پانچویں حصے کا تعارف
بحیرۂاحمر پار کرنے کے دو مہینے بعد بنیاِسرائیل کوہِسینا پہنچے۔ وہاں یہوواہ نے اُن سے وعدہ کِیا کہ وہ اُس کی خاص قوم بنیں گے۔ یہوواہ نے بنیاِسرائیل کا خیال رکھا اور اُنہیں ضرورت کی ہر چیز دی۔ اُس نے اُنہیں کھانے کے لیے من دیا، اُن کے کپڑے پُرانے ہو کر پھٹنے اور خراب ہونے نہیں دیے اور اُنہیں ایسی جگہ خیمے لگانے کو کہا جہاں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُنہیں بتائیں کہ یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو شریعت کیوں دی اور اُس نے خیمۂاِجتماع اور کاہنوں کا بندوبست کیوں کِیا۔ اُنہیں خاص طور پر یہ بتائیں کہ اپنا وعدہ پورا کرنا، خاکسار رہنا اور ہمیشہ یہوواہ کا وفادار رہنا کیوں ضروری ہے۔