یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • gcw باب 20 ص.‏ 94-‏97
  • جب وہ کمزور پڑے تو اُنہوں نے خدا سے طاقت مانگی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب وہ کمزور پڑے تو اُنہوں نے خدا سے طاقت مانگی
  • دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏
  • یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں
  • مزید جانیں
  • سمسون کی طرح یہوواہ پر پورا بھروسا رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • یہوواہ کی قوت میں سمسون کی جیت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • یہوواہ نے سمسون کو طاقت دی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • سب سے طاقت‌ور آدمی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
gcw باب 20 ص.‏ 94-‏97

20 سمسون

جب وہ کمزور پڑے تو اُنہوں نے خدا سے طاقت مانگی

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

سمسون کچھ بھی نہیں دیکھ سکتے تھے۔ لیکن وہ اُن طنز اور طعنوں کو ضرور سُن سکتے تھے جو فِلِستی اُنہیں اور اُن کے خدا کو مار رہے تھے۔ لیکن سمسون اِس مشکل میں پڑے کیسے؟ وہ بے‌وقوفی میں ایک غلطی کر بیٹھے۔ اُنہوں نے کسی کو اپنی طاقت کا راز بتا دیا جس کی وجہ سے فِلِستیوں نے اُن پر حملہ کِیا، اُن کی آنکھیں نکال دیں اور اُنہیں باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اِس کے بعد اُنہوں نے سمسون کو قیدخانے میں ڈال دیا اور اُن سے سخت محنت والے کام کروائے۔ سمسون جانتے تھے کہ اُن کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے، اُس میں اُن کی اپنی ہی غلطی ہے۔ سمسون شروع سے ہی دلیری سے کام لیتے آئے تھے۔ لیکن اب اِس بے‌بسی کی حالت میں کیا وہ پھر سے دلیری دِکھا پائیں گے؟‏

سمسون تقریباً 20 سال سے بنی‌اِسرائیل کے قاضی کے طور پر خدمت کر رہے تھے۔ لیکن وہ دوسرے قاضیوں سے بہت فرق تھے۔ وہ کس طرح؟ یہ سچ ہے کہ دوسرے قاضیوں نے بھی اپنی فوج کے ساتھ خدا کے دُشمنوں کے خلاف جنگ لڑی تھی جیسے کہ برق، جدعون اور اِفتاح نے۔ لیکن سمسون کی بات فرق تھی۔ اُنہوں نے ایک فوج کے ساتھ نہیں بلکہ بار بار اکیلے خدا کے دُشمنوں سے جنگ کی اور بے‌شمار فِلِستیوں کو مار ڈالا۔ وہ اپنے آپ میں ہی ایک فوج تھے!‏

جب یہوواہ کے ایک فرشتے نے سمسون کے ماں باپ کو بتایا کہ اُن کا ایک بیٹا پیدا ہوگا تو اُس نے اُنہیں یہ بھی بتایا کہ یہوواہ چاہتا ہے کہ اُن کا بیٹا ساری زندگی ایک نذیر کے طور پر اُس کی خدمت کرے۔ جو شخص یہوواہ کا نذیر ہوتا تھا، اُس سے کچھ خاص باتوں کی توقع کی جاتی تھی جن میں سے ایک بات یہ تھی کہ وہ اپنے بال نہ کٹوائے۔ تو سمسون نے کبھی اپنے سر پر اُسترہ نہیں پھرایا تھا۔ جب تک وہ اُن تمام توقعات پر پورا اُترتے رہے جو نذیروں سے کی جاتی تھیں، یہوواہ اُنہیں بے‌پناہ طاقت دیتا رہا۔ ایک دفعہ سمسون نے بِنا کسی ہتھیار کے اپنے ہاتھوں سے ہی ایک شیر کو چیر کر رکھ دیا!‏ سمسون نے یہوواہ کی طرف سے ملنے والی طاقت کو یہوواہ کے دُشمنوں کے خلاف اِستعمال کِیا جو اُس کے بندوں پر ظلم ڈھا رہے تھے۔‏

ایک بار تو سمسون نے اِتنے سارے فِلِستیوں کو مار ڈالا کہ بنی‌اِسرائیل بہت ڈر گئے۔ اُنہیں ڈر تھا کہ فِلِستی اُن کے ساتھ بہت بُرا کریں گے اِس لیے اُنہوں نے سمسون کو باندھ کر اُنہیں فِلِستیوں کے حوالے کر دیا۔ لیکن سمسون نے اپنے ہاتھ کی رسیوں کو ایسے توڑ ڈالا جیسے وہ کوئی دھاگا ہو۔ پھر اُنہوں نے گدھے کے جبڑے سے 1000 فِلِستیوں کو مار ڈالا۔ بعد میں جب سمسون غزہ کے شہر میں تھے تو اُن کے دُشمن ساری رات شہر کے پھاٹک پر بیٹھے رہے تاکہ صبح ہوتے ہی اُنہیں مار ڈالیں۔ لیکن سمسون نے آدھی رات کو ہی اُٹھ کر شہر کے پھاٹک کے بڑے بڑے دروازوں اور دونوں بازوؤں کو پکڑ کر بینڈوں سمیت اُکھاڑ لیا اور اُن کو اپنے کندھوں پر رکھ کر تقریباً 60 کلومیٹر (‏37 میل)‏ اُس پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے جو حِبرون کے قریب ہے۔‏

سمسون نے بار بار ثابت کِیا کہ اُنہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ اُنہوں نے فِلِستیوں پر ظاہر کر دیا کہ اُن کے دیوتا جیسے کہ دجون کسی کام کا نہیں ہے اور وہ یہوواہ کے بندوں کو چُھو بھی نہیں سکتا۔ لیکن فِلِستیوں نے سمسون کو اپنے قابو میں کرنے کے لیے کوئی اَور چال چلی۔ اِس بار اُنہوں نے ایک عورت کا اِستعمال کِیا جس کا نام دلیلہ تھا۔‏

سمسون کو دلیلہ سے محبت ہو گئی لیکن دلیلہ سمسون کی وفادار نہیں تھی۔ فِلِستیوں نے دلیلہ کو رشوت دی تاکہ وہ اُنہیں سمسون کی طاقت کا راز بتا سکے۔ اِس کے بعد سے دلیلہ ہر وقت سمسون سے بس یہی پوچھتی رہتی تھی کہ اُن کی طاقت کا راز کیا ہے۔ سمسون یہ سُن سُن کر اِتنا تنگ آ گئے کہ ایک دن اُنہوں نے اُسے اپنی طاقت کا راز بتا ہی دیا۔ اُنہوں نے اُسے بتایا کہ اگر اُن کے بالوں کو کاٹ دیا جائے تو اُن کی طاقت ختم ہو جائے گی۔ اِس کے بعد دلیلہ نے اُس وقت تک اِنتظار کِیا جب تک سمسون سو نہیں گئے۔ پھر اُس نے سمسون کے بال کاٹ دیے۔ اِس پر ’‏یہوواہ سمسون سے الگ ہو گیا۔‘‏ اب سمسون پہلے کی طرح طاقت‌ور نہیں رہے۔ فِلِستیوں نے فوراً اُن پر حملہ کِیا، اُنہیں اپنے قبضے میں لے لیا اور اُن کی آنکھیں نکال دیں۔‏

فِلِستیوں نے سمسون سے چکی پسوائی جو کہ بہت ہی محنت والا کام تھا۔ فِلِستی بہت زیادہ خوشی اور فخر محسوس کر رہے تھے۔ اُن کا سب سے بڑا اور طاقت‌ور دُشمن اب اُن کا غلام تھا۔ اِسی بات کا جشن منانے اور اپنے دیوتا دجون کا شکر ادا کرنے کے لیے اُنہوں نے ایک بہت بڑی دعوت کرنے کا فیصلہ کِیا۔ جب دعوت کا دن آیا تو ہزاروں ہزار فِلِستی ایک بہت بڑے مندر میں جمع ہوئے۔ اِن میں سے تقریباً 3000 فِلِستی چھت پر تھے۔ فِلِستیوں نے سوچا کہ کیوں نہ سمسون سے کھیل تماشا کرایا جائے اِس لیے اُنہوں نے حکم دیا کہ سمسون کو باہر لایا جائے۔ جب سمسون کو قیدخانے سے باہر لایا گیا تو اُنہیں مندر کے دو بڑے ستونوں کے بیچ کھڑا کر دیا گیا۔ اُس وقت تک سمسون کے بال بڑھ چُکے تھے اور وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ بھی تھے۔‏

سمسون کو اپنی غلطی کی وجہ سے اپنی آزادی کھونی پڑی۔ لیکن جب اُنہیں اپنی غلطی سدھارنے کا آخری موقع ملا تو اُنہوں نے اِسے ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔‏

جب سمسون نے اپنے ہاتھ ستونوں پر رکھے تو اُنہوں نے یہوواہ سے مِنت کی کہ وہ پھر سے اُنہیں پہلے جیسی طاقت دے۔ اُنہوں نے یہوواہ سے دُعا کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏اَے مالک[‏یہوواہ]‏مَیں تیری مِنت کرتا ہوں کہ مجھے یاد کر اور مَیں تیری مِنت کرتا ہوں اَے خدا فقط اِس دفعہ[‏ایک بار]‏اَور تُو مجھے زور بخش۔“‏ پھر اُنہوں نے کہا:‏ ”‏فلستیوں کے ساتھ مجھے بھی مرنا ہی ہے۔“‏ اِس کے بعد اُنہوں نے اپنی پوری طاقت لگا کر ستونوں کو ہلایا۔ اِس سے پہلے کہ فِلِستی اُنہیں روکتے، ستون گِر پڑے اور پورا مندر مٹی کا ڈھیر بن گیا!‏ یہ آخری بار تھا جب سمسون نے اپنی بے‌پناہ طاقت کو ظاہر کِیا۔ جتنے زیادہ یہوواہ کے دُشمن سمسون نے اپنی موت کے وقت مارے اُتنے اُنہوں نے اپنی پوری زندگی میں بھی نہیں مارے تھے۔‏

سمسون دو بڑے ستونوں کے بیچ کھڑے ہو کر دُعا کر رہے ہیں اور اُن کے آس‌پاس کھڑے لوگ اُن کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔‏

اِس کے کئی صدیوں بعد جب پولُس رسول نے اُن آدمیوں کا ذکر کِیا جو مضبوط ایمان کے مالک تھے تو اُنہوں نے سمسون کا بھی ذکر کِیا۔ پولُس نے خدا کے اِن بندوں کے بارے میں کہا:‏ ”‏اِن لوگوں نے .‏ .‏ .‏ کمزور حالت میں طاقت پائی۔“‏ بے‌شک پولُس کے ذہن میں یہوواہ کا یہ دلیر قاضی تھا۔—‏عبر 11:‏32-‏34‏۔‏

اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • قُضاۃ 13:‏1–‏16:‏31

بات‌چیت کے لیے:‏

سمسون نے کن طریقوں سے دلیری دِکھائی؟‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

  1. 1.‏ سمسون نے لاشوں کو ہاتھ لگایا تھا۔ لیکن وہ پھر بھی نذیر کے طور پر یہوواہ کی خدمت کیوں کرتے رہے؟‏ (‏م05 15/‏1 ص.‏ 30 پ.‏ 1–‏ص.‏ 31 پ.‏ 1‏)‏

  2. 2.‏ سمسون اپنے کندھوں پر پھاٹک کے بڑے اور بھاری دروازوں اور بینڈوں کو اُٹھا کر غزہ سے حِبرون تک لے گئے تھے۔ یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ یہوواہ کی پاک روح کی مدد سے ہی ایسا کر پائے تھے؟‏ (‏م04 15/‏10 ص.‏ 15 پ.‏ 7-‏8‏)‏ تصویر نمبر 1

    سمسون اپنے کندھوں پر شہر کے پھاٹک کے بڑے اور بھاری دروازے اور بینڈے اُٹھا کر چٹانی راستے پر چل رہے ہیں۔ پیچھے نقشے میں غزہ سے حِبرون تک جانے کا فاصلہ اور چڑھائی دِکھائی گئی ہے۔‏

    تصویر نمبر 1

  3. 3.‏ ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ دلیلہ شاید ایک اِسرائیلی تھی؟‏ (‏م05 15/‏3 ص.‏ 28 پ.‏ 2‏)‏

  4. 4.‏ سمسون نے اپنی صرف ایک آنکھ کا ہی بدلہ لینے کی دُعا کیوں کی؟‏ (‏قُضا 16:‏28؛ آئی‌ٹی ”‏سمسون“‏ پ.‏ 10‏)‏

آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏

  • سمسون نے دباؤ میں آ کر دلیلہ کو وہ بات بتائی جسے راز میں رکھا جانا چاہیے تھا۔ اِس سے کلیسیا کے بزرگ اور اُن کی بیویاں کیا سیکھ سکتی ہیں؟ تصویر نمبر 2

    تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ کلیسیا کے تین بزرگ ایک بہن سے ملنے گئے ہیں۔ 2.‏ بعد میں اُن میں سے ایک بزرگ اپنے گھر پر چائے پیتے ہوئے اپنی بیوی سے بات کر رہا ہے۔‏

    تصویر نمبر 2

  • حالانکہ سمسون نے بہت بڑی غلطی کی لیکن یہوواہ نے بعد میں اُن سے ایک بہت زبردست کام کروایا۔ اگر آج ایک مسیحی سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو سمسون کی مثال پر غور کرنے سے اُس میں ہمت ہارے بغیر یہوواہ کی خدمت کرتے رہنے کا جذبہ کیسے پیدا ہو سکتا ہے؟‏

  • آپ اپنی زندگی میں سمسون کی طرح دلیری کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏

یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں

  • مجھے اِس واقعے سے یہوواہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

  • اِس واقعے کا یہوواہ کے مقصد سے کیا تعلق ہے؟‏

  • جب یہوواہ سمسون کو زندہ کرے گا تو مَیں سمسون سے کیا پوچھوں گا؟‏

مزید جانیں

اپنے بچوں کو بتائیں کہ کس چیز نے سمسون کو دُنیا کا سب سے طاقت‌ور شخص بنایا تھا۔‏

‏”‏سمسون کو خدا کی پاک روح کے ذریعے طاقت ملی“‏ (‏تصویری کہانیاں،‏ کہانی نمبر 14)‏

ہم سمسون کی کہانی سے اَور کون سے سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

‏”‏سمسون کی طرح یہوواہ پر پورا بھروسا رکھیں“‏ (‏م23.‏09 ص.‏ 2-‏7)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں