یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م09 1/‏3 ص.‏ 10
  • خدا کی محبت کا عظیم‌ترین اظہار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی محبت کا عظیم‌ترین اظہار
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایمان کا اِمتحان
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ابرہام کا ایمان
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ابرہام نبی کی زندگی پر ایک نظر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ابرہام—‏یہوواہ کے قریبی دوست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
م09 1/‏3 ص.‏ 10

خدا کے نزدیک جائیں

خدا کی محبت کا عظیم‌ترین اظہار

پیدایش ۲۲:‏۱-‏۱۸

ابرہام خدا سے محبت رکھتا تھا۔ خدا کا یہ وفادار بندہ اپنے بیٹے اضحاق سے بھی بہت پیار کرتا تھا جو اُسے بڑھاپے میں ملا تھا۔ تاہم، جب اضحاق کی عمر تقریباً ۲۵ سال ہوئی تو ابرہام کو ایک کٹھن آزمائش کا سامنا ہوا۔ خدا کے حکم کے مطابق اُسے اپنے بیٹے کو قربان کرنا تھا جو ایک باپ کے فطری احساسات کے بالکل برعکس تھا۔ لیکن جب ابرہام اپنے بیٹے کو قربان کرنے والا تھا تو یہوواہ خدا نے اپنے فرشتے کو اُس کے پاس بھیجا۔ بائبل میں یہ واقعہ پیدایش ۲۲:‏۱-‏۱۸ میں درج ہے۔ اِس واقعے سے ہمیں انسانوں کے لئے خدا کی عظیم محبت کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔‏

پہلی آیت میں بیان کِیا گیا ہے کہ ”‏خدا نے اؔبرہام کو آزمایا۔“‏ ابرہام خدا پر مضبوط ایمان رکھتا تھا مگر اب اُسے ایمان کی سب سے بڑی آزمائش کا سامنا تھا۔ خدا نے اُس سے کہا:‏ ”‏اپنے بیٹے اضحاؔق کو جو تیرا اِکلوتا ہے اور جِسے تو پیار کرتا ہے ساتھ لیکر .‏ .‏ .‏ ایک پہاڑ پر جو مَیں تجھے بتاؤں گا سوختنی قُربانی کے طور پر چڑھا۔“‏ (‏۲آیت‏)‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ خدا اپنے خادموں کو کسی ایسی آزمائش میں نہیں پڑنے دیتا جو اُن کی برداشت سے باہر ہو۔ پس ابرہام کو آزمانے سے خدا نے اُس پر اپنے اعتماد کا اظہار کِیا۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۰:‏۱۳‏۔‏

ابرہام نے فوراً خدا کے حکم پر عمل کِیا۔ ہم پڑھتے ہیں کہ ”‏اؔبرہام نے صبح‌سویرے اُٹھکر اپنے گدھے پر چارجامہ کسا اور اپنے ساتھ دو جوانوں اور اپنے بیٹے اضحاؔق کو لیا اور سوختنی قُربانی کے لئے لکڑیاں چیریں اور اُٹھ کر .‏ .‏ .‏ روانہ ہؤا۔“‏ (‏۳آیت‏)‏ غالباً ابرہام نے اِس آزمائش کے بارے میں کسی کو بھی نہیں بتایا تھا۔‏

تین روزہ سفر کے دوران ابرہام کو اپنے فیصلے پر غور کرنے کے لئے کافی وقت ملا۔ تاہم، اُس نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا۔ جب اُس نے دُور سے پہاڑ کو دیکھا تو اُس نے اپنے نوکروں سے کہا:‏ ”‏تُم یہیں .‏ .‏ .‏ ٹھہرو۔ مَیں اور یہ لڑکا دونوں ذرا وہاں تک جاتے ہیں اور سجدہ کرکے پھر تمہارے پاس لوٹ آئیں گے۔“‏ اُس کے اِن الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُس کا ایمان کس‌قدر مضبوط تھا۔ جب اضحاق نے ابرہام سے پوچھا کہ قُربانی کے لئے برّہ کہاں ہے تو اُس نے کہا:‏ ”‏خدا آپ ہی .‏ .‏ .‏ برّہ مہیا کر لے گا۔“‏ (‏۵‏، ۸آیت‏)‏ ابرہام اپنے بیٹے کے ساتھ واپس لوٹنے کی اُمید رکھتا تھا۔ اُسے یہ اُمید کیوں تھی؟ ”‏کیونکہ وہ سمجھا کہ خدا [‏اضحاق کو]‏ مُردوں میں سے جلانے پر بھی قادر ہے۔“‏—‏عبرانیوں ۱۱:‏۱۹‏۔‏

پہاڑ پر جب ابرہام نے ”‏چھری لی کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے“‏ تو ایک فرشتہ نے اُس کا ہاتھ روک دیا۔ خدا نے ایک مینڈھا فراہم کِیا جو جھاڑی میں پھنسا ہوا تھا تاکہ ابرہام اُسے ”‏اپنے بیٹے کے بدلے“‏ قربان کرے۔ (‏۱۰-‏۱۳ آیات‏)‏ خدا کی نظر میں یہ بالکل ایسے ہی تھا گویا ابرہام نے اضحاق کو قربان کِیا ہے۔ (‏عبرانیوں ۱۱:‏۱۷‏)‏ ایک بائبل عالم نے بیان کِیا:‏ ”‏اُس کا اِس کام کو کرنے کے لئے تیار ہونا ہی خدا کے نزدیک ایسا تھا جیسے اُس نے اِس کام کو کِیا ہو۔“‏

اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا کا ابرہام پر اعتماد کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ ابرہام کو یہوواہ خدا پر توکل کرنے کا یہ اَجر ملا کہ خدا نے اُس کے ساتھ اپنے اُس عہد کو دُہرایا جس کے تحت تمام قوموں کے لوگوں کو برکات دینے کا وعدہ کِیا گیا تھا اور اِس کے بارے میں مزید تفصیلات بھی آشکارا کیں۔—‏۱۵-‏۱۸ آیات‏۔‏

خدا نے ابرہام کو تو قربانی کرنے سے روک دیا لیکن بعدازاں اُس نے خود اپنے بیٹے کو قربان کِیا۔ ابرہام کا اضحاق کو قربان کرنے کے لئے تیار ہونا دراصل خدا کے اپنے اکلوتے بیٹے یسوع کو ہمارے گُناہوں کی خاطر قربان کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ یسوع مسیح کی قُربانی ہمارے لئے یہوواہ خدا کی محبت کا عظیم‌ترین اظہار ہے۔ چونکہ خدا نے ہمارے لئے اِس قربانی کا بندوبست کِیا ہے اِس لئے ہمیں خود سے یہ پوچھنا چاہئے کہ ’‏خدا کو خوش کرنے کے لئے مَیں کونسی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں؟‘‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں