مفید نتائج پیدا کرنے کیلئے اشتہارات استعمال کرنا
۱ یہوواہ کی جدید زمانہ کی تنظیم اشتہارات کو کامیابی سے استعمال کرنے میں ایک ریکارڈ رکھتی ہے۔ ہماری قانونی کارپوریشن، واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی، کا نام ہی دلالت کرتا ہے کہ خوشخبری کی نشرواشاعت میں اشتہارات ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ۱۸۸۱ سے ۱۹۱۸ تک، یہوواہ کے لوگوں نے ۳۰۰ ملین سے زیادہ اشتہارات تقسیم کئے۔ ان میں سے بہتیرے جو اس عرصہ کے دوران مسیح کے بھائیوں کے بقیہ کا حصہ بنے پہلی مرتبہ ان ابتدائی اشتہارات کے ذریعے ہی سچائی سے متعارف کرائے گئے تھے۔
۲ ۱۹۸۷ میں چار رنگین اشتہارات کی ریلیز کے ساتھ چھوٹے اشتہارات کے استعمال پر ازسرنو زور دیا گیا تھا جو اس وقت سے دستیاب ہیں۔ ۱۹۹۲ کی ”روشنیبردار“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اشتہارات کا یہ سلسلہ مزید چار رنگین اور خیالآفریں اشتہارات کے اضافے کیساتھ بڑھایا جانا تھا۔ وہ کمفرٹ فار دی ڈیپریسڈ، انجوائے فیملی لائف، ہو ریئلی رولز دی ورلڈ؟ اور ول دس ورلڈ سروائیو؟ ہیں۔ کیا آپ اپنی خدمتگزاری میں مفید نتائج پیدا کرنے کیلئے تمام آٹھ اشتہارات کو استعمال کر رہے ہیں؟
۳ اشتہارات کو موثر طور پر استعمال کرنے سے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ ہمیں خود کو ان میں سے ہر ایک کے ساتھ واقف کرانے کی ضرورت ہوگی۔ مثال کیطور پر، کیا آپ نے یہ ذہننشین کرنے کیلئے انکو احتیاط سے پڑھ لیا ہے کہ ہر ایک کیا بحث کرتا ہے؟ کیا آپ نے سوچ لیا ہے کہ کس قسم کے شخص کو ہر اشتہار اپیل کرے گا؟ خود کو ہر اشتہار سے پوری طرح واقف کرانا ان کو گھرباگھر کے کام میں اور بہت سی ایسی حالتوں میں استعمال کرنے میں آپ کے اعتماد کو بڑھائے گا جہاں آپ غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں۔
۴ گھرباگھر کی خدمتگزاری میں استعمال کریں: ایک سرکٹ نگہبان لکھتا ہے: ”میں اشتہار کے ساتھ اپنے مباحثوں میں سے زیادہ کا آغاز کرنے میں عمدہ کامیابی حاصل کر رہا ہوں۔“ کیا آپ نے اس رسائی کو آزما کر دیکھا ہے؟ کیوں نہ اپنی گفتگو کو متعارف کرانے کیلئے اشتہارات کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کریں؟ آٹھ اشتہارات کے ساتھ، اب ہمارے پاس آٹھ تحریک دینے والے تعارفات ہیں جن میں سے ہم انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہر ایک اشتہار ہمیں پہلی ملاقات پر یا واپسی ملاقات پر ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔
۵ اشتہارات کو استعمال کرنے کیلئے دیگر مواقع بھی ہیں۔ دروازہ پر ایک گفتگو کے دوران، آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ شخص حال ہی میں موت کی وجہ سے کسی عزیز کو کھو چکا ہے یا یہ کہ خاندان میں کوئی بیمار ہے۔ جو لوگ بڑے دکھ کا تجربہ کرتے ہیں یا جو طویل مشکلات سے نپٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اکثر منفی جذبات کو فروغ دیتے ہیں اور افسردہ ہو جاتے ہیں۔ کمفرٹ فار دی ڈیپریسڈ اشتہار میں پائے جانے والے حوصلہافزا پیغام میں انکو شریک کرنا کتنا پرمحبت ہوگا! شائد آپکو پتہ چلے کہ حال ہی میں اس شخص کو طلاق ہو گئی یا یہ کہ وہ اپنی ملازمت کھو چکا ہے۔ ایسے تجربات نفسیاتی علالت کا سبب اور خاندان پر گرانبار ہو سکتے ہیں۔ اشتہار انجوائے فیملی لائف کے صفحہ ۲ پر سوالات کو استعمال کریں: ”آجکل خاندانوں پر ایسے سنجیدہ مسائل کی بھرمار کیوں ہو رہی ہے؟ ہم خاندانی زندگی سے کیسے لطف اٹھا سکتے ہیں؟“ شائد یہی سوالات ہیں جو اس شخص کے ذہن میں اولین ہیں۔ اگرچہ فوری دلچسپی ظاہر نہ ہو، یہ ممکن ہے کہ وہ بعد میں اشتہار کو پڑھے گا۔—واعظ ۱۱:۶۔
۶ بعض کلیسیاؤں کے اندر علاقے میں بہت دفعہ کام کیا گیا ہے، اور بہت سے لوگوں کے پاس پہلے ہی سے ہمارا کچھ لٹریچر موجود ہے۔ اشتہارات کو استعمال کرنے سے، ہمیں اصحابخانہ کیساتھ کسی دلچسپ بات پر گفتگو کرنے کا موقع ملے گا، ان سے اظہار کروائیں، اور انہیں بادشاہتی امید کی بابت سوچنے پر آمادہ کریں۔ انکے ذہنوں میں ایک سوال چھوڑیں جس پر بعد کے وقت میں گفتگو کی جا سکتی ہے۔ دوبارہ ملاقات کریں، اور اس دلچسپی کو مزید فروغ دیں۔ وقت آنے پر ہم کوئی بروشر یا کتاب استعمال کرتے ہوئے جو انکے پاس پہلے سے ہے ان کے ساتھ مطالعہ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۷ اشتہارات کو غیررسمی طور پر استعمال کریں: اگر ہم اشتہارات کو سہج دسترس میں رکھتے ہیں—اپنی قمیض کی جیب میں، کوٹ کی جیب میں، پرس میں، یا گواہی دینے کے بیگ میں—تو ہم انہیں بہت سے مختلف مواقع پر، جہاں کہیں بھی لوگ مل سکتے ہیں، استعمال کر سکتے ہیں۔ خریداری، سفر، یا رشتہداروں یا ملاقاتیوں سے گفتگو کرتے وقت انہیں استعمال کریں۔ اشتہارات ہمیں ایک مختصر گواہی دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اشتہار ایسی چیز ہے جو کسی شخص کو برہم نہیں کرتا بلکہ برمحل اور موقعشناس ہے۔ یہ ایک کتاب یا رسالوں کی نسبت زیادہ خوشی سے قبول کیا جاتا ہے، کیونکہ پڑھنے کیلئے بہت زیادہ مواد نہیں ہوتا۔
۸ سکول میں یا اپنی ملازمت کی جگہ پر، ریستورانوں میں، پیٹرول پمپ، وغیرہ پر غیررسمی طور پر اشتہارات پیش کرنے کے مواقع کیلئے ہوشیار رہیں۔ اپنی دادی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے انتظامات کرتے وقت، ایک بہن نے یقین کر لیا کہ اس کے پاس کچھ اشتہارات موجود ہیں۔ ڈاکٹر کے دفتر میں، اس نے ایک حاملہ کیساتھ گفتگو شروع کر دی۔ اس عورت کو اشتہار پرامن نئی دنیا میں زندگی دکھانے کے بعد، بہن نے پوچھا: ”کیا آپ اپنے بچوں کی پرورش ایسی دنیا میں کرنا چاہیں گی جسکی یہاں پر تصویرکشی کی گئی ہے؟“ وہ اس خاتون کے گھر ملاقات کرنے سے اس گفتگو کی پیروی کرنے کے قابل ہوئی۔ یہ بہت سی باقاعدہ دوبارہ ملاقاتوں پر منتج ہوا۔
۹ اشتہارات کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرائے جا سکتے ہیں: ایک سرکٹ نگہبان نے رپورٹ دی کہ وہ جس کلیسیا کا دورہ کر رہا تھا اس نے ایک ہفتے کے دوران صاحبخانہ کے ساتھ پہلی ملاقات پر اشتہارات استعمال کرتے ہوئے ۶۴ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرائے۔
۱۰ کیا آپ نے پہلی گھرباگھر کی ملاقاتوں پر بائبل مطالعہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے؟ اشتہار استعمال کرنے سے، آپ مختصراً مظاہرہ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں کہ کسطرح ایک مطالعہ کروایا جاتا ہے۔ ایک بہن نے اشتہار پرامن نئی دنیا میں زندگی استعمال کرتے ہوئے ایسا کیا۔ تصویر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے، اس نے خاتونخانہ سے پوچھا کہ آیا اس نے سوچا ہے کہ ہماری زمین کبھی اسکی طرح ہو جائے گی۔ خاتونخانہ کے جواب دینے کے بعد، بہن نے اسے ۲-پطرس ۳:۱۳ اور یسعیاہ ۶۵:۱۷ پڑھنے کی دعوت دی، جو اشتہار میں اجاگر کئے گئے ہیں۔ ہماری بہن نے پھر کہا: ”یہ وعدے نہ تو خواب ہیں اور نہ ہی تصور بلکہ یہ درحقیقت خدا کے کلام، بائبل میں دئے گئے ہیں۔“ پھر اس نے اگلے ہفتے گفتگو کو جاری رکھنے کا بندوبست کیا۔ اگلی ملاقات پر، خاتون کے بہت سے سوالات کا جواب دیا گیا اور یو کین لو فارایور ان پیراڈائیز آن ارتھ کتاب چھوڑی گئی۔ نتیجہ ایک بائبل مطالعہ نکلا۔
۱۱ کیا آپ ایک نئے بپتسمہیافتہ شخص یا شائد ایک غیر بپتسمہیافتہ پبلشر ہیں جو اپنی خدمتگزاری میں تجربہ حاصل کر رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ انکی تلاش کرنا چاہیں جو زیادہ تجربہکار ہیں اور اپنی کلیسیا کے علاقہ میں اشتہارات کے استعمال پر انکی تجاویز کیلئے درخواست کریں۔ بائبل میں ہمارے پاس انکی بہت سی مثالیں ہیں جنہوں نے ایمان میں پختہ اشخاص سے حوصلہافزائی اور ہدایت حاصل کی۔—اعمال ۱۸:۲۴-۲۷، ۱-کرنتھیوں۴:۱۷۔
۱۲ موثر طریقے سے اشتہارات کا استعمال کرنے میں آپکو مدد دینے کیلئے دوسروں کا بندوبست کرنے میں کلیسیائی کتابی مطالعہ کا کنڈکٹر خاص طور پر مددگار ہو سکتا ہے۔ والدین کی ذمہداری ہے کہ منادی کے کام میں ترقی کرنے کیلئے اپنے بچوں کی مدد کریں۔ ایک کمسن گواہ نے پرامن نئی دنیا میں زندگی اشتہار پیش کرنے کیلئے اپنے والدین سے تربیت پائی تھی۔ اپنی ماں کیساتھ ایک بائبل مطالعہ پر، اس نے دلچسپی لینے والے فرد کے شوہر کو ایک اشتہار پیش کیا۔ شوہر بہت متاثر ہوا کہ ایک کمسن شخص ایسے مضبوط مذہبی اعتقادات رکھتا ہے۔ اس نے اشتہار کو پڑھنے سے پوری طرح لطف اٹھایا۔ ہر جب دفعہ نوجوان لڑکی اپنی ماں کیساتھ واپس گئی، اس نے اس کو ایک صحیفے یا بائبل کہانی میں شریک کیا جو اس نے خاص طور پر اسکے لئے تیار کی تھی۔ اب وہ شخص باقاعدگی سے رسالے پڑھتا ہے، ریولیشن کلائمکس کتاب میں دلچسپی دکھائی ہے، اور چند اجلاسوں پر حاضر ہو چکا ہے۔ یہ سب کچھ اسلئے انجام پایا کیونکہ والدین نے اشتہارات کا اچھا استعمال کرنے کیلئے اپنی بیٹی کو سکھانے کے سلسلے میں اپنی ذمہداریوں پر دھیان دینے کیلئے وقت نکالا۔
۱۳ ہمارے نئے اشتہارات کو موثر طریقے سے استعمال کریں: اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ استعمال کرنے میں، آپ یہ کہتے ہوئے خود کو متعارف کرا سکتے ہیں اور اپنی باتچیت شروع کر سکتے ہیں: ”صبحبخیر۔ ہم لوگوں سے آجکل زندگی کے معیار کی بابت گفتگو کر رہے ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ معیارزندگی بہتر ہو جائے گا، یا کیا یہ مسلسل گرتا رہے گا؟ [جواب دینے دیں۔] بعض سوچتے ہیں کہ آج دنیا میں جو کچھ واقع ہو رہا ہے وہ بائبل پیشینگوئی کی تکمیل میں ہے اور یہ کہ دنیا کا خاتمہ قریب ہے۔ آپ کیا سوچتے ہیں؟“ صاحبخانہ کے جواب دینے کے بعد، اشتہار پیش کریں اور دوسرے پیراگراف میں تین سوالات کی طرف توجہ مبذول کروائیں۔ پھر یہ واضح کرنے کیلئے اشتہار کے انکشاف کی پیروی کریں کہ کیسے پہلے ایک دنیا ختم ہو گئی اور یہ بھی ختم ہو جائے گی۔ جیسے ہی ملاقات ختم ہو، بائبل کی اس شہادت پر غوروفکر کرنے کیلئے کہ دنیا کا خاتمہ قریب ہے ایک اور ملاقات کا بندوبست کریں۔
۱۴ بہت دفعہ ہم خود کو دوسروں کیساتھ صرف مختصر طور پر بادشاہتی پیغام بانٹنے کی حالت میں پاتے ہیں، جیسے کہ کام پر یا سکول میں۔ آپ کی ملازمت کی جگہ پر، حکومت سے متعلقہ حالیہ خبروں کی بابت گفتگو شروع ہو سکتی ہے۔ آپ اتفاق کر سکتے ہیں کہ راہنماؤں کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کے باوجود جو کہ نیک نیت ہو سکتے ہیں، دنیا نے گزشتہ ماضی میں بری طرح تکلیف اٹھائی ہے۔ پھر اشتہار ہو رئیلی رولز دی ورلڈ؟ کے صفحہ ۲ پر آخری پیراگراف کا حوالہ دیں۔ تینوں خیالآفریں سوالات کو پڑھیں۔ اگر مختصر سی گفتگو کا وقت نہیں ہے تو اشتہار شخص یا اشخاص کو دے دیں اور کسی اور وقت یا جگہ پر ان سوالات کی بابت گفتگو کرنے کیلئے بندوبست کریں۔
۱۵ بطور افراد اور خاندانوں کے، سوچبچار کرنے کیلئے وقت نکالیں کہ کیسے ان مختلف اشتہارات میں سے ہر ایک کو پیش کیا جائے۔ مشقی میقات منعقد کریں۔ آپ اشتہارات کو اس ماہ میدانی خدمتگزاری میں پیش کئے جانے والے دوسرے لٹریچر کیساتھ کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ آپکی کونسی ایسی مقررہ ملاقاتیں آ رہی ہیں جہاں آپ اپنے ساتھ چند اشتہارات لے جا سکتے ہیں؟ کیا اس ہفتے آپ کسی ایسے شخص سے ملیں گے جو اس بروقت پیغام سے فائدہ اٹھائے گا جو یہ اشتہار پیش کرتے ہیں؟
۱۶ یہوواہ کیلئے گہری محبت اور لوگوں کیلئے فکرمندی ہمیں تحریک دے گی کہ خوشخبری کو مشہور کرنے کیلئے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں کریں۔ باقاعدگی سے اشتہارات کو استعمال کرنا ایسا کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ ایک سات سالہ، نوجوان لڑکا نئے نظام میں جانے کیلئے اپنی پڑوسن کی مدد کرنا چاہتا تھا، لہذا اس نے اسے ایک اشتہار دیا، اور بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔ یہ کتنا سادہ معلوم ہوتا ہے! لیکن کیا ہم اپنی خدمتگزاری میں اس سادہ رسائی کی قدر کرتے ہیں؟ اگلی دفعہ جب ہم کسی کے پاس اشتہار چھوڑتے ہیں تو یہ بھی بائبل مطالعہ پر منتج ہو سکتا ہے۔ اگر ہم بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنے میں اشتہارات کا دانشمندانہ استعمال کریں تو ہمیں مفید نتائج کا تجربہ کرنے کا یقین ہے۔