بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں
آسٹریلیا کے دیہی علاقوں میں لائق اشخاص کو تلاش کرنا
آسٹریلیا کے سمندر سے دُور ایک دیہاتی علاقے میں منادی کرنے کا بندوبست بنایا گیا۔ اس علاقے کے بعض حصوں میں ۱۲ سال سے منادی کا کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ لہٰذا، آسڑیلیا کے دارالحکومت ڈارون کے شمالی علاقوں کے یہوواہ کے گواہوں نے نو دن کا ایک جامع بندوبست بنایا تاکہ اس علاقے میں لائق اشخاص کو تلاش کرنے کیلئے منادی کی جا سکے۔—متی ۱۰:۱۱۔
اس مہم کی اچھی منصوبہسازی کرنے میں ایک سال لگا۔ اس میں ۸،۰۰،۰۰۰ مربع کلومیٹر کے علاقے کا خاکہ یا نقشہ تیار کرنا شامل تھا۔ یہ علاقہ نیوزیلینڈ سے تین گُنا بڑا ہے۔ اس علاقے کی وسعت کا انداز لگانے کیلئے ذرا تصور کریں کہ اس علاقے کے کسی فارم ہاؤس تک پہنچنے کیلئے ۳۰ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے! تاہم کچھ فارم تو ۳۰۰ کلومیٹر سے بھی زیادہ وسیع ہوتے ہیں۔
اس مہم میں ۱۴۵ رضاکار گواہوں نے حصہ لیا۔ بعض تسمانیہ جیسے دُوراُفتادہ علاقوں سے آئے تھے۔ بعض بہن بھائی تو اپنی گاڑیوں میں خیمے لگانے کا سامان، گاڑیوں کے اضافی پرزے اور ایندھن لے کر آئے تھے۔ بعض اپنی گاڑیوں کے پیچھے ٹریلروں میں اپنا سازوسامان لائے۔ علاوہازیں، کچھ کے پاس ذاتی گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے ۲۲ نشستوں والی دو بسوں کا بھی انتظام کِیا گیا۔ بسوں سے سفر کرنے والے بہن بھائیوں نے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں منادی کی۔
بھائیوں نے منادی شروع کرنے سے پہلے، ایسے غیرمعمولی علاقے میں خوشخبری سنانے کیلئے راہنمائی فراہم کرنے کیلئے تقاریر اور مظاہرے پیش کئے۔ مثال کے طور پر، اَبریجنی علاقوں میں مؤثر طریقے سے منادی کرنے کیلئے انکے مخصوص طرزِزندگی اور رسمورواج سے واقف ہونا بہت ضروری تھا۔ وہاں کے گردوپیش کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ جنگلی حیات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
مبشروں کو بہتیرے خوشکُن تجربات حاصل ہوئے۔ مثال کے طور پر، ایک اَبریجنی آبادی میں بھائیوں نے بائبل پر مبنی تقریر پیش کرنے کا بندوبست بنایا۔ اُس علاقے کی سربراہ خاتون نے ذاتی طور پر لوگوں کے پاس جاکر اُنہیں اس بات سے مطلع کِیا۔ تقریر کے بعد حاضرین میں ۵ کتابیں اور ۴۱ بروشر تقسیم کئے گئے۔ ایک دوسری آبادی میں ہماری ملاقات ایک ایسے اَبریجنی شخص سے ہوئی جسکے پاس کنگ جیمز ورشن بائبل تھی لیکن وہ بہت پُرانی اور خستہحال تھی۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ کیا آپ خدا کا نام جانتے ہیں تو اُس نے کہا جیہاں اسکے بعد وہ دیوار کیساتھ لٹکی اپنی جیکٹ کی طرف بڑھا اور اُسکی جیب سے ایک بہت پُرانا مینارِنگہبانی کا شمارہ لیکر آیا۔ اُس نے رسالے میں سے اصلی متن کے مطابق مرقس ۱۲:۳۰ کو پڑھ کر سنایا جس میں یوں لکھا ہے کہ ”تُو [یہوواہ] اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ۔“ اُس نے کہا، ”مجھے یہ صحیفہ بہت اچھا لگتا ہے۔“ بائبل موضوعات پر تفصیلی باتچیت کے بعد، اُس نے ایک نئی بائبل اور بائبل پر مبنی لٹریچر قبول کِیا۔
خلیج کارپینٹریا کے نزدیک ایک بہت بڑے اصطبل کے مالک نے بھی بادشاہتی پیغام میں دلچسپی ظاہر کی۔ جب اُسکو بائبل کہانیوں کی میری کتاب اور علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے،a کتابیں پیش کی گئیں تو اُس نے پوچھا کیا یہ لٹریچر ہماری مقامی زبان کریول میں مل سکتا ہے۔ اُسکی یہ بات بہت عجیب تھی کیونکہ بہتیرے اَبریجنی اپنی مقامی زبان کریول بول تو سکتے ہیں لیکن پڑھنے والے بہت تھوڑے تھے۔ کچھ دنوں بعد جب ہم واپس اُس اصطبل میں گئے تو معلوم ہوا اُس میں کام کرنے والے تمام ۵۰ ملازمین کریول پڑھ سکتے تھے۔ اس فارم کا مالک کریول میں بائبل لٹریچر حاصل کرکے بڑا خوش ہوا اور اُس نے بڑی خوشی کیساتھ اپنا ٹیلیفون نمبر بھی دیا تاکہ اُس کیساتھ رابطہ کِیا جا سکے۔
ان نو دنوں کی مہم کے دوران ہم نے کُل ۱۲۰ بائبلیں، ۷۷۰ کتابیں، ۷۰۵ رسالے اور ۱،۹۶۵ بروشر پیش کئے۔ علاوہازیں، ۷۲۰ واپسی ملاقاتیں کیں اور ۲۱۵ بائبل مطالعے شروع کئے۔
واقعی، اِس وسیعوعریض علاقے میں رہنے والے لائق اشخاص کو روحانی طور پر آسودہ کِیا گیا۔—متی ۵:۶۔
[فٹنوٹ]
a یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ کتابیں۔
[صفحہ ۳۰ پر نقشہ]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
آسٹریلیا
شمالی علاقہ
ڈارون
خلیج کارپنیٹریا
سڈنی
تسمانیہ