یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 10-‏11
  • جب کوئی سنگین بیماری ہو جاتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب کوئی سنگین بیماری ہو جاتی ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • کچھ لوگوں نے اِس صورتحال میں کیا کِیا؟‏
  • دائمی مرض—‏ایک خاندانی مسئلہ
    جاگو!‏—‏2000ء
  • خاندان دائمی مرض سے کیسے نپٹتے ہیں
    جاگو!‏—‏2000ء
  • مَیں کیوں اسقدر بیمار ہوں؟‏
    جاگو!‏—‏1997ء
  • جب خاندان کا کوئی فرد بیمار ہے
    خاندانی خوشی کا راز
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 10-‏11

جب کوئی سنگین بیماری ہو جاتی ہے

‏”‏جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے پھیپھڑوں اور بڑی آنت کا کینسر ہے تو مجھے لگا کہ جیسے کسی نے مجھے سزائے‌موت سنا دی ہو۔ لیکن جب مَیں ڈاکٹر کے پاس سے گھر واپس آئی تو مَیں نے سوچا ”‏ٹھیک ہے کہ مَیں نے ایسا نہیں سوچا تھا لیکن اب مجھے دیکھنا ہوگا کہ مَیں اِس سے کیسے لڑوں گی۔“‏“‏—‏لنڈا، عمر 71 سال۔‏

‏”‏مجھے ایک ایسی تکلیف‌دہ بیماری ہے جس کی وجہ سے میرے چہرے کے بائیں طرف کے پٹھے متاثر ہوئے ہیں۔ کبھی کبھی مجھے اِتنا شدید درد ہوتا ہے کہ مَیں ڈپریشن میں چلی جاتی ہوں۔ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ مَیں نے خود کو تنہا محسوس کِیا، یہاں تک کہ خودکُشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا۔“‏—‏ایلس، عمر 49 سال۔‏

ایک آدمی ویل‌چیئر پر بیٹھا ہے اور اُس کے گھر والے اُس کے آس‌پاس ہیں۔‏

اگر آپ کو یا آپ کے کسی عزیز کو کوئی جان‌لیوا بیماری ہے تو آپ ضرور یہ سمجھتے ہوں گے کہ یہ صورتحال کتنی تکلیف‌دہ ہو سکتی ہے۔ بیماری کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے جذبات اور احساسات کے ساتھ بھی لڑنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر سے ملاقات، علاج کرانے یا اِس کا خرچہ اُٹھانے کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات یا دوائیوں کے منفی اثرات کی وجہ سے خوف اور پریشانی میں اِضافہ ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ کسی سنگین بیماری کے نتیجے میں ہونے والی ذہنی تکلیف ناقابلِ‌برداشت ہو سکتی ہے۔‏

ہم ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مدد کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے کہ اُنہیں سب سے زیادہ تسلی خدا سے دُعا کرنے اور پاک کلام سے حوصلہ‌افزا آیتیں پڑھنے سے ملتی ہے۔ اِس کے علاوہ گھر والوں اور دوستوں کی محبت اور مدد کے ذریعے بھی تسلی مل سکتی ہے۔‏

کچھ لوگوں نے اِس صورتحال میں کیا کِیا؟‏

رابرٹ نے جن کی عمر 58 سال ہے، یہ مشورہ دیا:‏ ”‏خدا پر بھروسا کریں اور وہ بیماری سے لڑنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ یہوواہ خدا سے دُعا کریں۔ اُسے بتائیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ اُس سے پاک روح مانگیں۔ اُس سے طاقت مانگیں تاکہ آپ اپنے گھر والوں کو حوصلہ دے سکیں اور ہمت سے اپنی بیماری سے لڑ سکیں۔‏

جب آپ کے گھر والے آپ کو جذباتی طور پر سہارا دیتے ہیں اور آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو آپ کو بیماری سے لڑنے کی ہمت ملتی ہے۔ مجھے یہ پوچھنے کے لیے ہر روز ایک دو فون ضرور آتے ہیں کہ میری طبیعت کیسی ہے۔ میرے فرق فرق دوست بھی میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور مجھے توانائی سے بھر دیتے ہیں۔ اِس وجہ سے مَیں ہمت نہیں ہارتا۔“‏

اگر آپ کسی بیمار شخص کی عیادت کرنے جاتے ہیں تو لنڈا کے مشورے پر غور کریں۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏ایک بیمار شخص یہ چاہتا ہے کہ جس حد تک ممکن ہو، وہ معمول کی زندگی گزارے۔ شاید وہ ہر وقت اپنی بیماری کے بارے میں بات نہ کرنا چاہے۔ اِس لیے اُس سے ایسی باتیں کریں جو آپ عام طور پر کرتے ہیں۔“‏

ہم خدا سے ملنے والی طاقت، اُس کے کلام سے حاصل ہونے والی تسلی اور گھر والوں اور دوستوں کی مدد کی وجہ سے یہ بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ جب ہم کسی سنگین بیماری سے گزر رہے ہوتے ہیں تو اُس وقت بھی جینا بے‌معنی نہیں ہوتا۔‏

پاک کلام سے حوصلہ‌افزا آیات

خدا سے دُعا کریں۔‏

‏”‏مَیں [‏یہوواہ]‏ کا طالب ہوا۔ اُس نے مجھے جواب دیا اور میری ساری دہشت سے مجھے رِہائی بخشی۔ اِس غریب نے دُہائی دی۔ [‏یہوواہ]‏ نے اِس کی سنی۔“‏‏—‏زبور 34:‏4،‏ 6‏۔‏

لنڈا جن کا پہلے ذکر کِیا گیا ہے، کہتی ہیں:‏ ”‏مَیں کبھی یہ دُعا نہیں کرتی کہ ”‏مجھے ٹھیک کر دے“‏ بلکہ مَیں ہمیشہ یہ دُعا کرتی ہوں کہ ”‏مجھے ہمت دے اور میری مدد کر تاکہ مَیں اپنی بیماری سے لڑ سکوں۔“‏“‏

خدا کے کلام سے طاقت حاصل کریں۔‏

‏”‏وہاں کے باشندوں میں .‏ .‏ .‏ کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔“‏‏—‏یسعیاہ 33:‏24‏۔‏

مستقبل کے سلسلے میں خدا کے وعدوں پر سوچ بچار کریں۔ اِس سے آپ کو اُمید اور بیماری سے لڑنے کی طاقت ملے گی۔‏

گھر والوں اور دوستوں سے مدد لیں۔‏

‏”‏دوست ہر وقت محبت دِکھاتا ہے اور بھائی مصیبت کے دن کے لئے پیدا ہوا ہے۔“‏‏—‏امثال 17:‏17‏۔‏

ایلس نے جن کا پہلے ذکر کِیا گیا ہے، یہ مشورہ دیا:‏ ”‏خود کو دوسروں سے الگ تھلگ نہ کریں۔ اپنے دوستوں کی مدد کو قبول کریں۔ کبھی کبھار شاید آپ خود کو تنہا محسوس کریں اور یہ سوچیں کہ خدا بھی آپ کی بات نہیں سُن رہا۔ لیکن ایسی صورت میں بھی خود کو دوسروں سے الگ تھلگ نہ کریں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں