کیا آپ بطور ایک پائنیر کے یہوواہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟
۱ حالیہ ”روشنیبردار“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر، ایک مقرر نے پوچھا تھا: ”کیا آپ پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟ کیا آپ پائنیر خدمت کرینگے؟“ اس نے بیان کیا کہ یہ سوالات برمحل ہیں کیونکہ ہرمجدون بہت قریب ہے، اور یہ منادی کے کام کو پہلے سے کہیں زیادہ فوری توجہ کا حامل بنا دیتا ہے۔—۱-کرنتھیوں ۷:۲۹ الف۔
۲ اس میں کوئی شک نہیں کہ پائنیرنگ سخت کام ہے۔ یہ ذاتی تربیت اور اچھے نظمونسق کا تقاضا کرتی ہے۔ تاہم، خدمتگزاری میں ہماری محنت ”بیفائدہ نہیں ہے۔“ (۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸) کیا دیگر کارگزاریوں کی بابت ایسا کہا جا سکتا ہے جن کے حصول کا شاید ہم انتخاب کریں اور جن میں ہمارا وقت اور توانائی صرف ہو؟ یہوواہ کیلئے محبت مسیحیوں کو اسکی خدمت میں سرگرم ہونے کیلئے اکساتی ہے، اور یہوواہ کی خدمت کیلئے جوش نے بہتیروں کی پائنیر کام کی طرف راہنمائی کی ہے۔—۱-یوحنا ۵:۳، مکاشفہ ۴:۱۱۔
۳ یہوواہ کے بہت سے نوجوان خادم جو ہائی سکول سے فارغ ہونے والے ہیں سنجیدگی سے پائنیرنگ کی بابت سوچ رہے ہیں۔ یہ بالکل موزوں ہے۔ کلوقتی خدمتگزاری کی بہنسبت دوسرا کونسا پیشہ زیادہ اہم ہو سکتا ہے؟ (متی ۶:۳۳) خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی ضرور کی جانی ہے، یہ یہوواہ کا کام ہے، اور کسی کے جوانی کے وقت سے ہی اس میں مشغول ہونا کتنا بڑا شرف ہے!—متی ۲۴:۱۴۔
۴ کیا آپ جو والدین ہیں کلوقتی خدمت اختیار کرنے کیلئے اپنے بچوں کی حوصلہافزائی کرتے ہیں؟ کیا آپ کے بچے واضح طور پر سمجھتے ہیں کہ آپ ان سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنے سارے دل، جان، عقل، اور طاقت کو اس سودمند کام میں استعمال کریں؟ (مرقس ۱۲:۳۰) بہت سے نوجوان پبلشر اپنے سکول کے سالوں کے دوران ہر موقع پر امدادی پائنیروں کے طور پر حصہ لینے سے خود کو باقاعدہ پائنیر کے کام کیلئے تیار کرتے ہیں۔ یقیناً یہوواہ کیلئے ایسی عقیدت اسکے دل کو شاد کرتی ہے!—امثال ۲۷:۱۱
۵ بلاشبہ، ہر کسی کے ایسے حالات نہیں ہیں جو پائنیر خدمت کرنے کی اجازت دیں۔ تاہم، خواہ شادیشدہ ہوں یا کنوارے، نوجوان ہوں یا عمررسیدہ، کیا آپ نے خوشخبری کے پائنیر خادم کے طور پر یہوواہ کی خدمت کرنے کیلئے سنجیدہ اور دعائیہ غوروفکر کیا ہے؟ (کلسیوں ۳:۲۳) بہتیرے جوان شادیشدہ جوڑے اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ ایک یا دونوں پائنیر خدمت کر سکیں۔
۶ اگر آپ اس وقت باقاعدہ پائنیر خدمت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں تو کیا آپ بطور ایک امدادی پائنیر کے خدمت کر سکتے ہیں؟ غالباً آپ کی کلیسیا میں بہت سے پبلشر اپریل کے دوران ایسا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کیا آپ ان میں شامل ہو سکتے ہیں؟ اگرچہ یہوواہ کے تمام وفادار خادم بہت سی برکات حاصل کرتے ہیں، اضافی برکات ان کی منتظر ہیں جو بھیڑخصلت لوگوں کو تلاش کرنے کیلئے بادشاہتی خدمت میں زیادہ وقت صرف کرنے کی حالت میں ہیں۔—اعمال ۲۰:۳۵۔