یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 10
  • اپنے عزم کو مضبوط رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے عزم کو مضبوط رکھیں
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی مثال
  • ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں
  • نیکدیمس سے سبق سیکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • یسوع مسیح اور نیکُدیمس کی ملاقات
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں کہ وہ یہوواہ کی عبادت کرنے کا فیصلہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏پہلا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 10

شاگرد بنانا

یسوع مسیح اور نیکُدیمس رات کے وقت صحن میں بات کر رہے ہیں۔‏

یوح 3:‏1، 2

سبق نمبر 10

اپنے عزم کو مضبوط رکھیں

اصول:‏ ”‏ہم آپ کو نہ صرف خدا کی خوش‌خبری سنانے کے لیے تیار تھے بلکہ اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کے لیے بھی کیونکہ آپ ہمیں بہت عزیز ہو گئے۔“‏—‏1-‏تھس 2:‏8‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

یسوع مسیح اور نیکُدیمس رات کے وقت صحن میں بات کر رہے ہیں۔‏

ویڈیو:‏ یسوع مسیح نے نیکُدیمس کو تعلیم دی

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 3:‏1، 2 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ نیکُدیمس کو رات کے وقت یسوع مسیح سے ملنا بہتر کیوں لگا ہوگا؟ —‏یوحنا 12:‏42، 43 کو دیکھیں۔‏

  2. ب.‏ نیکُدیمس کو رات کے وقت ملنے سے یسوع مسیح نے کیسے ثابت کِیا کہ شاگرد بنانے کا اُن کا عزم مضبوط تھا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ ہم لوگوں سے اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے شاگرد بنانے کے اپنے عزم پر قائم رہتے ہیں۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ لوگوں کو اُس وقت اور جگہ پر بائبل کورس کرائیں جو اُنہیں ٹھیک لگتا ہے۔‏ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہفتے کے کسی خاص دن یا کسی خاص وقت پر بائبل کورس کرنا چاہے۔ سوچیں کہ اُس کے لیے کہاں پر بائبل کورس کرنا آسان ہوگا:‏ اپنے کام کی جگہ پر، گھر پر، یا کسی اَور جگہ؟ اگر ہو سکے تو اُسے بائبل کورس کرانے کے لیے اپنے شیڈول کو اُس کے وقت اور حالات کے مطابق بدلیں۔‏

4.‏ باقاعدگی سے بائبل کورس کرائیں۔‏ اگر آپ کبھی کسی وجہ سے بائبل کورس نہیں کرا سکتے تو کوشش کریں کہ بائبل کورس میں ناغہ نہ ہو۔ اِس کے لیے سوچیں کہ .‏ .‏ .‏

  1. الف.‏ کیا آپ اُس ہفتے میں کسی اَور دن بائبل کورس کرا سکتے ہیں؟‏

  2. ب.‏ کیا آپ فون پر یا ویڈیو کال کے ذریعے بائبل کورس کرا سکتے ہیں؟‏

  3. ج.‏ کیا آپ کسی اَور مبشر کو اپنی جگہ بائبل کورس کرانے کے لیے کہہ سکتے ہیں؟‏

5.‏ صحیح سوچ رکھنے کے لیے دُعا کریں۔‏ اگر کسی شخص کو باقاعدگی سے بائبل کورس کرنا یا اُن باتوں پر عمل کرنا مشکل لگ رہا ہے جو اُس نے سیکھی ہیں تو یہوواہ سے مدد مانگیں تاکہ آپ بائبل کورس کرانے میں ہمت نہ ہاریں۔ (‏فلِ 2:‏13‏)‏ جس شخص کو آپ بائبل کورس کرا رہے ہیں اُس میں ضرور کئی خوبیاں ہوں گی۔ یہوواہ سے دُعا کریں کہ آپ اپنا دھیان اُس شخص کی خوبیوں پر رکھ سکیں۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

اَمثا 3:‏27؛‏ اعما 20:‏35؛‏ 2-‏کُر 12:‏15

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں