یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • gcw باب 14 ص.‏ 70-‏73
  • اُنہوں نے اپنی قوم کی بجائے یہوواہ کا ساتھ دیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُنہوں نے اپنی قوم کی بجائے یہوواہ کا ساتھ دیا
  • دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏
  • یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں
  • مزید جانیں
  • راحب کا ایمان
    بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • راحب نے جاسوسوں کو چھپایا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • راحب کی بہادری
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یریحو کی دیواریں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
gcw باب 14 ص.‏ 70-‏73

14 راحب

اُنہوں نے اپنی قوم کی بجائے یہوواہ کا ساتھ دیا

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

شہر یریحو ایک ایسے خوب‌صورت علاقے میں تھا جہاں سورج پوری شدت سے چمکتا تھا۔ بائبل میں تو اِس شہر کو ’‏کھجوروں کا شہر‘‏ کہا گیا ہے۔ (‏اِست 34:‏3، اُردو جیو ورشن‏)‏ یہاں راحب نام کی ایک فاحشہ رہتی تھیں۔ اُن کا گھر شہر کی دیوار پر بنا تھا جہاں سے وہ خوب‌صورت وادیوں کو دیکھ سکتی تھیں۔ لیکن شہر کے اندر اُنہیں ہر شخص کے چہرے پر سوائے خوف اور نااُمیدی کے کچھ دِکھائی نہیں دیتا تھا۔ اِس شہر کے لوگ اچھی طرح سے جانتے تھے کہ یہوواہ بنی‌اِسرائیل کے ساتھ ہے۔ اِن لوگوں کو یہ بھی پتہ تھا کہ یہوواہ اُنہیں ہلاک کر دے گا۔‏

بنی‌اِسرائیل نے یریحو کے قریب ہی اپنے خیمے لگائے ہوئے تھے۔ 40 سال پہلے یہوواہ نے اپنے اِن بندوں کو مصریوں سے بچایا تھا اور فِرعون کو اُس کی فوج سمیت بحیرۂ‌احمر میں ہلاک کر دیا تھا۔ اور ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے یہوواہ کے اِن بندوں نے اموریوں کے طاقت‌ور بادشاہوں کو یعنی سیحون اور عوج کو جنگ میں ہرایا تھا۔ یہ بڑی ہی زبردست اور حیران کر دینے والی بات تھی کیونکہ اِسرائیلی کوئی ماہر فوجی نہیں تھے۔ ایک وقت تھا جب وہ ویرانے میں بھٹکے ہوئے مسافر تھے۔ اب یہ لوگ یہوواہ کے کہنے پر یریحو کی طرف بڑھ رہے تھے کیونکہ یہوواہ یہاں رہنے والے اُن سب لوگوں کو سزا دینے والا تھا جو بُرے کام کر رہے تھے۔‏

راحب جانتی تھیں کہ اُن کی قوم بُرائی کی دَلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔ وہ خود بھی ایک فاحشہ تھیں اور بہت ذِلت بھری زندگی جی رہی تھیں۔ بے‌شک وہ ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتی تھیں۔ جو کچھ اُنہوں نے یہوواہ کے بارے میں سنا، اُس نے اُن کے دل میں ڈر پیدا کرنے کی بجائے اُمید کی کِرن جگائی۔ وہ جان گئی تھیں کہ یہوواہ کنعان کے جھوٹے دیوتاؤں کی طرح بالکل نہیں ہے۔ وہ ایک ایسا خدا ہے جو اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے اور اُنہیں عزت بخشتا ہے۔ راحب یہوواہ کی طرف کھنچی چلی گئیں جو بہت ہی پاک اور اِنصاف‌پسند خدا ہے اور اپنے بندوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔‏

ایک رات دو اجنبی راحب کے گھر گئے تاکہ وہ وہاں رات کاٹ سکیں۔ راحب اُنہیں دیکھ کر فوراً ہی پہچان گئیں کہ وہ اِسرائیلی جاسوس ہیں۔ اور یہ بات صرف اُنہیں ہی نہیں بلکہ یریحو کے بادشاہ کو بھی پتہ چل گئی۔ اِس لیے بادشاہ نے اپنے آدمی راحب کے گھر بھیجے تاکہ وہ اُنہیں اُس کے آدمیوں کے حوالے کر دیں۔ اب راحب کو ایک ایسا فیصلہ لینا تھا جس سے اُن کی زندگی بدل جانی تھی۔ اُنہیں یہ چُننا تھا کہ وہ اپنے شہر کے بُرے لوگوں کا ساتھ دیں گی یا پھر یہوواہ کا۔‏

راحب نے بڑی دلیری سے یہوواہ کا ساتھ دیا۔ اُنہوں نے اِسرائیلی جاسوسوں کو اپنے گھر کی چھت پر چھپا دیا اور پھر بادشاہ کے آدمیوں سے کہا کہ وہ جاسوس اُن کے گھر سے جا چُکے ہیں۔ جب وہ آدمی اُن جاسوسوں کو پکڑنے کے لیے گئے تو راحب فوراً چھت پر گئیں۔ اُنہوں نے اُن اِسرائیلی آدمیوں کو بتایا کہ اُنہوں نے اُن کی مدد کیوں کی ہے۔ راحب نے کہا:‏ ”‏مجھے یقین ہے کہ[‏یہوواہ]‏نے یہ ملک تُم کو دیا ہے۔“‏ راحب بنی‌اِسرائیل کے خدا پر پکا ایمان رکھتی تھیں۔ غور کریں کہ اُنہوں نے اِن جاسوسوں کو کون سی اہم سچائی بتائی جس سے اُن جاسوسوں کا بہت حوصلہ بڑھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ یریحو کے لوگوں پر بنی‌اِسرائیل کا رُعب چھا گیا ہے۔ پھر اُنہوں نے اُن جاسوسوں سے اِلتجا کی کہ جب وہ یہوواہ کی مدد سے یریحو کو تباہ کریں تو وہ اُنہیں محفوظ رکھیں۔‏

کس چیز نے ایک فاحشہ کی مدد کی تاکہ وہ اپنی بدچلن زندگی کو اور اپنی قوم کو چھوڑ دے؟‏

یہ جاسوس صاف طور پر دیکھ سکتے تھے کہ راحب یہوواہ کی طرف ہیں اور وہ اُس پر مضبوط ایمان رکھتی ہیں۔ اِس لیے وہ راحب کی بات ماننے پر راضی ہو گئے۔ اُنہوں نے راحب سے کہا کہ وہ اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ لیکن یریحو پر آنے والی تباہی سے بچنے کے لیے راحب کو کچھ کرنا تھا۔ اُنہیں جاسوسوں کے منصوبے کو راز میں رکھنا تھا، اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر لال رنگ کی رسی لٹکانی تھی اور اُس وقت اپنے گھر کے اندر رہنا تھا جب بنی‌اِسرائیل نے یریحو پر حملہ کرنا تھا۔ تبھی وہ اور اُن کے گھر والے بچ سکتے تھے۔‏

راحب اپنے گھر کی کھڑکی کے باہر لال رنگ کی رسی لٹکا رہی ہیں۔‏

راحب نے جاسوسوں کو شہر سے بھگانے کے لیے اُنہیں ایک رسی کے ذریعے اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر اُتار دیا۔ پھر اُنہوں نے ٹھیک وہی کِیا جو جاسوسوں نے اُنہیں کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اُنہوں نے اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر لال رنگ کی رسی لٹکا دی۔ پھر اُنہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کہ اِسرائیلی جاسوس اُن کے گھر پناہ لینے آئے تھے۔ اِس کے علاوہ راحب نے جاسوسوں کا حکم مانتے ہوئے خود کو اور اپنے گھر والوں کو اپنے گھر کے اندر رکھا۔ راحب جانتی تھیں کہ اگر اُن کے شہر کے آدمیوں کو پتہ چل گیا کہ اُنہوں نے کیا کِیا ہے تو وہ اُنہیں بہت بُری موت ماریں گے۔ لیکن اِس کے باوجود اُنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دلیری سے یہوواہ کا ساتھ دیا۔ بے‌شک جب راحب نے سنا ہوگا کہ یہوواہ نے دریائے‌اُردن کے بہاؤ کو روک دیا تاکہ بنی اِسرائیل اِسے پار کر سکیں تو اُنہیں اِس بات پر اَور بھی پکا یقین ہو گیا ہوگا کہ اُنہوں نے بالکل صحیح فیصلہ لیا ہے۔ پھر اِسرائیلی فوج سات دن تک شہر کے گِرد چکر لگانے لگی۔ اِس دوران یقیناً شہر کے لوگوں پر خوف طاری ہو گیا ہوگا۔ آخرکار جب ساتویں دن کاہنوں نے نرسنگے پھونکے اور اِسرائیلی فوج جنگ کے لیے زور سے چلّائی تو یریحو کی دیواریں گِر پڑیں۔ لیکن راحب اور اُن کے گھر والے اپنی چھت کے نیچے محفوظ رہے۔‏

جنگ ختم ہونے کے بعد وہ جاسوس راحب اور اُن کے گھر والوں کو باہر لے آئے۔ شہر یریحو کی سب دیواریں گِر گئی تھیں سوائے اُس حصے کے جس پر راحب کا گھر بنا تھا۔ پھر یشوع کی ہدایت کے مطابق راحب اور اُن کے گھر والوں کو بچا لیا گیا۔ اور اِس کے کچھ وقت بعد راحب یہوواہ کی قوم کا حصہ بن گئیں۔ اُن کی شادی ایک اِسرائیلی آدمی سے ہو گئی جس سے اُن کے بچے بھی ہوئے۔ اِس کے بہت صدیوں بعد اُن کے گھرانے سے دُنیا کا سب سے دلیر شخص پیدا ہوا۔ یہ دلیر شخص یسوع مسیح تھے۔ (‏متی 1:‏5،‏ 16‏)‏ یہوواہ نے دل کھول کر راحب کو اُن کے ایمان اور دلیری کا اِنعام دیا۔‏

اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • یشوع 2:‏1-‏24؛ 5:‏1؛ 6:‏14-‏25

  • عبرانیوں 11:‏30، 31

  • یعقوب 2:‏24، 25

بات‌چیت کے لیے:‏

راحب نے کن طریقوں سے دلیری دِکھائی؟‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

  1. 1.‏ شہر یریحو میں راحب کی زندگی کیسی تھی؟‏ (‏ڈبلیو13 1/‏11 ص.‏ 12 پ.‏ 4–‏ص.‏ 13 پ.‏ 1‏)‏

  2. 2.‏ ہم کیسے جانتے ہیں کہ جاسوس راحب کے گھر میں حرام‌کاری کرنے کے اِرادے سے نہیں رُکے تھے؟‏ (‏آئی‌ٹی ”‏فاحشہ“‏ پ.‏ 16‏)‏

  3. 3.‏ راحب کے گھر میں اِتنی زیادہ سَن کی لکڑیاں کیوں تھیں اور یہ کس کام کے لیے اِستعمال کی جاتی تھیں؟‏ (‏آئی‌ٹی ”‏سَن“‏ پ.‏ 2-‏4‏)‏ تصویر نمبر 1

    Thanks for your interest in my photos/Moment Open via Getty Images

    تصویر نمبر 1‏:‏ سَن کا کھیت

  4. 4.‏ جب راحب نے بادشاہ کے آدمیوں کو جاسوسوں کے حوالے سے غلط معلومات دی تو ایسا کرنا غلط کیوں نہیں تھا؟‏ (‏م04 1/‏12 ص.‏ 8 پ.‏ 6‏)‏ تصویر نمبر 2

    راحب بادشاہ کے دو آدمیوں کو بتا رہی ہیں کہ جاسوس کس طرف گئے ہیں۔‏

    تصویر نمبر 2

آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏

  • راحب کو اِس بات کے لیے دلیری کی ضرورت کیوں تھی کہ وہ ایک فاحشہ کے طور پر زندگی گزارنا چھوڑ دیں اور یہوواہ کے بندوں کے ساتھ مل کر اُس کی عبادت کریں؟ بائبل کورس کرنے والے لوگ راحب سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • بائبل میں ہمیں جھوٹ بولنے سے منع کِیا گیا ہے۔ لیکن کبھی کبھار ہو سکتا ہے کہ ہمارے مخالف ہمیں اپنے بہن بھائیوں کے بارے میں ایسی معلومات بتانے کے لیے مجبور کریں جسے راز میں رکھا جانا چاہیے۔ ایسی صورتحال میں ہم راحب سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (‏اَمثا 11:‏13؛‏ واعظ 3:‏7؛‏ اِفِس 4:‏25‏)‏ تصویر نمبر 3

ایک افسر ایک بہن سے پوچھ‌گچھ کر رہا ہے۔ وہ بہن خاموش ہے اور اُس کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگی ہیں۔ وہ افسر میز پر رکھے ایک کاغذ کی طرف اِشارہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی ایک اَور فوجی ہتھیار پکڑے ہوئے کھڑا ہے۔‏

تصویر نمبر 3

تصویر نمبر 3

  • آپ اپنی زندگی میں کن طریقوں سے راحب کی طرح دلیری دِکھا سکتے ہیں؟‏

یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں

  • مجھے اِس واقعے سے یہوواہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

  • اِس واقعے کا یہوواہ کے مقصد سے کیا تعلق ہے؟‏

  • جب یہوواہ راحب کو زندہ کرے گا تو مَیں راحب سے کیا پوچھوں گا؟‏

مزید جانیں

جب یہوواہ کا دن آئے گا تو ہمیں اپنی جان بچانے کے لیے جو کچھ کرنا ہوگا، اُس حوالے سے ہم راحب کے واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

‏”‏جب خاتمہ آئے گا تو آپ کو کہاں ہونا چاہیے؟“‏‏(‏ڈبلیو09 15/‏5 ص.‏ 6-‏8)‏

تصویری کہانی کو اِستعمال کرتے ہوئے اپنے بچوں کی مدد کریں کہ وہ اِس واقعے کو تصور کریں۔‏

‏”‏راحب نے ہدایتوں کو مانا“‏ (‏تصویری کہانیاں،‏ کہانی نمبر 11)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں