عظیم ترین انسان جو کبھی ہو گزرا کا مطالعہ کرنا
۱ فروری ۸ کے ہفتے کے دوران ہم اپنے کلیسیائی کتابی مطالعوں میں دی گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ کا مطالعہ کرنا شروع کرینگے۔ یسوع مسیح کی زندگی اور خدمتگزاری پر نظرثانی کرنا کیا ہی خوشکن ہوگا! چونکہ یہ کتاب دیگر کتابوں سے جنکا ہم مطالعہ کر چکے ہیں کچھ مختلف طور پر ترتیب دی گئی ہے، چند ایک رہبر خطوط مددگار ہونگے۔
۲ اس کتاب کے صفحہ نمبر نہیں ہیں، پس ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں چھپا ہوا جدول مطالعہ کیلئے ابواب کی فہرست دیگا، عموماً تین یا چار ہر ہفتے۔ ۳۵، ۱۱۱، ۱۱۶ لمبے ابواب ہیں اور ہر ایک کو دو مطالعوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ ایک لائق بھائی کے پورے باب کو پڑھنے کے بعد (یا ایک پوری ذیلی سرخی جیسا کہ ۳۵، ۱۱۱، اور ۱۱۶ ابواب میں) اسٹڈی کنڈکٹر باب کے اختتام پر سوالات پوچھے گا جو پڑھے گئے حصے یا باب کے مطابق ہونگے۔ باب میں جوابات ہمیشہ ترتیبوار نہیں ہوتے۔ مختصر اور برمحل تبصروں کو سبق کے مواد پر مبنی ہونا چاہیے۔ (کیونکہ باب کے مواد کا اردو میں ترجمہ نہیں کیا گیا ہے، اردو کے کتابی مطالعوں میں صرف دئے گئے صحیفے پڑھے جائینگے جیسا کہ اگلے پیراگراف میں بتایا گیا ہے بلکہ اسٹڈی کنڈکٹر پہلے چھپے ہوئے سوالات اور پھر ضرورت کے مطابق دیگر خصوصی سوالات پوچھے گا۔)
۳ اسکے بعد، جیسے وقت اجازت دے، باب کے آخر میں دئے گئے تمام صحیفے پڑھے جانے چاہیں۔ لمبے صحیفائی حوالے چھوٹے حصوں میں تقسیم کئے جا سکتے ہیں تاکہ مختلف پبلشر پڑھنے میں حصہ لے سکیں، اور پھر جو کچھ پڑھا گیا ہو اس پر تبصرے کئے جا سکتے ہیں۔ کنڈکٹر کے تیارکردہ برمحل سوالات معنیخیز تبصروں کا اظہار کرانے میں مدد دیں گے جو ظاہر کریں گے کہ پڑھے گئے صحائف کتاب میں اجاگر کی ہوئی بات سے کس طرح تعلق رکھتے ہیں۔ تمام سوالوں اور تبصروں کو یسوع مسیح، اسکی طرززندگی، اور اسکی تعلیمات پر توجہ مرکوز کرانے میں انکی جو حاضر ہیں مدد کرنی چاہیے۔
۴ گریٹسٹ مین بک یسوع کی زندگی کو تاریخی ترتیب سے بیان کرتی ہے۔ واقعات کی ذہن میں تصویر بنانا اور جہاں وہ واقع ہوئے تھے اسکو ذہن میں متعین کرنا انکو یاد رکھنے میں حقیقی امداد ہو سکتا ہے۔ لہذا، رنگین تصاویر پر ضرور غور کریں اور کتاب کے شروع میں تمہید کے بعد دئے گئے نقشے کی طرف اکثر اشارہ کریں۔
۵ کتاب کی تمہید پر پہلے ہفتے غور کیا جائے گا۔ ذیلی سرخی کے تحت تمام پیراگرافوں کو پڑھنے کے بعد، کنڈکٹر مناسب سوال پوچھے گا جو اس نے تیار کئے ہونگے۔ یہ ابتدائی غوروخوض آنے والے سال کے دوران مطالعوں کیلئے بنیاد قائم کریگا۔ مواد کا احاطہ کرنے میں کامیابی کی حد کا انحصار کافی حد تک تمام حاضر ہونے والوں کی تیاری پر ہوگا۔ خاص طور پر کنڈکٹر کو ہر ہفتے اچھی طرح تیار ہونا چاہیے تاکہ گروپ کی عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا، یعنی ہمارے خداوند، اور نجات دہندے، یسوع مسیح سے خوب واقف ہونے میں مدد کرے۔