یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 15/‏2 ص.‏ 32
  • ‏”‏مَیں پُرامن فضا کو محسوس کر سکتا تھا“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏مَیں پُرامن فضا کو محسوس کر سکتا تھا“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 15/‏2 ص.‏ 32

‏”‏مَیں پُرامن فضا کو محسوس کر سکتا تھا“‏

جرمن زبان بولنے والا ایک شخص گواہوں کی ”‏جاسوسی“‏ کرنے کیلئے یہوواہ کے گواہوں کی طرف سے ترتیب دئے گئے ایک کنونشن پر گیا۔ کیوں؟ اُسکا مقصد ”‏اس فرقے کو بے‌نقاب کرنا اور اپنے دوستوں کو گمراہ ہونے سے بچانا“‏ تھا۔ کنونشن پر حاضر ہونے کے بعد اُس نے اپنے دوستوں کو مندرجہ‌ذیل خط لکھا:‏

‏”‏جب مَیں کنونشن کی جگہ پر پہنچا تو مَیں حیران تھا کہ آیا مَیں صحیح جگہ پر ہوں۔ کوئی شخص باہر نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی فرش پر بیئر کے ڈبے یا کوڑا پڑا ہوا تھا۔ جب مَیں نزدیک پہنچا تو مَیں نے سٹیڈیم کے دروازے پر دو معزز اشخاص کو دیکھا۔ اُنہوں نے مجھے سلام کِیا اور اندر جانے دیا۔‏

‏”‏مَیں اُن ہزاروں لوگوں کا شور سننے کی توقع کر رہا تھا جو وہاں جمع تھے، لیکن بہت خاموشی تھی۔ مَیں نے سوچا ’‏شاید تھوڑے سے لوگ ساری جگہ پر پھیلے ہوئے ہیں۔‘‏

‏”‏اندر داخل ہوتے ہی پلیٹ‌فارم پر ہونے والے ڈرامے نے میری توجہ حاصل کر لی۔ اس کے بعد ہی مجھے پتا چلا کہ سارا سٹیڈیم متوجہ سامعین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ مَیں پُرامن فضا کو محسوس کر سکتا تھا۔ کنونشن کے باقی حصے کے دوران مَیں نے جو کچھ دیکھا، سنا اور محسوس کِیا اُس نے مجھ پر گہرا اثر کِیا۔‏

‏”‏گواہوں سے ملتے ہوئے مَیں نے اُن کے مسکراتے چہروں اور پُرمحبت تاثرات کو محسوس کِیا۔ فی‌الواقعی مَیں اس سوچ کو رد نہیں کر پایا کہ ’‏یہ واقعی خدا کے لوگ ہیں!‏‘‏“‏

اپنے دوستوں کو ’‏گمراہ ہونے سے بچانے‘‏ کی بجائے اس نوجوان آدمی نے اُن سے درخواست کی کہ وہ اس کے ساتھ بھی بائبل مطالعہ کریں۔ نتیجہ؟ آج وہ ایک مسیحی بزرگ ہے۔ وہ اور اسکا خاندان زگ، سوئٹزرلینڈ کی ایک کلیسیا میں سرگرمی سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں