یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 1/‏7 ص.‏ 20
  • ‏”‏اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • نئی کتاب کی چند خصوصیات
  • اشاعت کا مقصد؟‏
  • 20 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے سے کتاب ”‏پاک کلام کی سچی کہانیاں“‏ کا مطالعہ کِیا جائے گا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • جو کچھ یہوواہ نے کیا ہے اسے بیان کرنا کتنا فائدہ‌مند ہے!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • پاک صحائف کی تعلیم—‏بائبل مطالعہ کرانے کیلئے بنیادی کتاب
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • عظیم‌ترین آدمی کی بابت سیکھنے میں دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 1/‏7 ص.‏ 20

‏”‏اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا“‏

ایک یہوواہ کے گواہ نے ۲۰۰۲ /‏ ۲۰۰۳  کے دوران منعقد ہونے والے ”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر ریلیز ہونے والی نئی ۳۲۰ صفحات کی کتاب کی بابت کچھ یوں اظہارِخیال کِیا، ”‏مَیں تہِ‌دل سے اس خوبصورت تحفے یہوواہ کے نزدیک جائیں کے لئے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا ہے یعنی یہوواہ کی طرف سے محبت اور پسندیدگی کے احساس کی ضرورت کو پورا کر دیا ہے۔ اب مَیں یہوواہ اور اُسکے بیٹے کے بہت قریب محسوس کرتا ہوں۔ مَیں سب کو اس کتاب کے بارے میں بتانا اور اپنے عزیزوں کو یہ کتاب دینا بھی چاہتا ہوں۔“‏ آئیے اس نئی کتاب کی چند خصوصیات اور اسکی اشاعت کی وجہ پر غور کریں۔‏

نئی کتاب کی چند خصوصیات

اس نئی کتاب میں کیا کچھ پایا جاتا ہے؟ مطالعے کے ان دو مضامین میں پیش‌کردہ معلومات کے علاوہ اس میں اَور بہت سی باتیں شامل ہیں!‏ اس کتاب کے ۳۱ ابواب ہیں جن میں سے ہر ایک مینارِنگہبانی کے مطالعے کے مضمون کے برابر ہے۔ دیباچے اور پہلے تین ابواب کے بعد کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کِیا گیا ہے جو یہوواہ کی چار بنیادی صفات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ہر حصہ متعلقہ خوبی کے جائزے کیساتھ شروع ہوتا ہے۔ اگلے چند ابواب ظاہر کرتے ہیں کہ یہوواہ اس خوبی کو کیسے ظاہر کرتا ہے۔ ہر حصے میں یسوع کی بابت بھی ایک باب دیا گیا ہے۔ کیوں؟ اسلئے‌کہ یسوع نے کہا تھا کہ ”‏جس نے مجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا۔“‏ (‏یوحنا ۱۴:‏۹‏)‏ یہوواہ کا کامل پرتَو یسوع ہمیں خدا کی صفات کے سرگرمِ‌عمل ہونے کی واضح مثالیں فراہم کرتا ہے۔ ہر حصہ ایک ایسے باب کیساتھ ختم ہوتا ہے جو ہمیں متعلقہ خوبی ظاہر کرنے میں یہوواہ کی نقل کرنا سکھاتا ہے۔ یہوواہ کی صفات پر گفتگو کرتے ہوئے یہ نئی کتاب بائبل کی ہر کتاب کا حوالہ دیتی ہے۔‏

کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں کی کچھ خاص خصوصیات بھی ہیں۔ دوسرے باب سے شروع کرتے ہوئے ہر باب میں ایک بکس بعنوان ”‏غوروخوض کے لئے سوالات“‏ دیا گیا ہے۔ اس بکس میں صحائف اور سوال باب کا اعادہ کرنے کے لئے نہیں دئے گئے۔ بلکہ، یہ متعلقہ موضوع پر غوروخوض کیلئے بائبل استعمال کرنے میں آپ کی مدد کے لئے دئے گئے ہیں۔ آپ کے لئے ہر صحیفے کو اچھی طرح پڑھنا اچھا ہوگا۔ پھر سوال پر غور کریں اور ذاتی اطلاق کرنے کی کوشش کریں۔ ایسے غوروخوض سے آپکے دل کو یہوواہ کے نزدیک جانے کی تحریک ملے گی۔—‏زبور ۱۹:‏۱۴‏۔‏

کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں کی تصاویر بہت زیادہ تحقیق کے بعد عمدہ تعلیم اور تحریک دینے کیلئے شائع کی گئی ہیں۔ سترہ ابواب کے اندر بائبل مناظر پیش کرنے والی پورےپورے صفحے کی تصاویر دی گئی ہیں۔‏

اشاعت کا مقصد؟‏

کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں کس مقصد کے تحت شائع کی گئی تھی؟ اس نئی اشاعت کا بنیادی مقصد یہوواہ کو زیادہ بہتر طور پر جاننے میں ہماری مدد کرنا ہے تاکہ ہم اپنے خدا کیساتھ گہرا اور مضبوط رشتہ پیدا کر سکیں۔‏

کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں سے مستفید ہو سکتا ہے؟ شاید کوئی بائبل طالبعلم یا کوئی غیرفعال مسیحی بھائی یا بہن؟ کیا آپ نے خود اس کتاب کو پڑھنا شروع کر دیا ہے؟ اگر نہیں تو جتنی جلدی ممکن ہو کیوں نہ ایسا کرنے کیلئے وقت مختص کریں؟ پڑھائی کے بعد غوروخوض کیلئے بھی وقت نکالیں۔ دُعا ہے کہ یہ نئی کتاب یہوواہ خدا کے بہت نزدیک جانے میں آپکی مدد کرے تاکہ آپ ازحد شادمانی اور جوش کیساتھ اُسکی بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کر سکیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں