یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 1/‏3 ص.‏ 3-‏4
  • سوتیلے خاندانوں کے مخصوص مسائل

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوتیلے خاندانوں کے مخصوص مسائل
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • بچوں کی پرورش سے متعلق مسائل
  • سوتیلے خاندان کامیاب ہوسکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • اپنے گھرانے میں میل‌ملاپ قائم رکھیں
    خاندانی خوشی کا راز
  • اپنے گھرانے کی نجات کیلئے سخت محنت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • کیا بائبل بچوں کی پرورش کرنے میں آپکی مدد کر سکتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 1/‏3 ص.‏ 3-‏4

سوتیلے خاندانوں کے مخصوص مسائل

خوشحال سوتیلے خاندان ممکن ہیں!‏ کیسے؟‏

سوتیلے خاندان دُنیا کے بیشتر حصوں میں عام گھرانے بن چکے ہیں۔ تاہم، سوتیلے خاندانوں کے مسائل بہت منفرد ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ چیلنج‌خیز مسئلہ بچوں کی پرورش کرنا ہے۔ تاہم، جیسے بعد کے دو مضمون ظاہر کرینگے، سوتیلے خاندان جیسے ماحول میں بھی بچوں کی کامیابی سے پرورش کرنا ممکن ہے۔‏

سوتیلے باپ اور سوتیلی ماؤں کو روایتاً اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ جب ہم بچے تھے تو ہم میں سے بہتیروں نے سنڈریلا کی فرضی داستان سنی تھی، جس نے اپنی ظالم سوتیلی ماں کے ہاتھوں بہت زیادہ تکلیف اُٹھائی تھی۔ یورپ میں بچے، سنو وائٹ اینڈ دی سیون ڈوارفس کی کہانی سے بھی واقف ہیں۔ سنو وائٹ کی سوتیلی ماں ایک شریر چڑیل ثابت ہوتی ہے!‏

کیا ایسی فرضی داستانیں سوتیلے خاندانوں کو واقعی درست پیرائے میں پیش کرتی ہیں؟ کیا تمام سوتیلے والدین اتنے ظالم ہوتے ہیں؟ جی نہیں۔ اُن میں سے بیشتر شادی کے نتیجے میں ملنے والے بچوں کی بہتری کے خواہاں ہوتے ہیں۔ تاہم اُنہیں سوتیلی خاندانی زندگی کو فطری طور پر درپیش بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏

بچوں کی پرورش سے متعلق مسائل

اکثراوقات پہلی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ فریقین کی ناپختگی ہوتی ہے۔ دوسری شادی میں، بچوں کیساتھ برتاؤ تعلقات میں تناؤ پیدا کر سکتا ہے۔ چند اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ سوتیلے ماں یا باپ والے ۱۰ میں ۴ خاندان پہلے پانچ سالوں ہی میں طلاق پر ختم ہو جاتے ہیں۔‏

نوبیاہتا جوڑے شاید اُس جذباتی اضطراب، وفاداری سے متعلق اختلافات اور حسد اور خفگی کے احساسات کو نہ سمجھیں جو سوتیلی ماں یا باپ کے آنے پر سوتیلے بچوں میں بھڑک اٹھتے ہیں۔ وہ شاید یہ محسوس کریں کہ اُنکے سوتیلے ماں یا باپ نے اُنکے اپنے ماں یا باپ کی محبت کو چھین لیا ہے۔ مزیدبرآں والدین میں سے ایک جسے اُسکے ساتھی نے چھوڑ دیا ہے شاید پہلے ساتھی سے بچوں کے لگاؤ کو سمجھنا مشکل پائے۔ ایک لڑکے نے اپنے حیاتیاتی والد کے ساتھ اپنے اچھے رشتے کی یہ کہتے ہوئے وضاحت کرنے کی کوشش کی، ”‏ماں مَیں جانتا ہوں کہ ابو آپکے ساتھ بُری طرح پیش آتے تھے، لیکن وہ میرے ساتھ تو بہت اچھے تھے!‏“‏ سچ بات تو یہ ہے کہ ایسے اظہارات ماں کے بچے کے والد کیلئے تلخ محسوس کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔‏

ایک سوتیلے باپ نے تسلیم کِیا:‏ ”‏مَیں اپنے سوتیلے بچوں کی پرورش سے متعلق مسائل سے نپٹنے کیلئے پوری طرح تیار نہیں تھا۔ مَیں یہ سوچ رہا تھا کہ چونکہ مَیں نے اُنکی ماں سے شادی کر لی ہے اسلئے مَیں اُنکا والد ہوں۔ میرے لئے تو یہ نہایت سادہ سی بات تھی!‏ مَیں بچوں کے اپنے حیاتیاتی والد سے لگاؤ کو نہ سمجھا اور مَیں نے بہت سی غلطیاں کیں۔“‏

بالخصوص تربیت کے معاملے میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ بچوں کو پُرمحبت تربیت کی ضرورت ہے تاہم وہ اکثر اُسکے خلاف بغاوت کرتے ہیں حتیٰ کہ اُسوقت بھی جب وہ حقیقی والدین کی طرف سے کی جاتی ہے۔ تو پھر سوتیلے والدین کی طرف سے تربیت قبول کرنا کتنا مشکل ہے!‏ بالعموم، ایسی تربیت حاصل کرتے وقت، ایک سوتیلا بچہ شاید کچھ اسطرح کی بات کرے، ”‏آپ میرے حقیقی والد نہیں ہیں!‏“‏ خلوصدل سوتیلے باپ یا ماں کیلئے ایسے الفاظ کسقدر ٹھیس پہنچانے والے ہو سکتے ہیں!‏

کیا ایسے مخلوط خاندان میں بچوں کی پرورش کامیابی سے کی جا سکتی ہے؟ کیا سوتیلے والدین ایک کامیاب سوتیلے خاندان کو تعمیر کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں؟ اگر تمام متعلقہ لوگ خدا کے الہامی کلام، بائبل میں پائی جانے والی مشورت کی پیروی کریں تو ان دونوں سوالات کا جواب مثبت ہے۔‏

‏[‏صفحہ 3 پر تصویر]‏

‏”‏آپ میرے حقیقی والد نہیں ہیں!‏“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں