کیا وفاداری کا کوئی فائدہ ہے؟
ریٹا نے مریم سے کہا: ”تم اس شخص کیلئے اپنی جوانی کیوں برباد کر رہی ہو۔ تم جیسی عورت کو کوئی بھی اچھا آدمی مل سکتا ہے۔“a
مریم نے جواب دیا: ”یہ سچ ہے کہ ہم میں کافی اَنبن رہتی ہے لیکن وہ میرا شوہر ہے۔ میرے بچوں کا باپ ہے۔ خواہ کچھ بھی ہو مَیں اُسکی وفادار رہوں گی۔“
ریٹا جواب میں کہتی ہے: ”وفاداری ایک عمدہ خوبی ہے۔ لیکن تمہارے لئے ایسا کرنا آسان نہیں۔ اس شخص کا وفادار رہنا تمہیں مہنگا پڑے گا۔“
ریٹا کی بات بالکل صحیح ہے۔ اکثر کسی شخص کیساتھ وفاداری کرنا بڑا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ یہ وقت، طاقت اور جذباتی وابستگی کا تقاضا کرتا ہے۔ کیا وفاداری کی کوئی اہمیت ہے؟
عملی وفاداری کی کمی
جرمنی میں ایک تحقیقی ادارے کی طرف سے کئے گئے سروے میں ۹۶ فیصد لوگوں نے رائے دی کہ وفاداری ایک دلکش خوبی ہے۔ اسی ادارے کے ۱۸ سے ۲۴ سال کے نوجوانوں پر کئے جانے والے ایک دوسرے سروے نے ظاہر کِیا کہ ۳ میں سے ۲ نوجوان وفاداری کو مقبولِعام خیال کرتے ہیں۔
اگرچہ وفاداری کو پسند تو بہت کِیا جاتا ہے توبھی جب وفاداری دکھانے کی بات آتی ہے تو بہتیرے ایسا کرنا مشکل پاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کئی یورپی ممالک میں بیشتر شادیشُدہ جوڑے یا خاندان کے افراد شاذونادر ہی ایک دوسرے کے وفادار رہتے ہیں۔ دوست بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ اسکی کیا وجہ ہے؟
بعضاوقات مصروف زندگی کی وجہ سے وعدے وفا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جن لوگوں کیساتھ وفاشعاری نہیں کی گئی وہ بھی کسی شخص کیساتھ وفا کرنے سے گھبراتے ہیں۔ دیگر کے نزدیک زندگی محض چار دنوں کا میلہ ہے۔ لہٰذا، کسی کیساتھ وفاداری کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
وفادار رہنے کے سلسلے میں صرف وعدے ہی کئے جاتے ہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو آئیے پھر چند سوالات پر غور کریں۔ کیا وفادار رہنا فائدہمند ہے؟ اگر ہے تو ہمیں کس کا وفادار رہنا چاہئے اور کن طریقوں سے؟ وفادار رہنے کے کیا فوائد ہیں؟
[فٹنوٹ]
a اس اور اگلے مضمون میں بعض نام بدل دئے گئے ہیں۔
[صفحہ ۳ پر عبارت]
وفادار رہنے کے وعدے تو کئے جاتے ہیں لیکن وفاداری دکھائی نہیں جاتی