یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 9
  • ہمدرد بنیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمدرد بنیں
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی مثال
  • ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں
  • دردمندی—‏مہربانی اور رحمدلی کی کُنجی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ہمدردی ظاہر کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • شفقت اور مہربانی سے پیش آئیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • کیا خدا کو آپ سے ہمدردی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2018
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 9

بات‌چیت جاری رکھنا

یسوع مسیح اور اُن کے شاگرد کشتی سے اُتر کر اُن لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں جو ساحل پر اُن کا اِنتظار کر رہے ہیں۔‏

مر 6:‏30-‏34

سبق نمبر 9

ہمدرد بنیں

اصول:‏ ”‏اُن کے ساتھ خوش ہوں جو خوش ہیں اور اُن کے ساتھ روئیں جو رو رہے ہیں۔“‏—‏روم 12:‏15‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

یسوع مسیح اور اُن کے شاگرد کشتی سے اُتر کر اُن لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں جو ساحل پر اُن کا اِنتظار کر رہے ہیں۔‏

ویڈیو:‏ یسوع مسیح کو بِھیڑ پر ترس آیا

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا مرقس 6:‏30-‏34 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ یسوع مسیح اور اُن کے شاگرد ”‏اکیلے میں کچھ وقت“‏ کیوں گزارنا چاہتے تھے؟‏

  2. ب.‏ تھکے ہونے کے باوجود یسوع مسیح لوگوں کو تعلیم کیوں دینے لگے؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ لوگوں سے ہمدردی کی وجہ سے ہمارا دھیان بس اُنہیں اپنا پیغام سنانے پر نہیں ہوگا بلکہ ہم اُن کے لیے فکر اور محبت بھی دِکھائیں گے۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ دوسروں کی بات دھیان سے سنیں۔‏ دوسروں کو اپنی بات کہنے کا موقع دیں۔ اُن کی بات نہ کاٹیں۔ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ کو اُن کے احساسات، سوچ اور سوالوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اِس کی بجائے اُن کی بات دھیان سے سنیں۔ اِس طرح وہ دیکھ پائیں گے کہ آپ اُن کی بات کی قدر کرتے ہیں۔‏

4.‏ بائبل کے پیغام میں دلچسپی لینے والے شخص کے بارے میں سوچیں۔‏ آپ کی کسی شخص کے ساتھ جو بات‌چیت ہوئی ہے، اُسے ذہن میں رکھ کر خود سے پوچھیں:‏

  1. الف.‏ ”‏اُس کے لیے بائبل سے سچائی جاننا ضروری کیوں ہے؟“‏

  2. ب.‏ ”‏بائبل کورس کرنے سے اب اور مستقبل میں اُس کی زندگی کیوں بہتر ہو سکتی ہے؟“‏

5.‏ لوگوں کی ضرورت کے مطابق اُنہیں معلومات دیں۔‏ جتنی جلدی ہو سکے، لوگوں کو بتائیں کہ بائبل کورس کرنے سے اُنہیں کیسے اپنے سوالوں کے جواب مل سکتے ہیں اور اُنہیں کیا کیا فائدے ہو سکتے ہیں۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

روم 10:‏13، 14؛‏ فلِ 2:‏3، 4؛‏ 1-‏پطر 3:‏8

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں