یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • gcw باب 1 ص.‏ 16-‏19
  • وہ خدا کے ساتھ ساتھ چلے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • وہ خدا کے ساتھ ساتھ چلے
  • دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏
  • یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں
  • مزید جانیں
  • ‏’‏خدا اُن سے خوش تھا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2017
  • حنوک ایک بیدین دُنیا میں خدا کیساتھ ساتھ چلتا رہا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • اِس خراب زمانے میں خدا کیساتھ ساتھ چلتے رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ایک بہادر آدمی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
gcw باب 1 ص.‏ 16-‏19

1 حنوک

وہ خدا کے ساتھ ساتھ چلے

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

حنوک اچھی طرح سے جانتے تھے کہ اکیلے‌پن کا احساس کیسا ہوتا ہے۔ وہ اپنے زمانے کے لوگوں سے بالکل الگ تھے۔ اُس زمانے میں صرف وہی ایک ایسے شخص تھے جن کے بارے میں بائبل میں یہ بتایا گیا:‏ ”‏حنوک .‏ .‏ .‏ سچے خدا کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔“‏ لیکن بھلا زمین پر رہنے والے ایک اِنسان کے لیے خدا کے ساتھ ساتھ چلنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ اور ہم حنوک سے دلیری دِکھانے کے حوالے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

حنوک دو اہم طریقوں سے سچے خدا کے ساتھ ساتھ چلے۔ سب سے پہلے تو وہ اپنے زمانے کے اُن لوگوں کی طرح نہیں بنے جو بہت بُرے کام کر رہے تھے۔ حنوک آدم اور حوّا کی ساتویں پُشت سے تھے۔ اُن کے زمانے میں بھی آدم زندہ تھے اور بہت بوڑھے ہو چُکے تھے۔ (‏چارٹ ”‏تاریخ کے لحاظ سے واقعات کی ترتیب“‏ میں ”‏حنوک کے زمانے سے لے کر قاضیوں کے زمانے تک‏“‏ کو دیکھیں۔)‏ جب آدم اور حوّا نے یہوواہ سے بغاوت کی تو اِس کے بعد سے تقریباً سبھی اِنسان اُن کی طرح یہوواہ سے بغاوت کرنے لگے۔ آدم اور حوّا کے بیٹے قائن نے تو اپنے ہی بھائی ہابل کو قتل کر دیا۔ ہابل وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے یہوواہ پر ایمان ظاہر کِیا تھا۔ اور جب قائن کے بچے ہوئے تو اُن میں سے کچھ تو اُن سے بھی زیادہ ظالم اور باغی تھے۔ (‏پید 4:‏23، 24‏)‏ لیکن حنوک نے بڑی دلیری دِکھائی اور وہ اپنے زمانے کے ظالم لوگوں کی طرح نہیں بنے۔ وہ صلح‌پسند شخص رہے جس کی وجہ سے یہوواہ اُن سے خوش ہوا۔‏

حنوک کے پیدا ہونے سے بہت سال پہلے ”‏لوگوں نے یہوواہ کا نام لینا شروع کِیا۔“‏ (‏پید 4:‏26‏)‏ ایسا لگتا ہے کہ لوگ یہوواہ کے نام کی توہین کر رہے تھے اور اِسے جھوٹی عبادت میں اِستعمال کر رہے تھے۔ حنوک اِس کا حصہ نہیں بنے۔ وہ یہوواہ کے پاک نام سے بہت محبت کرتے تھے اور اِس کا گہرا احترام کرتے تھے۔ اِسی وجہ سے وہ اپنے زمانے کے باقی لوگوں سے فرق تھے۔‏

جب لوگ حنوک کے پیغام کی وجہ سے اُنہیں قتل کر دینا چاہتے تھے تو یہوواہ نے اُنہیں بچانے کے لیے قدم اُٹھایا۔‏

حنوک ایک اَور طریقے سے بھی سچے خدا کے ساتھ ساتھ چلے۔ اُنہوں نے وہ کام کِیا جو یہوواہ نے اُنہیں کرنے کے لیے دیا تھا۔ اور اِس کے لیے تو اُنہیں اَور بھی زیادہ دلیری کی ضرورت تھی۔ اُنہیں یہوواہ کی طرف سے بُرے لوگوں کو ایک پیغام سنانا تھا۔ وہ پیغام یہ تھا:‏ ”‏دیکھو، یہوواہ اپنے ہزاروں مُقدس فرشتوں کے ساتھ آیا تاکہ سب لوگوں کی عدالت کرے اور اُن لوگوں کو سزا دے جنہوں نے اُس کی توہین کی کیونکہ اُن گُناہ‌گاروں نے بُرے کام کیے اور اُس کے خلاف بے‌ہودہ باتیں بکیں۔“‏

حنوک ایک ایسی گلی میں کھڑے ہو کر لوگوں کو خدا کی طرف سے سزا کا پیغام سنا رہے ہیں جہاں کافی رش ہے۔ کچھ لوگ بہت غصے میں دِکھائی دے رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے تو ہتھیار بھی اُٹھائے ہوئے ہیں۔‏

غور کریں کہ حنوک نے یہ پیش‌گوئی اِس طرح سے کی جیسے یہوواہ بُرے لوگوں کو سزا دے چُکا ہو۔ تو کوئی بھی چیز اِس پیش‌گوئی کو پورا ہونے سے روک نہیں سکتی تھی۔ حنوک نے لوگوں کو بہت ہی سخت پیغام سنایا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ لوگوں کے بُرے کاموں کی وجہ سے بہت غصے میں تھا۔ حنوک نے اِس بات پر زور دیا کہ اُن کے زمانے کے لوگ گُناہ‌گار، خدا کی توہین کرنے والے اور بے‌ہودہ باتیں بکنے والے ہیں۔ یقیناً حنوک کے یہ الفاظ اُن لوگوں کو تیر کی طرح چبھے ہوں گے جو اُن کی باتیں سُن رہے تھے۔ لیکن حنوک نے پھر بھی دلیری سے لوگوں کو وہ باتیں بتائیں جو یہوواہ اُن لوگوں کو بتانا چاہتا تھا۔‏

اِس پر لوگوں نے کیا کِیا؟ بائبل میں اِس بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اِس میں ہمیں یہ اِشارہ ضرور ملتا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب حنوک کی زندگی بہت خطرے میں پڑ گئی تھی۔ ہم یہ بات کیسے جانتے ہیں؟ بائبل میں ہم پڑھتے ہیں کہ ”‏پھر[‏حنوک]‏نہیں رہے کیونکہ خدا نے اُنہیں لے لیا۔“‏ ایسا کیوں ہوا؟ لگتا ہے کہ حنوک کے زمانے کے لوگ اُن سے بہت نفرت کرتے تھے اور شاید وہ اُنہیں اذیت دے رہے تھے۔ یہوواہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ حنوک کو تکلیف پہنچائیں یا اُنہیں قتل کر دیں۔ وہ حنوک سے بہت پیار کرتا تھا اِس لیے اُس نے اپنے اِس پیارے دوست کو خطروں سے بچانے کے لیے اُسے موت کی نیند سُلا دیا۔ حنوک یہوواہ کی یادداشت میں ہیں۔ یہ ایک ایسی محفوظ جگہ ہے جہاں اُنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔‏

لیکن یہوواہ نے حنوک کو موت کی نیند سُلانے سے پہلے اُنہیں ایک بہت ہی خاص تحفہ دیا۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ”‏منتقل ہونے سے پہلے[‏حنوک]‏کو گواہی ملی کہ خدا اُن سے خوش ہے۔“‏ ہو سکتا ہے کہ یہوواہ نے حنوک کو ایک رُویا میں دِکھایا ہو کہ مستقبل میں وہ زمین پر فردوس میں سکون بھری زندگی گزاریں گے۔ بے‌شک جب حنوک نے آخری بار اپنی آنکھیں بند کی ہوں گی تو وہ یہ بات پورے یقین سے جانتے ہوں گے کہ یہوواہ اُن سے بہت پیار کرتا ہے اور وہ اُنہیں اُن کے مضبوط ایمان اور دلیری کے لیے برکت ضرور دے گا۔‏

اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • پیدائش 5:‏21-‏24

  • عبرانیوں 11:‏5

  • یہوداہ 14، 15

بات‌چیت کے لیے:‏

حنوک نے کن طریقوں سے دلیری دِکھائی؟‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

  1. 1.‏ بائبل میں لکھی اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ ”‏لوگوں نے یہوواہ کا نام لینا شروع کِیا“‏؟‏ (‏پید 4:‏26‏؛ م01 15/‏9 ص.‏ 29 پ.‏ 3‏)‏

  2. 2.‏ خدا کے بندے حنوک کو کون سی خاص ذمے‌داری ملی اور وہ یہ ذمے‌داری کیسے نبھا پائے؟‏ (‏م01 15/‏9 ص.‏ 31 پ.‏ 5‏)‏

  3. 3.‏ لوگوں کو یہوواہ کا پیغام سنانے سے پہلے ہی حنوک یہ کیوں جانتے ہوں گے کہ اِس کام کی وجہ سے اُن کی دلیری کا اِمتحان ہوگا؟‏ (‏م06 1/‏10 ص.‏ 21 پ.‏ 13-‏14‏)‏ تصویر نمبر 1

    تصویروں کا مجموعہ:‏ حنوک اُن واقعات پر غور کر رہے ہیں جو اُن کے بڑے بزرگوں کے ساتھ ہوئے تھے۔ 1.‏ باغِ‌عدن کے باہر دو کروبی فرشتے پہرا دے رہے ہیں اور بیچ میں آتشی تلوار نظر آ رہی ہے۔ 2.‏ آدم اور حوّا بوڑھے ہو چُکے ہیں۔ 3.‏ قائن نے اپنے بھائی ہابل کو قتل کر دیا ہے اور وہ اُن کی لاش کو دیکھ رہا ہے۔‏

    تصویر نمبر 1

  4. 4.‏ کچھ لوگ مانتے ہیں کہ حنوک کو آسمان پر اُٹھا لیا گیا تھا۔ لیکن آپ یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا تھا؟‏ (‏یوح 3:‏13؛‏ عبر 11:‏5،‏ 13‏)‏

آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏

  • ہمیں مُنادی کرتے وقت خاص طور پر کب دلیری کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟ کس چیز نے حنوک کی مدد کی جو ہماری بھی مدد کر سکتی ہے؟ تصویر نمبر 2

    ایک بھائی گیراج میں کام کرتا ہے۔ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک ایسے شخص کو ہماری عبادت کا دعوت‌نامہ دینے کے لیے جا رہا ہے جو اکثر غصے میں رہتا ہے۔ اُس گیراج میں کام کرنے والے دوسرے لوگ اُس بھائی کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔‏

    تصویر نمبر 2

  • جب ہم دلیری سے یہوواہ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں تو اُسے کیسا لگتا ہے؟ (‏اَمثا 27:‏11؛‏ عبر 11:‏5‏)‏

  • آپ اپنی زندگی میں حنوک کی طرح دلیری کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏

یہوواہ اور اُس کے مقصد پر سوچ بچار کریں

  • مجھے اِس واقعے سے یہوواہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

  • اِس واقعے کا یہوواہ کے مقصد سے کیا تعلق ہے؟‏

  • جب یہوواہ حنوک کو زندہ کرے گا تو مَیں حنوک سے کیا پوچھوں گا؟‏

مزید جانیں

آپ حنوک کی طرح ظلم اور تشدد کا سامنا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ایمان والوں کی طرح بنیں نہ کہ اُن کی طرح جو ایمان نہیں رکھتے تھے—‏حنوک کی طرح بنیں نہ کہ لمک کی طرح (‏53:‏2)‏

غور کریں کہ کس چیز نے یہوواہ پر ایمان رکھنے میں حنوک کی مدد کی۔‏

‏”‏اِس خراب زمانے میں خدا کیساتھ ساتھ چلتے رہیں“‏ (‏م05 1/‏9 ص.‏ 13-‏17)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں