بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں
سابقہ دُشمن یہوؔواہ کی خدمت کر نے میں متحد
”مَیں نے پہلی مرتبہ یہوؔواہ کے گواہوں کے بارے میں اُس وقت سنا جب مَیں بوؔسنیا میں مسلح گارڈ کے طور پر ملازمت کر رہا تھا،“ برانکوؔ بیان کرتا ہے۔a
برانکوؔ ایک ہسپتال میں گارڈ کی ڈیوٹی پر تھا جہاں زخمیوں کا علاج کِیا جا رہا تھا۔ ڈاکٹروں میں سے ایک گواہوں کیساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہا تھا، اور رات کی ایک شفٹ کے دوران، جوکچھ وہ بائبل کے بارے میں سیکھ چکا تھا اُس نے اُس میں سے کافی کچھ برانکوؔ کو بتایا۔
اُس رات برانکوؔ نے جوکچھ سنا اُس نے اُسے اسقدر متاثر کِیا کہ اُس نے فوراً اپنے ہتھیار پھینک دیئے۔ اَور زیادہ سیکھنے کی خواہش کے ساتھ اُس نے گواہوں کے ساتھ رابطہ کِیا۔ کچھ عرصہ بعد، ایک دوسرے مغربی مُلک میں چلے جانے کے بعد، برانکوؔ نے کنگڈم ہال تلاش کِیا اور یہوؔواہ کے گواہوں کی یوگوسلاوین کلیسیا کے اجلاس پر حاضر ہوا۔ یہاں برانکوؔ کی ملاقات سلوؔبودان سے ہوئی۔
سلوؔبودان کا تعلق بھی بوؔسنیا سے تھا اور اُسی جنگ میں بطور رضاکار خدمت انجام دے چکا تھا جس میں برانکوؔ تھا—لیکن مخالف کیمپ میں۔ سلوؔبودان سربوں کی طرف سے کروشیوں کے خلاف لڑا تھا۔ جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو اُس وقت تک سلوؔبودان یہوؔواہ کا ایک بپتسمہیافتہ گواہ بن چکا تھا۔ اُس نے برانکوؔ، اپنے سابقہ دُشمن کیساتھ، بائبل مطالعہ کرنے کی پیشکش کی۔ جُوںجُوں مطالعہ آگے بڑھتا گیا، برانکوؔ نے یہوؔواہ کی بابت اَور زیادہ سیکھ لیا اور خدا کیلئے اُسکی محبت بڑھتی گئی۔ اس چیز نے برانکوؔ کو اپنی زندگی کو خالق کیلئے مخصوص کرنے کی تحریک دی۔ اکتوبر ۱۹۹۳ میں اُس نے پانی میں بپتسمہ لیکر اپنی مخصوصیت کا اظہار کِیا۔
سلوؔبودان کیسے یہوؔواہ کے گواہوں میں سے ایک بن گیا؟ اُس نے کچھ عرصہ پہلے بوؔسنیا میں جنگی علاقے کو چھوڑ دیا تھا۔ اُس نے گواہوں کی چند ایک مطبوعات پڑھی تھیں، لیکن خدا کے کلام میں اُس کی دلچسپی اُسی وقت بڑھی جب ۱۹۹۲ کے اوائل میں، دو گواہوں نے اُس کے گھر پر ملاقات کی۔ کون سلوؔبودان کو بائبل مطالعہ کی پیشکش کرنے کیلئے اُس کے گھر پر آیا؟ یہ میوؔیو تھا، جوکہ بوؔسنیا ہی سے آیا تھا مگر اُس نے ایک مسلمان کے طور پر پرورش پائی تھی۔ جُوںجُوں بائبل مطالعہ بڑھتا گیا، میوؔیو اور سلوؔبودان، جو کبھی دُشمن تھے، ایک دوسرے کے ایمان کو تقویت دینے کیلئے ہر روز کچھ وقت اکٹھے صرف کرنے لگے۔
سابقہ یوگوؔسلاویہ میں جنگ ہزارہا لوگوں کی زندگیاں لے چکی ہے۔ لیکن برانکوؔ، سلوؔبودان اور میوؔیو اب خوشخبری کے کُلوقتی منادوں کے طور پر یہوؔواہ کے گواہوں کی ایک ہی کلیسیا میں خدمت انجام دیتے ہیں۔ اُنہوں نے نسلی اور قبائلی جھگڑوں پر قابو پا لیا ہے۔ اور اب خالق، یہوؔواہ کے تابع ہوتے ہوئے وہ امن کے خواہاں ہیں۔
لیکن کیا چیز ایسی تبدیلیوں کا باعث بنی؟ یہ اُنکی یہوؔواہ کیلئے محبت، بائبل کیلئے اُنکا احترام اور بائبل سچائیوں کا اپنی زندگیوں میں اطلاق کرنے کا اُنکا اشتیاق تھا۔ جیسےکہ پاک صحائف بیان کرتے ہیں، ”خدا کا کلام زندہ اور مؤثر . . . اور دل کے خیالوں اور ارادوں کو جانچتا ہے۔“—عبرانیوں ۴:۱۲۔ (۱۸ ۰۳/۰۱ w۹۶)
[فٹنوٹ]
a فرضی نام استعمال کئے گئے ہیں۔