تھیوکریٹک خبریں۔
انگولا: شاندار ترقی کی رپورٹ لگاتار مل رہی ہے۔ جولائی میں پبلشروں کی انتہائی تعداد ۱۸،۹۱۱ تھی، اور ۵۶،۰۷۵ بائبل مطالعے کرائے گئے۔
انڈیا: جولائی میں رپورٹ کرنے والے پبلشروں کی کل تعداد ۱۲،۱۶۹ یا پچھلے سال کی اوسط سے ۱۴ فیصد زیادہ تھی۔ گھریلو بائبل مطالعوں کی ایک نئی انتہائی تعداد ۱۰،۱۵۳ تک پہنچ گئی۔
میانمار: جولائی میں پبلشروں کی ایک نئی انتہائی تعداد ۱،۹۵۸ تھی۔
ساؤتومی اور پرانسپ: جولائی کے دوران ۸۰ پبلشروں کی ہمہوقتی انتہائی تعداد نے میدانی خدمت میں حصہ لیا۔ کرائے جانے والے بائبل مطالعوں کی تعداد—جولائی میں ۳۸۲—ظاہر کرتی ہے کہ یہ علاقہ واقعی بڑی فصل کی کٹائی کیلئے پک گیا ہے۔