یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏7 ص.‏ 3-‏4
  • کیا آپ تعصب کا شکار ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ تعصب کا شکار ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • تعصب نقصان پہنچا سکتا ہے
  • تعصب—‏ایک عالمی مسئلہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • تعصب سے پاک دُنیا—‏کیا یہ صرف ایک خواب ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • تعصب کیسے جڑ پکڑتا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2009ء
  • جب تعصب نہیں رہیگا!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏7 ص.‏ 3-‏4

کیا آپ تعصب کا شکار ہیں؟‏

نسلیاتی تشدد، نسلی عصبیت، ناروا امتیاز، تفریق، اور نسل‌کشی میں کیا چیز مشترک ہے؟ یہ سب عام انسانی رغبت—‏تعصب کے نتائج ہیں!‏

تعصب کیا ہے؟ ایک انسائیکلوپیڈیا اس کی تشریح ”‏ایک ایسی رائے جو ٹھیک فیصلہ کرنے کے لئے مہلت دیئے بغیر یا فکرمندی ظاہر کئے بغیر قائم کی جاتی ہے“‏ کے طور پر کرتا ہے۔ ناکامل انسانوں کے طور پر، ہم کسی حد تک متعصّب ہونے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ شاید آپ ایسے واقعات یاد کر سکتے ہیں جب آپ نے تمام حقائق حاصل کئے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔ بائبل ایسی متعصّبانہ رغبتوں کا موازنہ یہوؔواہ خدا کے فیصلہ کرنے کے طریقے کے ساتھ کرتی ہے۔ یہ بیان کرتی ہے:‏ ”‏خداوند انسان کی مانند نظر نہیں کرتا اس لئے کہ انسان ظاہری صورت کو دیکھتا ہے پر خداوند دل پر نظر کرتا ہے۔“‏—‏۱-‏سموئیل ۱۶:‏۷‏۔‏

تعصب نقصان پہنچا سکتا ہے

یقینی طور پر ہر شخص کی بابت کسی نہ کسی نے بعض‌اوقات کوئی غلط اندازہ لگایا ہے۔ (‏مقابلہ کریں واعظ ۷:‏۲۱، ۲۲‏۔)‏ عام طور پر، ہم سب تعصب کا شکار ہیں۔ تاہم، جب متعصّبانہ خیالات کو فوراً ذہن سے نکال دیا جاتا ہے تو غالباً یہ بہت کم یا بالکل نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ دراصل ایسے خیالات کو بڑھنے دینا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ہمیں جھوٹ کا یقین کرنے کے لئے دھوکا دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بعض لوگ تعصب کے زیرِاثر، واقعی یہ یقین رکھتے ہیں کہ کوئی شخص محض کسی خاص مذہبی، نسلیاتی، یا قومی گروہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے لالچی، سُست، احمق، یا مغرور ہو سکتا ہے۔‏

بیشتر معاملات میں ایسا غلط اندازہ غیرمنصفانہ، غیرمہذبانہ، یا دوسروں کے ساتھ تشددآمیز سلوک کا سبب بنتا ہے۔ لاکھوں لوگ قتلِ‌عام، نسل‌کُشی، نسلیاتی قتل‌وغارت اور دیگراقسام کے انتہائی تعصب کے ہاتھوں زندگیاں گنوابیٹھے ہیں۔‏

پوری دُنیا میں، حکومتوں نے آزادی، تحفظ اور مساوات کیلئے قانونی طور پر مستحکم حقوق کی ضمانت دینے سے تعصب کا مقابلہ کِیا ہے۔ اگر آپ اپنے مُلک کے آئین یا قوانین کو پڑھیں، تو بِلاشُبہ آپ ایسی شق یا ترمیم پائینگے جو اُنکی نسل، جنس یا مذہب سے قطع‌نظر، تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔ اسکے باوجود، تعصب اور ناروا امتیاز وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے ہیں۔‏

کیا آپ تعصب کا شکار ہیں؟ محض آپکی نسل، عمر، جنس، قومیت یا مذہبی عقائد کی وجہ سے آپ پر لالچی، سُست، احمق یا مغرور کی چھاپ لگی ہوئی ہے؟ تعصب کی وجہ سے کیا آپ کو مناسب تعلیم، ملازمت، رہائش اور معاشرتی استحقاقات سے محروم رکھا جا رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کیسے نپٹ سکتے ہیں؟ (‏۳ ۰۶/۰۱ w۹۶)‏

‏[‏تصویر]‏

تعصب کو پروان چڑھنے دینا نسلی نفرت میں اضافہ کرتا ہے

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Nina Berman/Sipa Press

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں