یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م94 1/‏9 ص.‏ 3-‏4
  • آپ کے مرے ہوئے عزیز—‏وہ کہاں ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ کے مرے ہوئے عزیز—‏وہ کہاں ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ملتا جلتا مواد
  • اُمیدِقیامت یقینی ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • بعدازموت زندگی—‏بائبل کیا کہتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • مُردوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • ‏’‏وہ زندوں کا خدا ہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
م94 1/‏9 ص.‏ 3-‏4

آپ کے مرے ہوئے عزیز‏—‏وہ کہاں ہیں؟‏

ایلکؔ بہت ہی اداس تھا۔ ایک ہی ہفتے کے اندر وہ اپنے دو دوستوں سے محروم ہو گیا تھا۔ ان میں سے ایک، نیوؔل، گولی کے زخم سے مرا۔ دوسرا، ٹوؔنی، ایک گاڑی کے حادثے میں مارا گیا۔ جن سوالات نے اسے پہلے کبھی پریشان نہیں کیا تھا اب انہوں نے جنوبی افریقہ کے اس ۱۴ سالہ لڑکے کو دق کر دیا۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ ’‏لوگوں کو کیوں مرنا پڑتا ہے؟ اور موت کے بعد کیا واقع ہوتا ہے؟‘‏

نیوؔل کے جنازے کے لئے جاتے ہوئے، ایلکؔ نے خلوصدلی کیساتھ اُمید کی کہ وہ ان سوالوں کے جواب ضرور حاصل کرے گا۔ ”‏لیکن،“‏ وہ یاد کرتا ہے، ”‏پادری نے محض ایک کتاب میں سے پڑھا اور کہا تھا کہ نیوؔل آسمان پر چلا گیا ہے۔ اس کے بعد، قبر کے کنارے اس نے کہا تھا کہ ہم قیامت کے منتظر ہیں۔ میں بڑی الجھن میں پڑ گیا۔ اگر نیوؔل آسمان میں تھا تو پھر وہ قیامت کا منتظر کیسے ہو سکتا تھا؟“‏

اسی دن بعد میں، ایلکؔ ٹوؔنی کے جنازے پر گیا۔ رسمی عبادت ایک ایسی زبان میں کرائی گئی جسے وہ سمجھ نہ سکا۔ پھر بھی، بعض سوگواروں کے ہیجانی طرزِعمل نے ایلکؔ کو یقین دلا دیا کہ کوئی تسلی نہیں دی گئی تھی۔ ”‏اس رات،“‏ وہ وضاحت کرتا ہے، ”‏میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ مجھے بے‌بسی اور حیرانی کا احساس ہوا۔ کوئی بھی میرے سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکتا تھا۔ اپنی زندگی میں پہلی بار میں نے واقعی سوچا کہ آیا کوئی خدا بھی ہے۔“‏

ایلکؔ کی طرح، ہر سال لاکھوں لوگ موت کے باعث اپنے عزیزوں کو کھو بیٹھتے ہیں۔ ۱۹۹۲ بریٹانیکا بُک آف دی ائیر وضاحت کرتی ہے، ”‏۱۹۹۱ میں پوری دنیا کے اندر ۵۰،۴۱۸،۰۰۰ اموات ہوئی تھیں۔“‏ اور تب سے لیکر مزید کئی ملین لوگ مر چکے ہیں؟ زندہ رہ جانے والے سوگواروں کے بہائے ہوئے آنسوؤں کے دریاؤں کا تصور کریں!‏ انکے غم میں اضافہ کرنے والی ایک اور چیز موت کی بابت متضاد نظریات سے پیدا ہونے والی الجھن ہے۔‏

لہٰذا ایلکؔ کی مانند بہتیروں کا وہم دور ہو جاتا ہے اور وہ اس شک میں پڑ جاتے ہیں کہ آیا موت کے بعد آئندہ زندگی کی اُمید کیلئے کوئی بنیاد ہے۔ انسائیکلوپیڈیا آف ریلیجنز کے مطابق، ”‏تمام ادوار میں اصحابِ‌فکر اس بات کی بابت غیریقینی کا اظہار کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے اعتقادات سے دُور رہے ہیں کہ ایک مخصوص جان یا زندگی اپنے دماغ اور جسم سے جدا ہو کر کیونکر زندہ رہ سکتی ہے۔“‏

دلچسپی کی بات ہے کہ مذکورہ بالا انسائیکلوپیڈیا یہ تسلیم کرتا ہے کہ جسم سے الگ‌تھلگ ایک غیرفانی جان کے زندہ رہنے کے مذہبی نظریے کی بائبل میں حمایت نہیں کی گئی۔ سچ ہے کہ چند مقامات پر بائبل کسی شخص کی ”‏جان“‏ کا حوالہ ایک ایسی چیز کے طور پر دیتی ہے جو مُردہ جسم کو چھوڑتی اور پھر اس میں واپس آ جاتی ہے، لیکن ان موقعوں پر ”‏جان“‏ کو کھوئی ہوئی یا دوبارہ حاصل کی ہوئی ”‏زندگی“‏ کے مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے۔ (‏پیدایش ۳۵:‏۱۶-‏۱۹؛‏ ۱-‏سلاطین ۱۷:‏۱۷-‏۲۳‏)‏ اکثر اوقات، بائبل میں لفظ ”‏جان“‏ کو گوشت اور خون والی دیدنی مخلوقات، جی‌ہاں، زندہ مخلوقات کا ذکر کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ (‏پیدایش ۱:‏۲۰؛‏ ۲:‏۷‏)‏ لہٰذا، بائبل بار بار بیان کرتی ہے کہ جانیں مرتی ہیں۔ (‏حزقی‌ایل ۱۸:‏۴، ۲۰؛‏ اعمال ۳:‏۲۳؛‏ مکاشفہ ۱۶:‏۳‏)‏ خدا کا کلام کہتا ہے کہ جانیں جب مر جاتی ہیں تو وہ ”‏کچھ بھی نہیں [‏جانتیں]‏۔“‏—‏واعظ ۹:‏۵،‏ ۱۰‏۔‏

اسکی دوسری جانب، بائبل میں مُردہ لوگوں کے زندہ کئے جانے کی سرگزشتیں بھی پائی جاتی ہیں۔ لعزؔر کے معاملے میں اسکے چار دن تک مُردہ حالت میں رہنے کے بعد ایسا ہوا۔ (‏یوحنا ۱۱:‏۳۹،‏ ۴۳، ۴۴‏)‏ تو پھر، ان لوگوں کا کیا ہوگا جو سینکڑوں یا ہزاروں سال پہلے مر گئے؟ کیا آئندہ زندگی کیلئے انکا امکان اس بات کا تقاضا کریگا کہ خدا بالکل اسی جسم کو زندہ کرے جو وہ مرتے وقت رکھتے تھے؟‏

نہیں۔ ایسا خیال مُردہ جسم کو تشکیل دینے والے ایٹموں کے ساتھ جو کچھ واقع ہوتا ہے اس کے بالکل برعکس ہے۔ وقت آنے پر، اُنہی ایٹموں میں سے بعض نباتات کے ذریعے جذب کر لئے جاتے ہیں جو پھر دیگر مخلوقات کے مصرف میں آ جاتے اور ان کے بدنوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔‏

کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ مدتوں پہلے مرے ہوئے لوگوں کیلئے کوئی اُمید نہیں ہے؟ ہرگز نہیں۔ ہماری وسیع کائنات کا خالق حیرت‌انگیز اور لامحدود حافظہ رکھتا ہے۔ اپنے کامل حافظے میں، وہ کسی بھی مُردہ شخص کی شخصیت اور توارثی خصائل کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے وہ یاد رکھنے کا انتخاب کرتا ہے۔ مزید برآں، یہوؔواہ خدا کسی بھی ایسے شخص کے بالکل درست توارثی ضابطے کے ساتھ جو پہلے زندہ رہ چکا ہے ایک اور انسانی جسم کو ازسرنو خلق کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ وہ اسکے اندر اسی شخص کی یادداشت اور شخصیت کو بھی جاگزیں کر سکتا ہے جسے وہ یاد رکھتا ہے، جیسے کہ ابرؔہام۔‏

ابرؔہام کی موت کے تقریباً دو ہزار سال بعد، یسوؔع مسیح نے یہ یقین‌دہانی کرائی:‏ ”‏اس بات کو کہ مُردے جی اٹھتے ہیں موسیٰ نے بھی جھاڑی کے ذکر میں ظاہر کیا ہے۔ چنانچہ وہ خداوند کو ابرؔہام کا خدا اور اضحاؔق کا خدا اور یعقوؔب کا خدا کہتا ہے۔ لیکن خدا مُردوں کا خدا نہیں بلکہ زندوں کا ہے کیونکہ اسکے نزدیک سب زندہ ہیں۔“‏ (‏لوقا ۲۰:‏۳۷، ۳۸‏)‏ ابرؔہام، اضحاؔق، اور یعقوؔب کے علاوہ دیگر لاکھوں مُردہ لوگ آنے والی قیامت کی آس لگائے ہوئے خدا کی یادداشت میں زندہ ہیں۔ بائبل تصدیق کرتی ہے کہ ”‏راستبازوں اور ناراستوں دونوں کی قیامت ہوگی۔“‏—‏اعمال ۲۴:‏۱۵‏۔‏

اپنے سوگ کے چند ہفتوں کے بعد، ایلکؔ کو اپنے سوالوں کے جواب مِل گئے۔ یہوؔواہ کے گواہوں میں سے ایک اس کے گھر پر آیا اور اُسکو دکھایا کہ خدا کا کلام موت کی بابت اور قیامت کی بابت کیا کچھ کہتا ہے۔ اس بات نے ایلکؔ کو تسلی دی اور اسکی زندگی کو ایک نیا مقصد عطا کیا۔‏

کیا آپ بھی بائبل پر مبنی اُمیدِقیامت کی بابت مزید سیکھنا چاہینگے؟ مثال کے طور پر، کیا زیادہ‌تر قیامتیں آسمان پر واقع ہونگی یا زمین پر؟ اور خدا کی پسندیدگی حاصل کرنے اور اسکے اس شاندار وعدے کی تکمیل کا تجربہ کرنے کیلئے کہ لوگوں کو مرے ہوئے عزیزوں کیساتھ پھر سے ملا دیا جائیگا کسی شخص کو کیا کرنا چاہئے؟ (‏۳ ۶/۱۵ w۹۴)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں