یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 11
  • سادہ طریقے سے تعلیم دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سادہ طریقے سے تعلیم دیں
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی مثال
  • ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سے بائبل کورس کرانے کا طریقہ
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • تعلیم دینے میں مہارت حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • اپنے بائبل طالبعلم کے دل تک پہنچیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 11

شاگرد بنانا

یسوع مسیح پانی کے قریب کچھ لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ پرندے اُڑ رہے ہیں اور آس‌پاس جنگلی پھول کھلےِ ہوئے ہیں۔‏

متی 6:‏25-‏27

سبق نمبر 11

سادہ طریقے سے تعلیم دیں

اصول:‏ ’‏ایسی زبان بولیں جو آسانی سے سمجھ میں آتی ہے۔‘‏—‏1-‏کُر 14:‏9‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

یسوع مسیح پانی کے قریب کچھ لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ پرندے اُڑ رہے ہیں اور آس‌پاس جنگلی پھول کھلےِ ہوئے ہیں۔‏

ویڈیو:‏ یسوع مسیح نے مثالیں دے کر سمجھایا کہ خدا کو ہماری فکر ہے

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا متی 6:‏25-‏27 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ یسوع مسیح نے کون سی مثالیں دے کر سمجھایا کہ خدا کو ہماری فکر ہے؟‏

  2. ب.‏ حالانکہ یسوع مسیح پرندوں کے بارے میں بہت سی باتیں جانتے تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے کون سی سادہ سی بات کو مثال دینے کے لیے اِستعمال کِیا؟ یہ تعلیم دینے کا اِتنا اچھا طریقہ کیوں تھا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ جب ہم لوگوں کو سادہ طریقے سے تعلیم دیں گے تو اُن کو ہماری باتیں یاد رہیں گی اور یہ اُن کے دل کو بھی چُھو لیں گی۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ بہت زیادہ نہ بولیں۔‏ کسی موضوع کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہ دیں بلکہ کتاب میں لکھی باتوں پر دھیان دیں۔ بائبل کورس کرنے والے شخص سے سوال پوچھنے کے بعد صبر سے اُس کے جواب کا اِنتظار کریں۔ اگر اُسے صحیح جواب نہیں پتہ یا اگر وہ کوئی ایسا جواب دیتا ہے جو بائبل کی تعلیم کے مطابق نہیں ہے تو اُس سے کچھ اَور ایسے سوال پوچھیں جن سے وہ صحیح نتیجے پر پہنچ سکے۔ جب وہ شخص خاص نکتے کو سمجھ جاتا ہے تو پھر آگے بڑھیں۔‏

4.‏ طالبِ‌علم کی مدد کریں کہ وہ نئی باتوں کو اُن باتوں سے جوڑ سکے جو اُس نے پہلے سیکھی تھیں۔‏ مثال کے طور پر مُردوں کے جی اُٹھنے کے حوالے سے سبق کو شروع کرنے سے پہلے اُن باتوں کی دُہرائی کریں جو اُس نے مُردوں کی حالت کے بارے میں سیکھی تھیں۔‏

5.‏ مثالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں۔‏ کوئی مثال دینے سے پہلے خود سے پوچھیں:‏

  1. الف.‏ ”‏کیا یہ مثال سادہ ہے؟“‏

  2. ب.‏ ”‏کیا میرے طالبِ‌علم کو یہ مثال آسانی سے سمجھ آ جائے گی؟“‏

  3. ج.‏ ”‏کیا میرے طالبِ‌علم وہ بات یاد رہے گی جو مَیں اُسے سکھانا چاہتا ہوں یا کیا اُسے صرف یہ مثال ہی یاد رہے گی؟“‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

متی 11:‏25؛‏ یوح 16:‏12؛‏ 1-‏کُر 2:‏1

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں