امن اور سلامتی کیلئے خدا کے طریقہکار کی منادی کریں
۱ امن اور سلامتی کیلئے انسانوں نے بہت سی تجاویز پیش کی ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی پوری دنیا کے لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔ اگرچہ سیاسی ہوس اور لالچ کیساتھ مذہبی، نسلی، اور قومی نفرتیں، ایک محفوظ اور پرامن دنیا کی راہ میں بڑی رکاوٹیں معلوم ہوتی ہیں، سچے مسیحی جانتے ہیں کہ حقیقی رکاوٹیں شیطان ابلیس اور یہوواہ خدا کی اطاعت کرنے سے انسان کا انکار ہیں۔—زبور ۱۲۷:۱، یرمیاہ ۸:۹، ۱-یوحنا ۵:۱۹۔
۲ فروری کے دوران ہم اپنے ہمسایوں کی یہ دیکھنے میں مدد کرنے کیلئے کوشش کریں گے کہ امن اور سلامتی کیلئے خدا کا طریقہکار ہی واحد طریقہکار ہے اور یہ کہ یہوواہ کے پاس نوعانسانی کے تمام مسائل کا آخری حل ہے۔
۳ نئے اشتہارات کو استعمال کریں: ہم ان نئے اشتہارات کو استعمال کرنے سے جو ہماری ”روشنیبردار“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر متعارف کرائے گئے تھے اس حوصلہافزا پیغام کو پھیلا سکتے ہیں۔ گفتگو شروع کرنے اور ایک بائبل مطالعہ کی طرف لے جانے کیلئے ایک سادہ سے مظاہرے نے ظاہر کیا تھا کہ کسطرح اشتہار نمبر۱۹، ول دس ورلڈ سروائیو؟ کو استعمال کیا جائے۔ اس دنیا کے خاتمہ کی بابت یسوع کی پیشینگوئی کی نمایاں تکمیل کو بہتیروں کی توجہ حاصل کرنی چاہیے۔
۴ آج لاکھوں لوگ افسردہ ہیں، اور وہ شفا اور حقیقی امن، سلامتی، اور سکون کے ایک دور کے مشتاق ہیں۔ کمفرٹ فار دی ڈیپریسڈ (اشتہار نمبر۲۰) بہتیروں کیلئے ہمتافزائی کا ایک حقیقی ذریعہ ہو سکتا ہے۔
۵ جبکہ ہم خدا کی نئی دنیا میں ایک شاندار مستقبل کی راہ دیکھ رہے ہیں، اشتہار نمبر۲۱، انجوائے فیملی لائف، خاندانی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اب بھی جو کچھ کیا جا سکتا ہے اس پر عملی مشورت فراہم کرتا ہے۔
۶ اشتہار نمبر۲۲ ہو ریئلی رولز دی ورلڈ؟ اس سوال کا بالکل سیدھا جواب دیتا ہے کہ درحقیقت دنیا پر کون حکمرانی کرتا ہے؟ یہ وضاحت کرتا ہے کہ کیوں انسانوں نے ایک پرامن اور محفوظ زندگی کیلئے بہتیرے لوگوں کی خواہش کے باوجود ایک دوسرے کو شدید اذیت دینے اور قتلعام کرنے کیلئے نہایت وحشیانہ طریقے استعمال کئے ہیں۔ آسمانی مقاموں میں شریر روحانی فوجیں ہیں، اور شیطان کا سب سے زیادہ عیارانہ فریب متعدد لوگوں کو اس بات کا یقین رکھنے کی ترغیب دینا رہا ہے کہ وہ اور اسکے شیاطین درحقیقت کوئی وجود نہیں رکھتے۔
۷ بائبل مطالعے شروع کریں: ایک اشتہار، بروشر، رسالے یا کتاب کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپکو معلوم ہو کہ صاحبخانہ کے پاس پہلے ہی سے ہماری اشاعتوں میں سے کوئی ایک موجود ہے تو موقعشناسی کیساتھ یہ مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں کہ کیسے یہ ایک بائبل مطالعہ میں استعمال ہو سکتی ہے۔ نئے اشتہارات اور نیا بروشر ڈز گاڈ ریئلی کیئر اباؤٹ اس؟ صاحبخانہ کی دلچسپی کی حد کا تعین کرنے اور بائبل مطالعے شروع کرانے میں استعمال کرنے کیلئے بہت عمدہ اوزار ہیں۔ علاوہازیں، جب لوگ سچائی میں حقیقی دلچسپی دکھائیں تو ۱۹۸۳ میں یا اس سے پہلے سوسائٹی کی شائعکردہ کوئی بھی کتابیں میدانی خدمت میں پیش کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپکی کلیسیا کے پاس فیملی لائف، ”کنگڈم کم،“ سچائی، یا یوتھ کتابیں سٹاک میں موجود ہیں تو میدانی خدمتگزاری میں ان کا اچھا استعمال کرنے کا منصوبہ بنائیں۔
۸ حقیقی سلامتی صرف خالق، یہوواہ خدا ہی کی طرف سے آ سکتی ہے۔ خدا کے کلام کی سچائی کیلئے اپنے دلوں اور ذہنوں کو کھولنے اور اس امید کو قبول کرنے کیلئے جس کا یہ ہمیں یقین دلاتی ہے ہم جتنوں کی ممکن ہو سکے مدد کرنا چاہتے ہیں۔ دعا ہے کہ ہم امن اور سلامتی کیلئے خدا کے طریقہکار کی منادی کرنے کیلئے ان تعلیمی امدادوں کا اچھا استعمال کریں جو ہمارے پاس ہیں۔—یسعیاہ ۲:۳، ۴۔