یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م94 1/‏11 ص.‏ 6-‏7
  • نیوکلیئر خطرہ ہمیشہ کیلئے دُور کر دیا گیا!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیوکلیئر خطرہ ہمیشہ کیلئے دُور کر دیا گیا!‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏امن اور سلامتی“‏—‏ایک فریب
  • امن اور سلامتی—‏حقیقی حالت
  • نیوکلیئر خطرہ بالآخر ٹل گیا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • آپ کس قسم کی سلامتی کے متمنی ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
م94 1/‏11 ص.‏ 6-‏7

نیوکلیئر خطرہ ہمیشہ کیلئے دُور کر دیا گیا!‏

خدانہیں چاہتا کہ نوعِ‌انسان غیرصحتمندانہ خوف میں زندگی بسر کریں۔ ”‏خدایِ‌مبارک“‏ کے طور پر وہ چاہتا ہے کہ وہ امن سے لطف اُٹھائیں اور سلامت رہیں—‏الغرض، خوش رہیں۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۱‏)‏ نیوکلیئر خطرات سے بھری ہوئی دنیا میں یہ بالکل ناممکن ہے۔‏

‏”‏امن اور سلامتی“‏—‏ایک فریب

یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ نیوکلیئر خطرہ یقیناً ختم نہیں ہوا۔ ابھی تک، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اضطراب کے باوجود اقوام عام طور پر پُرامید دکھائی دیتی ہیں۔ ۱۹۸۶ میں یو۔این۔ بین‌الاقوامی امن کے سال سے لیکر خطرے کو دُور کرنے کی مستعد کوشش بڑی نمایاں رہی ہے۔‏

دی بلیٹن آف دی ایٹومک سائنٹسٹس نے گزشتہ عشرے میں اپنے ڈومز ڈے کلاک (‏یومِ‌آخرت کے گھڑیال)‏—‏نیوکلیئر جنگ کے امکان کا اشارہ دینے کے اپنے طریقۂ‌کار—‏کو نصف شب ہونے میں ۳ منٹ سے نصف شب ہونے میں ۱۷ منٹ پیچھے کر دیا ہے (‏نصف شب سے مراد یومِ‌آخرت یا وہ وقت ہے جب نیوکلیئر جنگ چھڑ جائے گی)‏۔ ۱۹۸۹ میں سٹاک‌ہام انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے لکھا کہ ”‏دوسری عالمی جنگ کے خاتمے سے لیکر آویزش کے پُرامن حل کے لئے امید کسی بھی دوسرے سال کی نسبت زیادہ ٹھوس بنیاد رکھتی ہے۔“‏

حالیہ برسوں میں ایسے بین‌الاقوامی علاقوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اقوامِ‌متحدہ کو مضبوط بنایا جا رہا ہے جہاں پر اکثروبیشتر فسادات ہوتے رہتے ہیں۔ اسکی کامیابی، اگرچہ کلی نہیں، مگر رجائیت پسندی کے عمومی جذبے میں معاون ثابت ہونے کیلئے کافی رہی ہے۔ مستقبل غالباً مزید ترقیاں لائے گا۔ ”‏امن اور سلامتی“‏ کے نعرے غالباً اور زیادہ بلند اور زوردار ہو جائیں گے۔ وہ شاید اعتماد بھی حاصل کر لیں۔‏

لیکن خبردار رہیں!‏ ”‏جب بھی یہ ہوگا کہ وہ کہہ رہے ہوں:‏ ’‏امن اور سلامتی ہے،‘‏“‏ بائبل آگاہ کرتی ہے، ”‏اُس وقت اُن پر اس طرح ناگہاں ہلاکت آئیگی جس طرح حاملہ کو درد لگتے ہیں؛ اور وہ کسی بھی طرح نہ بچینگے۔“‏ لہٰذا، ”‏امن اور سلامتی“‏ کے نعرے ”‏زمین کے تباہ کرنے والوں [‏جو آلودگی، نیوکلیئر آلودگی اور دیگر طریقوں سے ایسا کر رہے ہیں]‏ کو تباہ“‏ کرنے کیلئے خدا کے وقت کا اشارہ دیں گے۔—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۳، ۴‏، این‌ڈبلیو؛ مکاشفہ ۱۱:‏۱۸‏۔‏

نوٹ کریں کہ بائبل یہ نہیں کہتی کہ قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏ لانے میں کامیابی کو حاصل کر لینگی۔ وہ ایک ایسے منفرد انداز میں جس کو پہلے کبھی محسوس نہیں کِیا گیا رجائیت پسندی اور یقین‌کامل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بابت بظاہر گفتگو کرتی ہونگی۔ امن اور سلامتی لانے میں کامیابی حاصل کرنے کے امکانات پہلے کی نسبت کہیں زیادہ قریب دکھائی دینگے۔ مسلسل نیوکلیئر خطرے کے باوجود قوموں کو سلامتی کے جھوٹے احساس سے سکون آ جائے گا۔‏

تاہم، سچے مسیحی دھوکا نہیں کھائینگے۔ گہری دلچسپی کے ساتھ وہ انسانی امن اور سلامتی سے بڑھ کر کسی بہتر چیز پر نگاہ رکھیں گے۔‏

امن اور سلامتی—‏حقیقی حالت

زبور ۴:‏۸ کے مطابق حقیقی امن اور سلامتی صرف یہوؔواہ خدا کے بندوبست کے تحت ہی حاصل ہونی ہے:‏ ”‏میں سلامتی سے لیٹ جاؤنگا اور سو رہونگا کیونکہ اے خداوند!‏ فقط تُو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے۔“‏ یہوؔواہ کے بادشاہتی انتظام کے علاوہ ”‏امن اور سلامتی“‏ کا کوئی بھی نعرہ فریب ہی ہو سکتا ہے۔ یہ دائمی قدروقیمت کی کوئی چیز حاصل نہیں کر سکتا۔‏

مسیح کے تحت خدا کی بادشاہت جزوی حل پیش کرنے پر اکتفا نہیں کریگی۔ الہٰی حکومت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد کو کم کرنے سے زیادہ کچھ کریگی؛ وہ انہیں اور جنگ کے دیگر ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کر دیگی۔ زبور ۴۶:‏۹ وعدہ کرتی ہے:‏ ”‏وہ زمین کی انتہا تک جنگ کو موقوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔“‏

اسی طرح، نیوکلیئر ری‌ایکٹروں کو چلانے میں کوتاہی کے ذریعے یا تابکا‌ر فضلات سے پیدا ہونے والے نیوکلیئر خطرات گئی گزری باتیں ہونگے۔ ورنہ یہ الفاظ جھوٹ ہونگے:‏ ”‏ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھیگا اور اُنکو کوئی نہ ڈرائیگا کیونکہ ربّ‌الافواج نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔“‏ خدا جھوٹ نہیں بول سکتا۔ اُسکے الفاظ پر شک کرنے کی ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں ہے۔—‏میکاہ ۴:‏۴؛‏ ططس ۱:‏۲‏۔‏

کیا آپ ایسی دنیا میں زندہ رہنے کے امکان کو حاصل کرنے سے لطف اُٹھائیں گے جس میں نیوکلیئر خطرہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دُور کر دیا گیا ہو؟ آپ ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ خدا کا کلام واضح طور پر معیار قائم کرتا ہے۔ انکی بابت سیکھنے سے اور انکی مطابقت میں زندگی گزارنے سے ایک دن آپ کو چین کی سانس کے ساتھ یہ کہنے کی خوشی حاصل ہو سکتی ہے:‏ ”‏نیوکلیئر خطرہ—‏بالآخر ٹل گیا!‏“‏ (‏۶ ۸/۱ w۹۴)‏

‏[‏تصویر]‏

خدا کی نئی دنیا میں کسی بھی طرح کے نیوکلیئر خطرات کے بغیر امن کا دَور دورا ہوگا

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

M. Thonig/H. Armstrong Roberts

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

U.S. National Archives photo

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں