یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 90
  • زندگی کا پانی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • زندگی کا پانی
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • کنوئیں پر ایک عورت
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • سامری عورت سے بات‌چیت
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • شوہرو—‏اپنے گھر کو امن کا گہوارہ بنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • کیا خدا کے بارے میں سچائی جاننا ممکن ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 90
llew eht ta namow natiramaS eht ot gnikaeps suseJ

کہانی نمبر ۹۰

زندگی کا پانی

یسوع مسیح سفر کرتے‌کرتے تھک گئے تھے۔ اِس لئے وہ سامریہ میں ایک کنویں کے پاس بیٹھ گئے۔ اُن کے شاگرد کھانا خریدنے چلے گئے۔ دیکھیں، تصویر میں یسوع مسیح ایک عورت سے بات کر رہے ہیں۔ یہ عورت کنویں پر پانی لینے آئی تھی۔ یسوع مسیح نے اُس سے کہا:‏ ”‏مجھے پانی پلائیں۔“‏

یہ سُن کر عورت بہت حیران ہوئی۔ پتہ ہے، کیوں؟ کیونکہ وہ سامری تھی اور یسوع مسیح یہودی تھے۔ زیادہ‌تر یہودی، سامریوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ سامریوں سے بات بھی نہیں کرتے تھے۔ لیکن یسوع مسیح سب لوگوں سے پیار کرتے تھے۔ اِس لئے اُنہوں نے عورت سے کہا:‏ ”‏اگر آپ کو پتہ ہوتا کہ مَیں کون ہوں تو آپ مجھ سے زندگی کا پانی مانگتیں۔“‏

عورت نے کہا:‏ ”‏کنواں بہت گہرا ہے اور آپ کے پاس بالٹی بھی نہیں ہے۔ پھر آپ زندگی کا پانی کہاں سے لائیں گے؟“‏

یسوع مسیح نے عورت کو بتایا:‏ ”‏اگر آپ اِس کنویں کا پانی پئیں گی تو آپ پھر سے پیاسی ہو جائیں گی۔ لیکن جو پانی مَیں دیتا ہوں، اُس کو پینے کے بعد انسان کو کبھی پیاس نہیں لگے گی اور وہ ہمیشہ تک زندہ رہے گا۔“‏

عورت نے کہا:‏ ”‏مجھے وہ پانی دے دیں تاکہ مجھے پھر سے پیاس نہ لگے۔ اور مجھے اِس کنویں پر پانی لینے نہ آنا پڑے۔“‏

عورت کو لگا کہ یسوع مسیح سچ‌مچ کے پانی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ لیکن یسوع مسیح اُس سچائی کے بارے میں با ت کر رہے تھے جو پاک کلام میں ہے۔ یہ سچائی خدا اور اُس کی بادشاہت کے بارے میں ہے۔ یہ سچائی پانی کی طرح ہے۔ وہ کیسے؟ جس طرح پانی پینے سے انسان زندہ رہتے ہیں اُسی طرح اِس سچائی کو جاننے سے انسان ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔‏

پھر یسوع مسیح نے عورت سے کہا:‏ ”‏جائیں، اپنے شوہر کو بلا کر لائیں۔“‏

عورت نے کہا:‏ ”‏میرا کوئی شوہر نہیں ہے۔“‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ لیکن آپ پانچ بار شادی کر چکی ہیں اور جس آدمی کے ساتھ آپ ابھی رہتی ہیں، وہ آپ کا شوہر نہیں ہے۔“‏

یہ سُن کر عورت بہت حیران ہوئی کیونکہ یسوع مسیح نے جو کہا تھا، وہ صحیح تھا۔ مگر یسوع مسیح کو یہ باتیں کیسے پتہ تھیں؟ خدا نے اُن کو یہ باتیں بتائی تھیں۔ اِتنے میں شاگرد واپس آ گئے۔ وہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے کہ یسوع مسیح ایک سامری عورت سے بات کر رہے ہیں۔‏

ہم اِس کہانی سے کیا سیکھتے ہیں؟ ہمیں بھی یسوع مسیح کی طرح سب لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ اگر کسی کا رنگ ہمارے رنگ سے فرق ہے تو ہمیں اُسے بُرا نہیں سمجھنا چاہئے۔ یسوع مسیح چاہتے ہیں کہ سب لوگ پاک کلام سے سچائی سیکھیں تاکہ اُن کو ہمیشہ کی زندگی ملے۔ اِس لئے ہمیں سب لوگوں کو سچائی سکھانی چاہئے۔‏

یوحنا ۴:‏۵-‏۴۳؛‏ یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں