گیت نمبر 21
خدا کی بادشاہت کو پہلا درجہ دیتے رہیں
(متی 6:33)
1. اپنے بیٹے کی بادشاہت
ہے عزیز یہوواہ کو
اِس بادشاہت کے ذریعے
مسئلے حل کر دے گا وہ
زندگی میں پہلا درجہ
دیں گے ہم بادشاہت کو
وفادار اُس کے رہیں گے
کہ تمجید خدا کی ہو
2. فکر نہ کریں ہم کل کی
رکھیں آس یہوواہ پہ
بخشتا وہ ہر نعمت ہم کو
گر ہم چلیں ساتھ اُس کے
زندگی میں پہلا درجہ
دیں گے ہم بادشاہت کو
وفادار اُس کے رہیں گے
کہ تمجید خدا کی ہو
3. ہم سناتے ہیں خوش خبری
اور بتاتے سب کو یہ
اِعتماد خدا پہ رکھیں
یوں آپ برکت پائیں گے
زندگی میں پہلا درجہ
دیں گے ہم بادشاہت کو
وفادار اُس کے رہیں گے
کہ تمجید خدا کی ہو
(زبور 27:14؛ متی 6:34؛ 10:11، 13؛ 1-پطر 1:21 کو بھی دیکھیں۔)