اپنے نصبالعین کے طور پر خدائی عقیدت کیلئے اپنی تربیت کرتے رہیں
۱ تھیوکریٹک منسٹری سکول ”حق کے کلام کو درستی سے کام میں لانے“ کیلئے بتدریج ہماری تربیت کرتا ہے۔ (۲-تیمتھیس ۲:۱۵) کیا آپ شامل ہو چکے ہیں؟ اگر نہیں اور آپ اسکے اہل ہیں تو کیوں نہ اب نام درج کرانے سے اس عمدہ بندوبست سے فائدہ اٹھائیں؟
۲ سکول کی ایک اہم خصوصیت ہفتہوار بائبل پڑھائی کا پروگرام ہے۔ آپکے ذاتی مطالعے کے جدول کو مختص بائبل کے ابواب کی پڑھائی کو شامل کرنا چاہیے تاکہ وقت آنے پر آپ نے پوری بائبل پڑھ لی ہوگی۔
۳ ۱۹۹۳ کے سکول کے جدول سے شروع کرکے تقریر نمبر ۲ یکسر بائبل پڑھائی کے ذریعے درمیانی نکات پر نہ رکتے ہوئے کی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ طالبعلم جو اس تقریر کو دے رہا ہے اپنی تقریر کے صرف تعارف میں اور اختتام پر تشریحی معلومات شامل کریگا۔ بائبل کے اہم نکات کیلئے تفویضشدہ بھائی کو تقریر نمبر ۲ کی آیات پر اپنے تبصرے کو مختصر رکھنا چاہیے تاکہ اس تقریر کا مقرر بائبل کی پڑھائی پر اپنی معلومات کو پوری طرح فروغ دے سکے۔
۴ سکول اوورسیئر تقریر نمبر ۲، ۳ اور ۴، کے دینے والوں کی سپیچ کونسل سلپ پر نشان لگائے گا۔ اس سے کونسل سلپ کی ترتیب کی پیروی کرنے کی توقع نہیں کی جاتی بلکہ جن نکات پر طالبعلم کو بہتری کی ضرورت ہے خصوصی مشورت پیش کر سکتا ہے۔ تفویض نمبر ۱ جو مقرر دیتا ہے اسکی کونسل سلپ کو نشان کرنے کی ضرورت نہیں، اگرچہ جہاں ضرورت ہو ذاتی مشورت دی جا سکتی ہے۔
۵ ان تمام کو جو اہل ہیں یہوواہ کی روحانی فراہمیوں سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے، بشمول اس تربیت کے جو تھیوکریٹک منسٹری سکول میں پیش کی جاتی ہے۔ ایسی تربیت ایک مزید پھلدار خدمتگزاری کا باعث ہو سکتی ہے۔—۱-تیمتھیس ۴:۷۔