یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 8-‏9
  • جب شریکِ‌حیات بے‌وفائی کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب شریکِ‌حیات بے‌وفائی کرتا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام سے حوصلہ‌افزا آیات
  • خدا ہر طرح کی مشکل میں تسلی دے سکتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • مَیں نے درست پیشے کا انتخاب کِیا
    جاگو!‏—‏2007ء
  • پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے
    مینارِنگہبانی—‏”‏مَیں ایک اچھا شوہر بن گیا“‏
  • گھریلو مشکلات کی وجہ سے پریشان
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2019
م‌ع19 نمبر 2 ص.‏ 8-‏9
ایک عورت دُعا کر رہی ہے۔‏

جب شریکِ‌حیات بے‌وفائی کرتا ہے

‏”‏جب میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ وہ ایک جوان عورت کی خاطر مجھے چھوڑ رہے ہیں تو مَیں اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ یہ سراسر نااِنصافی ہے۔ اور یہ احساس اُس وقت اَور گہرا ہو جاتا تھا جب مَیں یہ سوچتی تھی کہ مَیں نے اُن کے لیے کتنی قربانیاں دی تھیں۔“‏—‏سپین میں رہنے والی ماریہ۔‏

‏”‏جب میری بیوی اچانک سے مجھے چھوڑ کر چلی گئی تو مجھے ایسا لگا جیسے میرے جسم کا کوئی حصہ مر گیا ہو۔ ہمارے خواب، ہماری اُمیدیں اور ہمارے منصوبے سب برباد ہو گئے۔ کبھی کبھی مجھے لگتا تھا کہ میرا درد ختم ہو گیا ہے لیکن پھر مَیں دوبارہ سے مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب جاتا تھا۔“‏—‏سپین میں رہنے والے بِل۔‏

شریکِ‌حیات کی بے‌وفائی کا غم بہت شدید ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ کچھ لوگ معافی مانگنے پر اپنے شریکِ‌حیات کو معاف کر دیتے ہیں اور اپنے رشتے کو دوبارہ بحال کر لیتے ہیں۔ لیکن چاہے شادی کا بندھن قائم رہے یا نہ رہے، جب کسی شخص کو پتہ چلتا ہے کہ اُس کا شریکِ‌حیات اُس سے بے‌وفائی کر رہا ہے تو وہ شدید کرب سے دوچار ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگ اپنے تکلیف‌دہ احساسات پر قابو کیسے پا سکتے ہیں؟‏

پاک کلام سے حوصلہ‌افزا آیات

شریکِ‌حیات کی بے‌وفائی کا غم سہنے والے بہت سے لوگوں نے پاک صحیفوں سے تسلی حاصل کی ہے۔ وہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ خدا اُن کے آنسوؤں کو دیکھتا ہے اور اُن کے غم میں شریک ہوتا ہے۔—‏ملاکی 2:‏13-‏16۔‏

‏”‏جب میرے دل میں فکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلی میری جان کو شاد کرتی ہے۔“‏‏—‏زبور 94:‏19‏۔‏

بِل کہتے ہیں:‏ ”‏جب مَیں نے یہ آیت پڑھی تو مجھے لگا کہ یہوواہa ایک شفیق باپ کی طرح بڑے پیار سے میرے زخموں پر مرہم لگا رہا ہے۔“‏

‏”‏جو وفادار ہے اُس کے ساتھ تیرا سلوک وفاداری کا ہے۔“‏‏—‏زبور 18:‏25‏، اُردو جیو ورشن۔‏

کارمن جن کا شوہر کئی مہینوں تک اُن سے بے‌وفائی کرتا رہا، کہتی ہیں:‏ ”‏میرا شوہر میرا وفادار نہیں تھا۔ لیکن مَیں یہوواہ خدا کی وفاداری پر پورا بھروسا کر سکتی تھی۔ مجھے پتہ تھا کہ وہ مجھے کبھی مایوس نہیں کرے گا۔“‏

‏”‏کسی بات پر پریشان نہ ہوں بلکہ ہر معاملے میں .‏ .‏ .‏ دُعا اور اِلتجا کریں اور اپنی درخواستیں خدا کے سامنے پیش کریں۔ پھر خدا آپ کو وہ اِطمینان دے گا جو سمجھ سے باہر ہے اور یہ اِطمینان .‏ .‏ .‏ آپ کے دل .‏ .‏ .‏ کو محفوظ رکھے گا۔“‏‏—‏فِلپّیوں 4:‏6، 7‏۔‏

ساشا کہتی ہیں:‏ ”‏مَیں بار بار اِن آیتوں کو پڑھتی تھی۔ مَیں جتنا زیادہ خدا سے دُعا کرتی تھی، مجھے اُتنا ہی زیادہ اِطمینان ملتا تھا۔“‏

جن لوگوں کا اُوپر ذکر کِیا گیا ہے، اُنہیں کبھی کبھار یہ لگا کہ اُن کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ لیکن اُنہوں نے یہوواہ خدا پر بھروسا کِیا اور اُس کے پاک کلام سے طاقت حاصل کی۔ بِل کہتے ہیں:‏ ”‏میرے ایمان نے اُس وقت میری زندگی کو بامقصد بنا دیا جب مجھے لگا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ مَیں کچھ دیر کے لیے جیسے ’‏موت کے سائے کی وادی‘‏ سے گزرا لیکن خدا میرے ساتھ تھا۔“‏—‏زبور 23:‏4‏۔‏

a یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔‏

کچھ لوگوں نے اِس صورتحال میں کیا کِیا؟‏

حوصلہ‌افزا آیتوں کو پڑھیں اور اِن پر سوچ بچار کریں۔‏

بِل کہتے ہیں:‏ ”‏مَیں نے ایوب اور پھر زبور کی کتاب پڑھی۔ مَیں اُن آیتوں پر نشان لگا لیتا تھا جو میری صورتحال پر لاگو ہوتی تھیں۔ مَیں نے دیکھا کہ پاک کلام کی اِن کتابوں کو لکھنے والے لوگوں کو بھی اُسی طرح کے درد اور پریشانی سے گزرنا پڑا جس سے مَیں گزر رہا تھا۔“‏

موسیقی سے سکون حاصل کریں۔‏

کارمن بتاتی ہیں:‏ ”‏جب مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی تو مَیں موسیقی سنتی تھی۔ اِس سے مجھے بڑا سکون ملتا تھا۔“‏ ڈینئل کہتے ہیں:‏ ”‏مَیں نے گٹار بجانا سیکھا اور مَیں نے دیکھا کہ موسیقی کی وجہ سے مجھے پھر سے دلی سکون اور اِطمینان حاصل ہوا۔“‏

اپنے احساسات کے بارے میں بات کریں۔‏

ڈینئل بتاتے ہیں:‏ ”‏مَیں عام طور پر دوسروں کو اپنے احساسات کے بارے میں نہیں بتاتا تھا۔ لیکن میرے کچھ اچھے دوست تھے جن سے مَیں ہر روز بات کرتا تھا۔ مَیں اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے اُن سے بات کرتا تھا اور اُنہیں خط لکھ کر اپنے احساسات کے بارے میں بتاتا تھا۔ اِس سے مجھے بڑا فائدہ ہوا۔“‏ ساشا کہتی ہیں:‏ ”‏میرے گھر والوں نے میری بڑی مدد کی۔ میری امی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ اگر مَیں کچھ کہنا چاہتی تو وہ میری بات سننے کے لیے وقت نکالتیں۔ میرے ابو نے بھی مجھ سے احساس دِلایا کہ وہ مجھے پیار کرتے ہیں اور مَیں اُن کے ساتھ محفوظ ہوں۔ اُنہوں نے میری مدد کی کہ مَیں آہستہ آہستہ زندگی کی طرف لوٹ سکوں۔“‏

بار بار دُعا کریں۔‏

کارمن کہتی ہیں:‏ ”‏مَیں باقاعدگی سے دُعا کرتی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ خدا میرے قریب ہے، میری بات سُن رہا ہے اور میری مدد کر رہا ہے۔ اُس مشکل گھڑی کی وجہ سے مَیں خدا کے اَور قریب ہو گئی۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں