یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 22 ص.‏ 56-‏ص.‏ 57 پ.‏ 3
  • بحیرۂ‌احمر پر معجزہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بحیرۂ‌احمر پر معجزہ
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • فرعون کی ہار
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ‏’‏یاہ میری نجات ٹھہرا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • ‏”‏چپ‌چاپ کھڑے ہو کر[‏یہوواہ]‏کی نجات کے کام کو دیکھو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ‏’‏فِرعون کے پاس جائیں‘‏
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 22 ص.‏ 56-‏ص.‏ 57 پ.‏ 3
فِرعون اور اُس کی فوج

سبق نمبر 22

بحیرۂ‌احمر پر معجزہ

جیسے ہی فِرعون کو پتہ چلا کہ بنی‌اِسرائیل مصر چھوڑ کر چلے گئے ہیں، وہ سوچنے لگا کہ اُس نے اُنہیں کیوں جانے دیا۔ اُس نے اپنے فوجیوں کو یہ حکم دیا:‏ ”‏میرے سارے رتھ تیار کرو۔ چلو، اُن کا پیچھا کریں۔ ہمیں اُنہیں جانے نہیں دینا چاہیے تھا۔“‏ فِرعون اور اُس کے آدمی بنی‌اِسرائیل کا پیچھا کرنے لگے۔‏

یہوواہ دن میں بادل کے ذریعے اور رات میں آگ کے ذریعے اپنے بندوں کو راستہ دِکھا رہا تھا۔ وہ اُنہیں بحیرۂ‌احمر تک لایا اور اُن سے کہا کہ وہ وہاں اپنے لیے خیمے لگا لیں۔‏

پھر بنی‌اِسرائیل نے دیکھا کہ فِرعون اور اُس کی فوج اُن کا پیچھا کر رہی ہے۔ وہ مصر کی فوج اور سمندر کے بیچ پھنس گئے تھے۔ وہ چلّا کر موسیٰ سے یہ کہنے لگے:‏ ”‏ہم مرنے والے ہیں!‏ تُم ہمیں مصر میں ہی رہنے دیتے۔“‏ لیکن موسیٰ نے اُن سے کہا:‏ ”‏ڈریں نہیں!‏ دیکھیں کہ یہوواہ ہمیں کیسے بچاتا ہے۔“‏ موسیٰ کو یہوواہ پر کتنا زیادہ بھروسا تھا نا!‏

یہوواہ نے بنی‌اِسرائیل سے کہا کہ وہ اپنے خیمے کھول لیں، اپنا سامان باندھیں اور آگے بڑھیں۔ اُس رات یہوواہ نے بادل کو بنی‌اِسرائیل کے سامنے سے ہٹا کر مصریوں اور بنی‌اِسرائیل کے بیچ میں کر دیا۔ مصریوں کی طرف اندھیرا تھا۔ لیکن بنی‌اِسرائیل کی طرف روشنی تھی۔‏

یہوواہ نے موسیٰ سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ سمندر کی طرف بڑھائیں۔ پھر یہوواہ نے پوری رات بہت تیز ہوا چلائی۔ ہوا کی وجہ سے سمندر کے دو حصے ہو گئے اور اِس کے بیچ میں راستہ بن گیا۔ اِس راستے کے دونوں طرف پانی کی دیواریں کھڑی تھیں اور لاکھوں بنی‌اِسرائیل اِس خشک راستے پر چل کر دوسری طرف چلے گئے۔‏

بنی‌اِسرائیل خشک زمین سے گزر کر جا رہے ہیں اور اُن کے دونوں طرف پانی کی دیواریں کھڑی ہیں۔‏

فِرعون کی فوج بھی بنی‌اِسرائیل کا پیچھا کرنے کے لیے اِس خشک راستے پر چلنے لگی۔ یہوواہ نے فِرعون کی فوج کو اُلجھن میں ڈال دیا۔ اُن کے رتھوں کے پہیے نکلنے لگے۔ فِرعون کے فوجیوں نے چلّا کر ایک دوسرے سے کہا:‏ ”‏یہاں سے بھاگو!‏ یہوواہ اِن کی طرف سے لڑ رہا ہے۔“‏

یہوواہ نے موسیٰ سے کہا:‏ ”‏اپنا ہاتھ سمندر کی طرف بڑھاؤ۔“‏ جیسے ہی موسیٰ نے ایسا کِیا، پانی فِرعون اور اُس کے فوجیوں پر گِر گیا۔ وہ سب مارے گئے؛ اُن میں سے ایک بھی نہیں بچا۔‏

سمندر پار کرنے کے بعد بنی‌اِسرائیل میں سے ایک بڑی بِھیڑ نے یہوواہ کی تعریف میں یہ گیت گایا:‏ ”‏یہوواہ کی تعریف میں گیت گاؤ۔ اُس نے زبردست طریقے سے جیت حاصل کی ہے۔ اُس نے گھوڑوں اور اُن کے سواروں کو سمندر میں ڈال دیا ہے۔“‏ جب لوگ گیت گا رہے تھے تو عورتیں خوشی سے ناچ رہی تھیں اور دف بجا رہی تھیں۔ سب لوگ بہت خوش تھے کیونکہ اب وہ سچ میں آزاد تھے۔‏

‏”‏اِس لیے ہم پورے اِعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ ”‏یہوواہ میرا مددگار ہے۔ مَیں نہیں ڈروں گا۔ اِنسان میرا کیا بگا‌ڑ سکتا ہے؟“‏“‏—‏عبرانیوں 13:‏6

سوال:‏ بحیرۂ‌احمر پر کیا ہوا؟ یہوواہ نے بنی‌اِسرائیل کو کیسے بچایا؟‏

خروج 13:‏21–‏15:‏21؛‏ نحمیاہ 9:‏9-‏11؛‏ زبور 106:‏9-‏12؛‏ 136:‏11-‏15؛‏ عبرانیوں 11:‏29

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں