے ہمارے ساتھ رفاقت رکھنا شروع کریگا، اتنی ہی تیز اسکی روحانی ترقی ہوگی۔ ان بہتیرے لوگوں کیساتھ ”بڑی مصیبت“ سے بچ کر ہمیں کتنی خوشی اور تسکین حاصل ہو گی جن کی شاید ہم مدد کرنے کے قابل ہوئے ہوں!—مکاشفہ ۷:۹، ۱۴۔